DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Lawyer Raja Imran Sattar Janjua announces to contest Kahuta MC chairman election

نوجوان قانون دان راجہ عمران ستار جنجوعہ نے کہوٹہ ایم سی کی چیئرمینی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان قانون دان راجہ عمران ستار جنجوعہ نے کہوٹہ ایم سی کی چیئرمینی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاکہوٹہ کی تعمیر و ترقی کا مشن لیکر سیاست میں قدم رکھا ہے کہوٹہ کے شہری اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں آئیں سب ملکر اس شہر کی تعمیر و ترقی کریں سابقہ حکومت کے بعد پی ٹی آئی نے بھی کہوٹہ کے عوام کو مایوس کیا میں آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں معززین شہر اور خاص کر نوجوانون کے پرزور اسرار پر میں نے فیصلہ کیا کہ کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں جو کچھ عرصہ قبل تحصیلیں بنی ہیں وہاں ہم سے کئی زیادہ ترقی ہوئی مگر ہم آج بھی وہاں ہی کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نوجوانو ن قانون دان راجہ عمران ستار ایڈووکیٹ نے پروگرام عوام اور سیاست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہوٹہ کے عوام کے حقوق کی بات کی اور انکے حقوق کی ہی سیاست کرونگا شہریوں کے ٹیکسوں کے پیسے انکی فلاح و بہبود پر خرچ کرینگے اداروں سے کرپشن اقرا پرری کا خاتمہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کھنڈرات سڑکو ں کی تعمیر شہریوں کو صاف پانی اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو ختم کرنے کے علاوہ دیگر منصوبے دونگا میری زیادہ توجہ صحت او ر تعلیم پر محبوس ہے میں نوجوانوں کو کہوں گا کہ وہ جماعتی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے میرا ساتھ دیں میں آپکو مایوس نہیں کرونگا انھوں نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

جسٹس (ر) سردار محمد اسلم مرحوم کے لیئے دعامغفرت ممتازمذہبی سکالر ممبرا سلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجاد ہ نشین بگہار شریف نے کرائی

Dua organised for late Justice (r) Sardara M Aslam by Dr Sajid Ur Rehman in Baghar Shareef

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
جسٹس (ر) سردار محمد اسلم مرحوم کے لیئے دعامغفرت ممتازمذہبی سکالر ممبرا سلامی نظریاتی کونسل پاکستان پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجاد ہ نشین بگہار شریف نے کرائی۔سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمداسلم مرحوم کی یاد میں بارایسوسی ایشن کہوٹہ کا تعزیتی اجلا س زیر صدارت خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ منعقد ہوا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں جسٹس (ر) سردار محمد اسلم مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں ناقابل فراموش قرار دیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر تعزیتی ریفرنس میں سید قلب حسین شاہ صدر سپریم کورٹ بار، سید مصطفےٰ کمال صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طارق جاوید چوہدری،چوہدری باسط علیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سردار حامد علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، آفتاب احمد رائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،سنیئرا یڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ، محمد زبیرسول جج کہوٹہ،محمد ذیشان رانا سول جج کہوٹہ، سردار سلطا ن ایڈووکیٹ، سردار طارق انیس ایڈووکیٹ، راجہ احسان ایڈووکیٹ، ممبران پنجاب بار کونسل جہلم، چکوال، اٹک،راولپنڈی سے آئے ہوئے وکلاء صاحبان کے علاوہ کہوٹہ بار کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے سردار محمد اسلم مرحوم کی عدل و انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم سردار محمد اسلم کے صاحبزادگان،بیرسٹر عمر اسلم، تیمور اسلم بھی موجود تھے۔ جن کو مرحوم کی بے پناہ خدمات سر انجام دینے پر تعزیتی شیلڈز پیش کی۔ آخر میں ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہار شریف نے اپنے خوبصورت خطاب ساتھ ساتھ دعائے مغفرت کی۔ صدر بار ایسوسی ایشن خاور ریاض قادری ایڈوو کیٹ نے تمام مہمانوں کی بارایسوسی ایشن کہوٹہ میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سردار محمد کامران ایڈووکیٹ نے ادا کیئے انکی معاونت عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس کے انتظامی امور ماجد غازی کی نگرانی میں کیئے گئے۔

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ محرم الحرام میں ہر بار کی طرع اس بار سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرئے گئی

