DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Strict action will be taken if any educational institution opens on August 15, Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial

پندرہ اگست کو کوئی بھی تعلیمی ادارہ کھلا تو سخت کاروائی ہوگی۔ کوئی بھی سکول حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں کھل سکتا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال او ر سی او مخدوم بلال کا ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کادورہ۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ مسز ارم سکندر جنجوعہ سے ملاقات۔پندرہ اگست کو کوئی بھی تعلیمی ادارہ کھلا تو سخت کاروائی ہوگی۔ کوئی بھی سکول حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں کھل سکتا۔ گزشتہ میٹنگ میں اپسما تحصیل کہو ٹہ کی صدر مسز ارم سکندر جنجوعہ اور شرکائے اجلاس کا (15) اگست کو سکول وکالجز نہ کھو لنے کا اقدا م لائق تحسین ہے۔ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے صدر اپسماتحصیل کہوٹہ مسز ارم سکندر جنجوعہ سے ”گزشتہ اپسماتحصیل کہوٹہ اجلاس“ کے حوالے سے اپ ڈیٹ لی۔ پرائیویٹ سکو لز و کالجز کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو اور رجسٹریشن اور نقشہ جات کو کمرشلائز کرنے کے سلسلہ میں مہلت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلا ل نے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، ای او کہوٹہ مخدوم بلال اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان نے صدر اپسما تحصیل کہوٹہ مسز ارم سکندر جنجوعہ سے ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں ملاقات کی۔ اور ادارے کی عمارت کا وزٹ کر کے سے جدید سہولیات سے آراستہ معیاری تعلیمی درسگاہ قرار دیا۔ اس موقع پر صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ APPSMAمسز ارم سکندر جنجوعہ نے اے سی کہوٹہ رابعہ سیال، سی او مخدوم بلال کو پرائیویٹ سکولز و کا لجز کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ جس پر اے سی کہوٹہ رابعہ سیال اور سی او مخدوم بلا ل نے کہا کہ ہم اپسما تحصیل کہوٹہ کی صدر مسز ارم سکندر جنجوعہ اور ان کی ٹیم سے مشاورت کرکے ملکر لائحہ عمل طے کرینگے۔ آخر میں صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کہوٹہ و رئیس ادارہ ارم سکول اینڈ کالج کی سربراہ مسز ارم سکندر جنجوعہ اور وائس پرنسپل راجہ حارث جنجوعہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کو باد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب صدر اپسما کہوٹہ مسز ارم شہزاد، جنرل سیکرٹری عطا لرحمن قریشی، فنانس سیکرٹری منیب ثاقب اور انفارمیشن سیکرٹری سردار مظہر بھی موجود تھے۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial said that, Strict action will be taken if any educational institution opens on August 15. No school can be opened without the permission of the government. This was after she visited Iram school and college’s and met with Mrs Iram Sikander Janjua. In yesterdays statement Mrs Iram Sikander Janjua told that the education centre would open on 15th August.

Show More

Related Articles

Back to top button