DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police crackdown on gamblers 21 gamblers were arrested in a raid

کہوٹہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف بڑی کاروائی بذریعہ لڈو جواء کھیلتے ہوئے 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف بڑی کاروائی بذریعہ لڈو جواء کھیلتے ہوئے 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جوئے پر لگی رقم 54 ہزار 720 روپے, 19 عدد موبائیل فونز 2 عدد لڈو معہ گوٹیاں اور دیگر آلات قمار بازی کو قبضہ میں لے لیاتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا محمد آصف نے اطلاع خاص پر کاروائی کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ نیلا سند ریسٹورینٹ پر چھاپہ مار کر21قمار بازوں کوگرفتار کر لیا جبکہ قمار بازی کے آلات سمیت جوئے پر لگی رقم 54 ہزار 720 روپے, 19 عدد موبائیل فونز 2 عدد لڈو معہ گوٹیاں اور دیگر آلات قمار بازی کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا قمار بازی کے جرم میں گرفتار افراد میں خرم ظفیر، منصور احمد،تیمور نواز، شکیل احمد، جمیل احمد، عبداللہ، عاطف محمود،محمد سیاب،فیصل محمود، محمد حسیب، عامر مسعود، محمد اجمل، وقار حسین، قمر جاوید، عاقب ضمیر، رمیض محمود،عاشق حسین، محمد طفیل، مراد حسین اور وقار احمد شامل ہیں، پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار ہونے والے تمام خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کہوٹہ مرزا محمد آصف کی سربراہی میں محمد خان ایس آئی اور پولیس ٹیم نے عمل میں لائی، پولیس ایس پی صدر ضیاء الدین احمدنے کہوٹہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس جرائم میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Kahuta; Police crackdown on gamblers 21 gamblers were arrested in a raid. the gamblers were arrested at Neela Sind restaurant on Lahtar road. Gambling money Rs. 54,720, 19 mobile phones, 2 fights with balls and other gambling devices seized.

سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، عبدالحمید مغل اور چوہدری ابرار حسین کی وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس و بہاولپور ڈویژن کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ملاقات

Former Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar, Abdul Hameed Mughal and Chaudhry Abrar Hussain called on Federal Minister for Housing and Works and Bahawalpur Division Chaudhry Tariq Bashir Cheema.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، عبدالحمید مغل اور چوہدری ابرار حسین کی وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس و بہاولپور ڈویژن کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ملاقات۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل اور ڈویژنل چیئرمین پاکستان ملی لیبرفیڈریشن راولپنڈی چوہدری ابرار حسین نے وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ سے بہالپور میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر مختلف حالات وواقعات پر تفصیلی گفتگو کی گی۔

جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سید یوسف اور دیگر کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں استقبالیہ

Reception held in honor of Jamiat Ulema-e-Islam Jammu and Kashmir Ameer Maulana Syed Yousuf and others at National Press Club Islamabad

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی ممتاز مذہبی شخصیت قاری محمد آمین کی صدارت میں جمیعت علماء اسلام جموں کشمیر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سید یوسف اور دیگر کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں استقبالیہ دیا گیا جس کی صدارت راولپنڈی ڈویژن کے امیر قاری محمد آمین کی صدارت میں ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف مرکزی ناظم عمومی امتیاز احمد عباسی کے علاوہ ضلع راولپنڈی آزادکشمیر کی جید علماء کرام کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر امیر جماعت علماء اسلام جموں کشمیر سعید یوسف اور امیر راولپنڈی ڈویژن قاری محمد آمین نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی برادری اور مسلم امہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مظالم بند کرے اور ان کو ان کا بنیادی حق آزادی دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو تحریک آزادی کے علاوہ اس بات کی بھی سزا دی جائے گی اور نظریہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اس کے علاوہ قادیانی جن کا عقیدہ کی عیسی علیہ السلام کی قبر بھی کشمیر میں ہے وفات پا گئے ہیں یہ ایک عالمی سازش ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائاسلام تحفظ ناموس رسالت تحفظ ناموس صحابہ اور اہل بیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اور اس ملک میں اللہ اور اس کے نبی کی حکمرانی کے بغیر حالات درست نہیں ہوسکتے مولانا سعید یوسف نے قاری محمد آمین کی خدمات کی تعریف کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button