DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Secretary Good Governance and Focal person Education Col (retd) Zafar Mehmood Abbasi launch tree plantation at Government Girls Middle School Sour

سیکرٹری گڈ گورنس وفوکل پر سن ایجوکیشن کرنل (ر)ظفر محمود عباسی کاہمراہ پی ٹی آئی سوڑ گروپ کے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سوڑ میں شجر کاری مہم کے تحت پودالگا یا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سیکرٹری گڈ گورنس وفوکل پر سن ایجوکیشن کرنل (ر)ظفر محمود عباسی کاہمراہ پی ٹی آئی سوڑ گروپ کے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سوڑ میں شجر کاری مہم کے تحت پودالگا یااور دعا کی اس موقع پر کثیر تعداد میں معزز ین علاقہ موجود تھے۔ سیکرٹری گڈ گورنس وفوکل پر سن ایجوکیشن کرنل (ر)ظفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں در ختوں کے اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاوکے لیے درخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہے،اسی وجہ سے اسلام میں درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایاہے اوراللہ نے خود درختوں کو زمین کی زینت قراردیاہے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شجرکار ی انسانیت کی بہترین خدمت ہے، اس کا فائدہ کسی ایک انسان یا لاکھوں انسانوں کو ہی نہیں پہنچتا بلکہ اس سے ہر طرح کے چرند پرند بھی درختوں کے سائے اور اس کی ٹھنڈی ہواوں سے اپنی زندگیوں میں سکون پاتے ہیں،آلودگی سے تحفظ اور بیما ریوں سے بچاو ں کا کسی حدتک ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے شجرکاری،کیونکہ ان درختوں سے آنے والی ہواں سے مختلف امراض میں شفا ملتی ہے اور درختوں کے ہونے سے ہی بارشیں ہوتی ہیں۔

پیپلزپارٹی حلقہ این اے ستاون کے رہنما ء آصف شفیق ستی کااپنے ووٹروں سپوٹروں سے ملاقات

PPP Constituency NA-57 candidate Asif Shafiq Satti Meets His Voters

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیپلزپارٹی حلقہ این اے ستاون کے رہنما ء آصف شفیق ستی کااپنے ووٹروں سپوٹروں سے ملاقات،بیمار افراد کی تیمہ داری کی اور مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی۔لواحقین سے اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپیپلزپارٹی حلقہ این اے ستاون کے رہنما ء آصف شفیق ستی نے کوٹلی ستیاں میں پی پی پی کوٹلی ستیاں کے سنئیر راہنما فاروق ستی کے گھر ان کی بھابی کی تعزیت کرنے گئے،بلاوڑہ شریف کے مقام پر اعجاز ستی سٹی صدر پی پی پی کوٹلی ستیاں اور بدر اعجاز ستی نائب صدر پی ایس ایف پنجاب سے عید ملنے ان کے گھر گئے بعد ازاں پی پی پی کوٹلی ستیاں کے بزرگ راہنما حاجی اورنگزیب ستی صاحب جو کے علیل ہیں ان کی تیمارداری کرنے کٹھیاں گاوں بھی گئے اس موقع پر پیپلزپارٹی حلقہ این اے ستاون کے رہنما ء آصف شفیق ستی کے اعزاز میں حاجی صاحب کے بیٹوں عدنان زیب ستی کامران زیب ستی اور عمران زیب ستی نے پر تکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیاتھا۔

کہوٹہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، دو نمبر ملاوٹ شدہ گھی،سیگریٹ کی فروخت عروج پر۔

Encroachments with the connivance of Kahuta administration on the rise.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، دو نمبر ملاوٹ شدہ گھی،سیگریٹ کی فروخت عروج پر۔ عرصہ دراز سے بار بار تعینات ہونے والے افسران کی عدم دلچسپی اور بااثر سیاسی لوگوں کی پشت پناہی سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔غریب ریڑھی والوں کو چلان کیے جاتے ہیں۔ جبکہ ضبط شدہ سامان بھی غبن کر دیا جاتا ہے۔کوئی بھی پوچھنے والا نہیں تحصیل انتظامیہ اور افسران خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ماہانہ میٹنگ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس میں سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے اعلیٰ حکام اس پر فوری ایکشن لیں اور موثر کاروائی کی جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور منتخب عوامی نمائندوں سے بھی اس معاملے کی فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button