DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Shaheen Public school students achieve top marks

شاہین سکول کلرسیداں کا اعزاز,میٹرک کے امتحانات میں اڑتالیس امیدواروں نے حصہ لیا چھیالیس نے فرسٹ دو نے سیکنڈ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شاہین سکول کلرسیداں کا اعزاز,میٹرک کے امتحانات میں اڑتالیس امیدواروں نے حصہ لیا چھیالیس نے فرسٹ دو نے سیکنڈ،جبکہ پانچ طلبہ طالبات نے حسن اقبال نے 1062 ایمان فاطمہ نے 1047 ثمیقہ علی نے 1038 سمرہ مسعود نے 1018 اور علاؤالدین نے 1017 نمبرز حاصل کر کے علاقے اور سکول کا نام روشن کیا

Kallar Syedan; Forty-eight students from Shaheen public school took part in the matriculation examinations, Forty-six students achieved first while two students were 2nd, while five students, Hassan Iqbal, 1062, Iman Fatima, 1047, Samika Ali, 1038, Samra Masood, 1018 and Allauddin got 1017 marks.

حقانی پبلک سکول سموٹ کی ہونہار طالبہ فائزہ جمیل نے میٹرک کے امتحانات میں 893 نمبرز حاصل کیئے

Faiza Jamil, a promising student of Haqqani Public School Smot, achieved 893 marks in matriculation examinations.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…حقانی پبلک سکول سموٹ کی ہونہار طالبہ فائزہ جمیل نے میٹرک کے امتحانات میں 893 نمبرز حاصل کیئے اور بیاسی فیصد نمبروں کے ساتھ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اپنے اس اعزاز کو اپنے والدین کے نام کیا ہے جن کی بھرپور توجہ سے اسے حوصلہ ملا

نقاش عرف قاشی کی دعوت ولیمہ رائل شادی ہال کلرسیداں میں ہوئی

Wallima ceremony of Naqash allias Qashi held at Royal shaadi hall

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کراچی کے معروف تاجر رہنما راجہ محمد الیاس کے بھانجے اور کلر سیداں کے گاؤں منگال کے حاجی عبدالقیوم کے فرزند نقاش عرف قاشی کی دعوت ولیمہ رائل شادی ہال کلرسیداں میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما قمرایاز،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،حاجی شوکت علی,حاجی امتیاز حسین،محمد جہانگیر کراچی،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری توقیراسلم،راجہ نوید قیصر،صوفی امجد حسین،ملک محمد جاوید،حاجی ناصر علی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،اظہر محمود مرزا،عاقب علی،اکرام الحق قریشی،جاوید

اپوزیشن کی اے پی سی عوام کے مسترد لوگوں کا اجتماع میں تھا ,پی ٹی آئی فرانس کے رہنما شیخ محمد فیاض

The opposition APC was in a gathering of people rejected by the people, PTI France leader Sheikh Mohammed Fayyaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی فرانس کے رہنما شیخ محمد فیاض نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی عوام کے مسترد لوگوں کا اجتماع میں تھا جن کی اکثریت نیب زدہ ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس میں شریک لوگوں کی اکثریت ماضی میں بار بار اقتدار میں آتی رہی یہی لوگ ملک کو درپیش مسائل کی اصل وجوہ ہیں عوام نے انہیں گزشتہ انتخابات میں مسترد کیا انہیں ہر وہ الیکشن دھاندلی زدہ لگتا ہے جس میں عوام ان کو مسترد کردیں ان کا اجتماع عوام کے لیئے نہیں بلکہ عمران خان پر دباؤ ڈال کر این آر او لینا تھا مگر عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں لوٹ مار کرنے والوں کو این آر او نہیں دیں گے

ملک پر مسلط حکمران ٹولہ ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکا ہے, اظہر محمود بھٹی

The ruling clan has completely failed on every front, Azhar Mahmood Bhatti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولہ ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکا ہے ہر روز کے نئے اسکینڈل تبدیلی کا منہ چڑھا رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیلکٹڈ وزرا اور مشیر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑہا رہے ہیں مگر انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اس کو نقصان پہنچانے والے خود نیست ونابود ہو جاہیں گے انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی کامیابی سے قوم کو حوصلہ ملا پوری قوم اپوزیشن رہنماؤں کی طرف دیکھ رہی ہے کہ یہ کب انہیں اس نااہل اور سیلیکٹڈ ٹولے سے جان چھڑاتے ہیں انہوں نے مک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت مہنگائی اور بے روزگاری کو بھی پاکستان کے لیئے خطرناک قرار دیا ہے

راجہ محمد داؤد کو چوآخالصہ کے قریب ڈھوک میرا بھٹیاں میں سپرد خاک کردیا گیا

Raja Mohammad daud passed away in Dhok Maira Bhattian

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے بھتیجے راجہ محمد داؤد کو چوآخالصہ کے قریب ڈھوک میرا بھٹیاں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر ساحبزادہ ساجدالرحمان،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،راجہ ندیم احمد،نمبردار اسد عزیز،چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،چوہددی توقیر اسلم،راجہ اظہر محمود،حاجی ذاھد اقبال،وحید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی

فاتحہ خوانی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،راجہ محمد ثقلین،سید راحت علی شاہ،حاجی محمد اسحاق،عابد زاھدی،مسعود بھٹی،مرزا خرم اور دیگر نے بلکسر جا کر ایس ایچ او کلرسیداں حسن رضا سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

Show More

Related Articles

Back to top button