DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Triple murder committed in Dhok wali Mohammad, Daryala Khaki over long running feud

گوجرخان،دریالہ خاکی. پرانی دشمنی کا شاخسانہ،قتل کے ایک مقدمہ میں بری ہوکر جیل سے رہائی پانیوالے غضنفرعلی عرف پپوسمیت 3افرادسر راہ بیدردی کیساتھ قتل

گوجرخان.(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )دریالہ خاکی. پرانی دشمنی کا شاخسانہ،قتل کے ایک مقدمہ میں بری ہوکر جیل سے رہائی پانیوالے غضنفرعلی عرف پپوسمیت 3افرادسر راہ بیدردی کیساتھ قتل ایک راہگیربچہ زخمی ہو گیا،قاتل فرار، ملزمان کی گرفتاری فوری و یقینی بنانے کیلئے چار اطراف پولیس نفری پھیلا دی گئی،تہر ے قتل کی یہ واردات ہفتہ کے روزگوجرخان کے نواحی گاؤں دریالہ خاکی کی ڈھوک مولوی محمد ولی میں مدرسہ کے قریب سڑک پر پیش آئی جہاں موٹرسائیکل سوار3 افرادآتشیں اسلحہ سے فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے،وقوعہ میں طیب نامی دکاندارزخمی ہوگیا، چند بر س قبل قتل ہونیوالے نوجوان قاسم کے قتل کے مقد مہ میں حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونیوالے غضنفرعلی عرف پپوکے علاوہ اسکے کزن مسعود الحسن اورمحمودمقتولین میں شامل بتائے جارہے ہیں،مقتولین کے مخالفین پر شُبہ کے باوجود تہرے قتل کے حقیقی محرکات جاننے کیلئے پولیس رات گئے تک وقوعہ کی کڑیاں ملانے اور معمول کی لکھت پڑھت میں مصروف تھی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو1122 کی مدد سے زخمی بچے 13سالہ طیب کی جان بچانے اورنعشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال منتقل کراد یا گیا

Gujar Khan; Ghazanfar Ali known as Papu was released from prison was released on bail for the murder of Qasim. As he was coming home men on motorbike opened fire and shot dead Ghazanfar Ali, Masood Al Hassan and Mahmood. The gunmen fled after commiting tripple murder in Dhok wali Mohammad, Daryala Khaki.

Location of Daryala Khaki in Gujar Khan
Show More

Related Articles

Back to top button