DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; A 30 year old record heavy rainfall brings flooding in Kallar Syedan region (See video)

کلرسیداں میں طوفانی بارش سے ندی نالے بپھر گئے سیلابی پانی کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا روات کلر دہانگلی روڈ پر کئی فٹ پانی آجانے سے ٹریفک معطل،بنائل روڈ پر ایک گاڑی پانی میں الٹ گئی

https://youtu.be/rKgz-AzBg14

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں طوفانی بارش سے ندی نالے بپھر گئے سیلابی پانی کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا روات کلر دہانگلی روڈ پر کئی فٹ پانی آجانے سے ٹریفک معطل،بنائل روڈ پر ایک گاڑی پانی میں الٹ گئی دوسری گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی ریسکیو 1122کے بیس اہلکاروں نے برساتی نالے میں پھنسے ہوئے پندرہ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا نالہ کانسی اور نالہ سریں کا پانی نشیبی بستیوں میں داخل ہو گیا پانی کا ریلا باغبوٹہ پل سے گزرنے کے باعث آمدورفت گھنٹوں بند رہی کلر سیداں سے گزرنے والے نالہ کانسی سے چھ فٹ بلند پانی کا ریلا گزر گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے جاری موسلادھار بارش سے کہوٹہ اور کلرسیداں کے درجنوں ندی نالے بپھر گئے کئی مقامات پر سیلابی ریلا پلوں کے اوپر سے گزرتا رہا مختلف دیہات و قصبات سے آنے والے درجنوں برساتی نالے جب نالہ کانسی اور نالہ سریں میں شامل ہوئے تو انہوں نے بھی دریا کی شکل اختیار کر لی اور کئی کئی فٹ اونچی پانی کی لہریں خوفناک منظر پیش کرتی نظر رہی متعدد نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے تباہی آئی شاہ باغ سے نوتھیہ روڈ پر باغبوٹہ کے برساتی نالے میں طغیانی کا یہ عالم تھا کہ سیلابی ریلا پل کے اوپر سے گھنٹوں گزرتا رہا بناہل روڈ کے کس کھڈ میں ایک گاڑی الٹ گئی جبکہ دوسری گاڑی برساتی نالے کی طوفانی لہروں میں پھنس گئی جس پر کلرسیداں اور راولپنڈی سے حارث فاروق اور بابرہاشمی کی قیادت میں بیس رکنی ٹیم نے گھنٹوں کے محنت کے بعد پانی میں پھنسے پندرہ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا جن میں سے تین افراد بیرون ملک جانے کے لیئے مسافر گاڑیوں میں ائیرپورٹ روانہ ہوئے تھے روات کلر دھانگلی روڈ پر موہڑہ پھڈیال مدینہ ٹاؤن باغ بوٹہ اور ساگری کے مقامات پر کئی کئی فٹ کا پانی سڑک سے گھنٹوں گزرتا رہا جس سے آزادکشمیر کلر سیداں اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک بند کر دی گئی اور سٹی ٹریفک کے عمران خان،محمد خلیل اور دیگر نے مختلف اوزاروں کی مدد سے پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا دن کو کلرسیداں شہر سے گزرنے والے نالہ کانسی کے پل کو بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے بند کر دیا گیا تھا ادہر سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں نے ہائی الرٹ کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Kallar Syedan; A 30 year old record heavy rainfall brought flooding in Kallar Syedan region (See video). roads turned in to river as local kass were flowed with strong current.

پی ٹی آئی باالاخر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں محمد خالد رشید کمبوہ کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئی

PTI finally succeeds in replacing Chief Officer Municipal Committee Kallar Syedan Muhammad Khalid Rashid Kamboh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی باالاخر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں محمد خالد رشید کمبوہ کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئی ان کا تبادلہ لاوہ چکوال کردیا گیا جبکہ لاوہ سے صاحبزادہ عمران اختر کو کلرسیداں کا نیا چیف آفیسر تعنیات کردیا گیا محمد خالد رشید کا تعلق گوجرانولہ سے تھا اور یہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران کلرسیداں تعنیات ہوئے تھے انتہائی ذہین لائق محنتی اور ذمہ دار افسر تھے اور میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام کرنے کو آمادہ نہ ہوتے حکومتی جماعت عرصے سے ان کے تبادلے کے لیئے کوشاں تھی محمد خالد رشید کا دوران کلرسیداں تعنیاتی سب سے بڑا کارنامہ کلرسیداں منڈی کے نام پر برسہا برس سے جاری مافیا کو توڑا اور بااثر افراد اور مافیا کی ملی بھگت سے منڈی مویشیاں کے نام پر لگائے جانے والے سوموار بازار اور اس کی آڑ میں ناجائز وصولی کا خاتمہ کیا اور اس کے لیئے انہوں نے کسی سفارش اور دباؤ کو بھی قبول نہ کیا شہریوں نے ان کے دور کو ایک مثالی دور قرار دیا۔

مسلم لیگ ن کنوہا کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے تحصیل کونسل کلرسیداں کی چیئرمین شپ کے لیئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کیانی کی حمایت کا اعلان

Nambardar Asad Aziz has announced his support for Muhammad Zubair Kayani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کنوہا کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے تحصیل کونسل کلرسیداں کی چیئرمین شپ کے لیئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کیانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیانتدار مخلص اور جماعت کے لیئے ہمہ وقت کام کرنے والے زبیر کیانی کو نامزد کرکے کارکنوں کی رائے کا احترام کرے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے دوسالہ دور میں زبیر کیانی نے ہرجگہ کارکنوں کے ساتھ نمائندگی کی وہ کسی کے آگے جھکے نہ بکے ایسے نڈر اور با اصول قیادت کی تحصیل کلرسیداں کو ضرورت ہے مسلم لیگ ن نے ارباب بااختیار تحصیل چیئرمین شپ کے لیئے محمد زبیرکیانی کو نامزد کریں یہ اس منصب کے اہل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button