DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Dua observed at Baghar shareef for late Justice (r) Sardar Mohammad Aslam

جسٹس (ر) سردار محمد اسلم مرحوم کے لیئے دعامغفرت ممتازمذہبی سکالر ممبرا سلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجاد ہ نشین بگہار شریف نے کرائی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔ جسٹس (ر) سردار محمد اسلم مرحوم کے لیئے دعامغفرت ممتازمذہبی سکالر ممبرا سلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجاد ہ نشین بگہار شریف نے کرائی۔سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمداسلم مرحوم کی یاد میں بارایسوسی ایشن کہوٹہ کا تعزیتی اجلا س زیر صدارت خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ منعقد ہوا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں جسٹس (ر) سردار محمد اسلم مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں ناقابل فراموش قرار دیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر تعزیتی ریفرنس میں سید قلب حسین شاہ صدر سپریم کورٹ بار، سید مصطفےٰ کمال صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طارق جاوید چوہدری،چوہدری باسط علیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سردار حامد علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، آفتاب احمد رائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،سنیئرا یڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ، محمد زبیرسول جج کہوٹہ،محمد ذیشان رانا سول جج کہوٹہ، سردار سلطا ن ایڈووکیٹ، سردار طارق انیس ایڈووکیٹ، راجہ احسان ایڈووکیٹ، ممبران پنجاب بار کونسل جہلم، چکوال، اٹک،راولپنڈی سے آئے ہوئے وکلاء صاحبان کے علاوہ کہوٹہ بار کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے سردار محمد اسلم مرحوم کی عدل و انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم سردار محمد اسلم کے صاحبزادگان،بیرسٹر عمر اسلم، تیمور اسلم بھی موجود تھے۔ جن کو مرحوم کی بے پناہ خدمات سر انجام دینے پر تعزیتی شیلڈز پیش کی۔ آخر میں ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہار شریف نے اپنے خوبصورت خطاب ساتھ ساتھ دعائے مغفرت کی۔ صدر بار ایسوسی ایشن خاور ریاض قادری ایڈوو کیٹ نے تمام مہمانوں کی بارایسوسی ایشن کہوٹہ میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سردار محمد کامران ایڈووکیٹ نے ادا کیئے انکی معاونت عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس کے انتظامی امور ماجد غازی کی نگرانی میں کیئے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button