DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Another woman injured in gas cylinder blast in Shugri Dheri village dies

گاؤں شگری ڈھیری میں گیس سیلنڈر دھماکے میں دوسری زخمی خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گاؤں شگری ڈھیری میں گیس سیلنڈر دھماکے میں دوسری زخمی خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی یہ چند ایام قبل اس وقت اپنی بچی اور ساس کے ہمراہ زخمی ہو گئیں تھیں جب ان کی ساس نے صبح کے وقت کچن میں دیا سلائی جلائی ہی تھی تو گیس سیلنڈر زود دار دھماکے سے پھٹ جانے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے محمد حبیب کی اہلیہ شدید جھلس گئی تھیں دھماکے کی آواز اس کر ان کی پچیس سالہ بہو اپنی بیٹی کے ہمراہ ان کی مدد کو پہنچیں تو وہ بھی بری طرح جھلس گئیں انہیں برن یونٹ لے جایا گیا جہاں محمد حبیب کی اہلیہ دم توڑ گئی تھیں جس کے محض چند ایام بعد ان کی بہو بھی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ ان کی بیٹی بدستور ہسپتال میں زیر علاج ہے اس طرح اس حادثے میں اب تک دو خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں

Kallar Syedan; A Second woman named as wife of M Habib has died after suffering from burns due to gas cylinder explosion in village Shugri Dehri, her daughter in law also died from burns few days ago while a third member of the family is also in hospital with burns.

نوجوان صحافی زاہد پرویز کی جانب سےدادی جان کے ایصال ثواب کے لیے فری آئ کیمپ آج بروز اتوار صبح 9 بجے سے شام 2 بجے ان کی رہائشگاہ نئی آبادی معصوم نگر کلرسیداں میں ہو گا

Zahid Pervez’s organises free eye camp on Sunday from 9 am to 2 pm at his residence in Nai Abadi Masoom Nagar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… نوجوان صحافی زاہد پرویز کی جانب سےدادی جان کے ایصال ثواب کے لیے فری آئ کیمپ آج بروز اتوار صبح 9 بجے سے شام 2 بجے ان کی رہائشگاہ نئی آبادی معصوم نگر کلرسیداں میں ہو گا جہاں پر مریضوں کے مفت معائینے کے علاؤہ فری ادویات بھی مہیا کی جاہیں گی

ایس ایچ او کلرسیداں حسن رضا کے والد محترم انتقال کر گئے

Father of SHO Hassan Raza passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ایس ایچ او کلرسیداں حسن رضا کے والد محترم انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں ماڑی شریف بلکسر ضلع چکوال میں ادا کی گئی جس میں راولپنڈی چکوال اور دیگر اضلاع کے پولیس افسران و اہلکاروں کے علاؤہ سیاسی سماجی لوگوں نے کثر تعداد میں شرکت کی

انجینئر قمرالسلام راجہ نے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم بھلاکھر کے درج ذیل عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

Engineer Qamar-ul-Salam Raja announced the names of the officials of PML-N Social Media Team Bhalakhar.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ نے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم بھلاکھر کے درج ذیل عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، صدر محمد نزیرحسین،نائب صدر رضوان مغل،عرفان خورشید ایڈیشنل نائب صدر،راجہ منیر حسین سیکرٹری جنرل،محمد نزاکت علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،نوید اسحاق کو آرڈی نیشن سیکرٹری،یاسر کیانی جوائنٹ سیکرٹری،عمر فاروق ،محمد عتیق ایڈیشنل سیکرٹری،سفیر صدیق انفارمیشن سیکرٹری

موٹرساہیکل سوار عقب سے کار کو کر مار کر زخمی ہو گیا

The motorcyclist hit by car from behind

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…موٹرساہیکل سوار عقب سے کار کو کر مار کر زخمی ہو گیا یہ واقعہ ہفتہ کی شام سوا سات بجے بیول روڈ مرید چوک میں اس وقت پیش آیا جب ایک مہران کار بیول کی سمت میں جا رہی تھی ڈرائیور نے سڑک پر موجود گڑھے کے باعث اسپیڈ آہستہ کی تو اسی اثنا میں عقب سے آنے والا موٹر سائیکل اس کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے موٹرساہیکل سوار کو معمولی زخم آئے ریسکیو نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا

Show More

Related Articles

Back to top button