DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Heavy rains caused severe flooding in Kahuta streams

شدید طوفانی بارش سے کہوٹہ کے ندی نالوں میں شدید تغیانی آگئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شدید طوفانی بارش سے کہوٹہ اور ڈیرہ مشتاق شاہ کے ندی نالوں میں شدید تغیانی آگئی۔شدید بارش کی وجہ سے نالے بپھر گئے۔کہوٹہ شہر کی سڑکیں دریاکا منظر پیش کرنے لگیں، کہوٹہ پنٖڈی روڈ میں گاڑیاں ڈوب گئی جبکہ بارش کی وجہ سے متعدد مکانات اور دیواریں بھی گر گئی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رات گئے سے جاری موسلادار بارش کی وجہ سے کہوٹہ کے قریبی بر ساتی نالے نالہ لنگ، نالہ کلمن اور ڈیرہ مشتاق شاہ کے قریب برساتی نالوں دکھالی برساتی نالے میں شدید پانی آگیا جس کی وجہ سے بر ساتی نالے دریا کا منظر پیش کر نے لگے کہوٹہ اندرون شہر کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کر نے لگئے پانی گھروں میں داخل ہو گیا کہوٹہ شہر کے نالے اور سلاٹر ہاوس کی طرف سے آنے والے برساتی نالے کے شدید پانی کی وجہ سے گریڈ اسٹیشن کے متعدد گھروں میں پانی بھر گیااہل علاقہ نے بڑی مشکل سے رسوں کی مدداہل علاقہ نے اہل مکین کو نکالا جبکہ کہوٹہ اور ان کی یونین کونسلوں میں کچے گھر گئے جبکہ شدید بارش نے بڑھے بڑھے دعوئے کرنے والوں اور کہوٹہ ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکر دگی کا پھول کھول کر رکھ دیا ہے۔

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے صدر راجہ زوہیب ظفر کی پاکستان کہوٹہ آمد راجہ وحید احمد خان نے راجہ زوہیب ظفر کو فیڈریشن کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

EU-Pakistan Friendship Federation Portugal President Raja Zohaib Zafar arrives in Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan congratulates Raja Zohaib Zafar on becoming Chairman of the Federation

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے صدر راجہ زوہیب ظفر کی پاکستان کہوٹہ آمد صدر PTI کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے راجہ زوہیب ظفر کو فیڈریشن کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے نوجوان مثبت سوچ اور مثبت رویے کے ساتھ دیار غیر میں رہ کر اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے ملک پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کر رہے ہیں اس پر ہمیں اور اہلیانِ کہوٹہ کو آپ پر فخر ہے اس موقع پر چیئرمین فیڈریشن راجہ زوہیب ظفر نے کہا کہ ہماری فیڈریشن پورے یورپ میں پاکستان کے مثبت امیج اور کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور بھارت کے معتصبانہ رویے اور کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کو بھی ہم دنیا میں دکھا رہے ہیں آخر میں انہوں نے راجہ وحید احمد خان اور ان کی ٹیم سمیت سب دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button