The best security arrangements have been made in Kahuta Tehsil Administration every time in Muharram, Syed Najum Al Hassan Naqvi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں کہاتحصیل انتظامیہ کہوٹہ محرم الحرام میں ہر بار کی طرع اس بار سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرئے گئی۔پولیس تھانہ کہوٹہ، ایم سی کہوٹہ، ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ اور دیگر محکمے ہر سال محرم الحرام میں بہترین انتظامات کر یں گئے محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنے رویوں میں برداشت اور محبت پیدا کرنی ہوگی ماہ محرم عظیم الشان اور مبارک مہینہ ہے محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھااسلام نے یہ احترام جاری رکھا اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ اس مہینے سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے زیادہ محبوب ان دونوں نواسوں میں حضرت حسین رضی اللہ کو حضور ﷺ کے وفات کے کم و بیش 50 سال کے عرصہ کے بعد 60 ھجری میں 10محرم الحرام کو شہید کر دیا گیاانہوں نے کہا کہ حضرت حسین رضی اللہ نے کربلا کی سر زمین میں اپنی جان قر بان کر کے دین اسلام کے لیے ایک لازوال قر بانی دی ہے انہوں نے دین اسلام کے چراغ میں اپنے خون کا نذرانہ دے کر تا قیامت اس کو روشن کیا ہے موجودہ دور میں حضرت امام حسین ؓ کے بتائے ہوئے راستے میں چل کر موجودہ مسائل سے نکلا جا سکتا ہے۔

یم پی اے پی پی 6 میجر لطاسب ستی نے جس طرح سے کوٹلی ستیاں پنج پیر تک سڑک منظور کرائی ہے اسی طرح نڑھ سے پنجاڑ سڑک کی تعمیر کرنے کے لئے ایم این اے صداقت عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدبھی فنڈز منظور کراہیں

MNA Sadaqat Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed should also approved funds for construction of Nard to Panjar road.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے پی پی 6 میجر لطاسب ستی نے جس طرح سے کوٹلی ستیاں پنج پیر تک سڑک منظور کرائی ہے اسی طرح نڑھ سے پنجاڑ سڑک کی تعمیر کرنے کے لئے ایم این اے صداقت عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدبھی فنڈز منظور کراہیں پنجاڑ تا نڑھ کھنڈرات نما سڑک میں درجنوں حادثے رونما ہو چکے ہیں اور سینکڑوں آدمی زخمی اور وفات پا چکے ہیں مگر آج تک نہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف نے اس سڑک کو تعمیر کیا لوگ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کر رہے ہیں نڑھ اور پنجاڑ کی خوبصورت وادیاں گھنے جنگلات اور دیگر سیاحتی علاقوں سے کم نہیں اس پسماندگی کے باوجود ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں اگر یہاں کشادہ سڑکیں پارک ہوٹل ہو تو کروڑ روپے کی آمدن ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہار دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پنجاڑ سے لے کر نڑھ تک مختلف جگہوں پر بورڈ لگائے ایمرجنسی نمبر لکھے اور نڑھ پنجاڑ کے درمیان ایک پولیس چوکی قائم کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ باہر سے آنے والے سیاحوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی ہوتے ہیں اس لیے واش رومز بھی چند جگہوں پر ہونے چاہیے پانی کا بندوبست بھی انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں آ کر بڑی خوشی ہوتی ہے حکومت اور عوامی نمائندوں کی تھوڑی سی توجہ دینے پر یہ علاقہ مزید خوبصورت ہو سکتا ہے۔

پروفیسر آصف کھٹڑ، شاہد کھٹڑ ایڈوکیٹ، ماسٹر عابد کھٹڑ کی والدہ محترمہ وفات پا گیں

Prof. Asif Khattar, Shahid Khattar Advocate and Master Abid Khattar mother passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پروفیسر آصف کھٹڑ، شاہد کھٹڑ ایڈوکیٹ، ماسٹر عابد کھٹڑ کی والدہ محترمہ، ندیم کھٹڑ ایڈوکیٹ اور سیکرٹری فہیم کھٹڑ کی تائی جان وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراوئنڈ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، معروف قانون دان راجہ عمران ستار جنجوعہ امیدوار برائے چیئر مین ایم سی کہوٹہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،صدر کہوٹہ بار خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ، ملک کرامت حسین ایڈوکیٹ،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، ذوالفقار علی کیانی ایڈوکیٹ،عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ، ماسٹر آفتاب عباسی، ملک طاہر مبین، ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، پر وفیسر عبد الصبور سیفی، راجہ عمرا ن ایڈوکیٹ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت علمائے دین، وکلا، سیاسی شخصیات،معززین علاقہ سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button