DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Family attacked in Shah Bagh village by dozens of men with sticks and axe’s

گاؤں شاہ باغ کے قریب درجنوں افراد کا اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر گھر پر حملہ،مار پیٹ کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گاؤں شاہ باغ کے قریب درجنوں افراد کا اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر گھر پر حملہ،مار پیٹ کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،غلام عباس ولد نزر محمد سکنہ منہاس پورہ نے پولیس کو بتایاکہ ملزمان حمزہ،ثانی،فیضان،تیمور،ارسلان نے دیگر پندرہ سولہ افراد کے ہمراہ رات کے وقت اس کے گھر پر حملہ کیا اور گھر کے اندر داخل ہوکر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گالی گلوچ بھی کی میرے شور مچانے پر لوگوں نے مداخلت کرکے میری جان چھڑائی اور ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan; Ghulam Abbas son of Nazar Mohammad resident of Minhas pura told the police that the accused Hamza, Sani, Faizan, Timur, Arsalan along with 15 other people attacked his house at night and entered the house and severely tortured him.

روات کے نواحی گاؤں میں مجلس کے بعد جلوس نکالنے پر کشیدگی پتھراؤ سے چھ افراد ذخمی

Tensions rise in Rawat as six injured in stone pelting over majlis disagreement

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات کے نواحی گاؤں میں مجلس کے بعد جلوس نکالنے پر کشیدگی پتھراؤ سے چھ افراد ذخمی،سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا اور فریقین میں صلح کروا دی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کھائی اعوان میں مجلس کے بعد ماتمی جلوس نکالا گیاجس پر دوسرے فریق نے مداخلت کرتے ہوئے جلوس کا راستہ روکا تلخ کلامی اور گالم گلوچ کے بعد شرکا پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور پتھراؤ سے دونوں اطراف کے چھ افراد زخمی بھی ہوئے ایس ایچ او روات مہر ممتاز نے موقع پر پہنچ کر فریقین میں بیچ بچاؤ کرایا اس دوران سی پی او راولپنڈی احسن یونس دیگر افسران اور عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے نہ صرف کشیدگی کو ختم کرکے انہیں مذاکرات کے لیئے مقامی مسجد پہنچا دیا جہاں فریقین میں اس بات پر صلح ہو گئی کہ وہ اس واقعہ کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں گے اور قانون سے ماورا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ادہر انتظامیہ کے مطابق جلوس غیر روائیتی تھا جس کی منظوری لی گئی تھی نہ ہی پولیس اور انتظامیہ کو مطلع کیا گیا تھا۔

ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت متاثر ہونے والوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیئے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے کردار کو موثر بنانے کے لیئے ہدایا ت جاری

Under the Rationalization Policy, instructions have been issued to make the role of the Chief Executive Officer for District Education Authorities effective in providing maximum relief to the affected.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد جمیل نے پنجاب بھر کے اساتذہ کے تبادلوں کے خلاف دائر رٹ کی سماعت کے دوران محکمہ تعلیم کے شکایات ازالے کے لیئے بنائے گئے سیل پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے اور ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت متاثر ہونے والوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیئے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کے کردار کو موثر بنانے کے لیئے ہدایا ت جاری کی ہیں۔گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ریشنلائزیشن پالیسی کے خلاد دائر رٹ پر سماعت ہوئی تو پنجاب ٹیچرز یونین کی جانب سے ضلعی صدر قاضی عمران،سینئر استاد سید ظاہر حسین شاہ اور انکے وکیل عزیز الرحمان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔عدالتی حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن پنجا ب، ڈائریکٹر سمیت دیگر اہم افسران عدالت میں موجود تھے،اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی چیئرمین راجہ شاہد مبارک، راجہ اورنگزیب،زاہد صابر ستی اور دیگر عہدیداران پنجاب ٹیچرز یونین بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے،سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد ڈیپارٹمنٹ سے جواب مانگا،تسلی بخش جواب نہ آنے پر عدالت نے سسٹم میں موجود خامیوں کو درست کرنے اور متاثرین کو دوبارہ سننے کے احکامات جاری کیئے،جبکہ ریڈرسل سیل کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، واضع رہے کہ اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پنجاب ٹیچر ز یونین نے ریشنلائزیشن پالیسی کو چیلنج کررکھاتھا،جس میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ تبادلوں میں اساتذہ کو گھروں سے کئی کئی سو کلومیٹر دو پھینک دیاگیاتھا،خواتین اساتذہ کودور دراز بھجوایاگیا،قبل ازیں عدالت میں پالیسی چیلنج ہونے پر وزیر تعلیم پنجاب نے انھیں ایڈجسٹمنٹ قرار دیاتھا۔اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین کو مشاورت کے لیئے 23 ستمبر کو لاہور بلا لیا۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے پٹرول قبضے میں لے لیا

Police, acting on an informant’s report, registered a case against a man for openly selling petrol and seized petrol.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے پٹرول قبضے میں لے لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نوتھیہ روڈ شاہ باغ میں واقع ایک ایجنسی پر بھاری مقدار میں پٹرول رکھ کر فروخت کیا جا رہا ہے جو کسی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایجنسی پر موجود ایک شخص جس نے بعد از دریافت اپنا نام وپتہ گلفراز خان سکنہ ضلع مانسہرہ بتایا کو قابو کر لیاجبکہ دکان میں پڑے ہوئے ڈرم کی پڑتال کرنے پر بیس لیٹر پٹرول برآمد ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ونگ یوسی بھلاکھر کے منتخب عہدیداران کی کامیابی کے لیئے دعا

Pray for the success of the elected officials of PML-N Social Media Wing UC Bhalakhar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ یوتھ کے کارکن چوہدری محمد حارث نے پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ونگ یوسی بھلاکھر کے منتخب عہدیداران چوہدری عمر فاروق، محمد نزیر حسین،رضوان حسین،نوید اسحاق،راجہ یاسر کیانی،سفیر صدیق،محمد عتیق کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے دعا کی ہے۔

پولیس نے دوران چیکنگ ملزم عمران مسیح سے تین سو بوتل شراب جبکہ ملزم گستاسب خان سے دو کلو 180 گرام چرس برآمد

During the check, police recovered 300 bottles of liquor from accused Imran Masih and 2 kg 180 grams of hashish from accused Gustasib Khan.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 300بوتل شراب اور دو کلو سے زائد کی چرس برآمد کر لی۔منشیات فروشوں پولیس نے دوران چیکنگ ملزم عمران مسیح سے تین سو بوتل شراب جبکہ ملزم گستاسب خان سے دو کلو 180 گرام چرس برآمد ہوئی۔

سابق نائب ناظم دوبیرن راجہ محبوب کاظم کی بیوہ برطانیہ میں انتقال کے گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن چار بجے گاؤں ممیام میں ادا کی جائے گی

Former Deputy Nazim Doberan Raja Mehboob Kazim’s widow passed away in UK, Namaz e janaza to be held in village Mamyam on Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق نائب ناظم دوبیرن راجہ محبوب کاظم کی بیوہ برطانیہ میں انتقال کے گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن چار بجے گاؤں ممیام میں ادا کی جائے گی مرحومہ پی ٹی آئی کے رہنما راجہ محمد ثقلین کی ممانی تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button