DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway August 14 Committee organizes a grand celebration of Pakistan’s Independence Day

ناروے۔ 14 اگست کمیٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی پُروقار تقریب کا انعقاد

اوسلو(عقیل قادر,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) 14 اگست کمیٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، وزارت خارجہ کے اعلی حکام، اوسلو اور ویکن صوبوں کی گورنر، نارویجن پارلیمنٹ کے ممبران اور بزنس کمیونٹی کے نمائندہ افراد کے علاوہ مذہبی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ناروے اور پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا۔اس موقع پر 14 اگست کمیٹی کے چیئرمین عامر شیخ نے مختصر خطاب کیا اور یوم پاکستان کی اہمیت بیان کی۔یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم ناروے ایرنا سولبرگ اور سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ویڈیو پیغام میں آزادی کی مبارکباد پیش کی اور شرکاء کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائی۔ تقریب سے ارینا شیخ، Tore Hansen, اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

Norway August 14 Committee organized a grand celebration of Pakistan’s Independence Day, It was attended by diplomats from various countries, senior Foreign Ministry officials, governors of Oslo and Vienna provinces, members of the Norwegian parliament and representatives of the business community, as well as religious and social figures.

Show More

Related Articles

Back to top button