DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Monsoon rainfall uproots electricity poll as electricity supply is cut sub division Choa Khalsa

کلر سیداں اور گردونواح میں ساون کی پہلی خوفناک بارش،شدید طوفان بادوباراں اور ژالہ باری،بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن کے پانچ کھمبے زمین بوس ہونے سے آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام فیڈر ز مکمل طور پر بند

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں اور گردونواح میں ساون کی پہلی خوفناک بارش،شدید طوفان بادوباراں اور ژالہ باری،بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن کے پانچ کھمبے زمین بوس ہونے سے آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے تمام فیڈر ز مکمل طور پر بند ہو گئے۔کلر سیداں میں بھی بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شدید حبس اور گرمی میں دن تین بجے آسمان پر اچانک گہرے بادل نمودار ہوئے جس کے ساتھ ہی طوفانی ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ژالہ باری بھی ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا مگر بجلی کا نظام بر ی طرح سے متاثر ہوا گھنٹوں بعد بھی کلر سیداں سٹی فیڈر کو بحال نہ کیا جا سکا آندھی اور طوفان بادو باراں اس قدر شدید تھا کہ آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کی مین لائن گیارہ ہزار کے وی کے پانچ کھمبے زمین بوس ہو گئے جس سے آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے دونوں فیڈرز نیو چوآخالصہ اور فضل شہید مکمل طور پر بند ہو گئے فیڈر بند ہونے سے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی پانچ یوسیز کنوہا،چوآخالصہ،سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں کے علاوہ بلدیہ کلر سیداں کے علاقوں منگلورہ،جسوالہ،پرانا سروہا،کلر بدھال، موہڑہ پھڈیال اور دیگر میں بھی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی ایکسین روات عارف سدھوزئی اور ایس ڈی او مٹور ذوالفقار حسین نے چوآخالصہ کی متاثرہ لائنوں کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو بجلی کا نظام ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کا حکم دیا۔

Kallar Syedan; All the feeders of IESCO sub subdivision Choa Khalsa were completely shut down due to the first severe rain in Kallar Syedan and its environs, Due to severe storms and hailstorms, five poles of 11000 KV main line of electricity collapsed as electricity supply was cut.

ریسکیو 1122کلر سیداں کی زبردست کارکردگی،120فٹ سے گہرے بور میں گرنے والے کمسن بچے عیسٰی ولد سکندرکو پانچ گھنٹو ں کی محنت سے بحفاظت نکال لیا

Rescue services Kallar Syedan praised after rescuing a child fallen bore pipe in Bewal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریسکیو 1122کلر سیداں کی زبردست کارکردگی،120فٹ سے گہرے بور میں گرنے والے کمسن بچے عیسٰی ولد سکندرکو پانچ گھنٹو ں کی محنت سے بحفاظت نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق نئی آبادی بیول میں ایک کمسن بچہ نو انچ کے 120فٹ سے گہرے بور میں گر گیا ریسکیو 1122کلر سیداں کے اہلکاروں بابر ہاشمی، ثاقب فراز جنجوعہ اور محمد حارث نے موقع پر پہنچ کر بچے کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دیں بعد ازاں راولپنڈی سے بھی ریسکیو کے اہلکار ان کی مدد کو پہنچ گئے ان اہلکاروں نے پانچ گھنٹوں کی مسلسل محنت اور جدوجہد کے بعد اڑھائی سالہ بچے کو 120فٹ سے زائد گہرے بور سے بحفاظت نکال لیا۔مقامی شہریوں نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بگھارشریف میں خطہ پوٹھوارکے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمدیعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

Annual urs mubarak of Hazrat Mollana M Yaqoob observed in Baghar Shareef

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ممبراسلامی نظریاتی کونسل، ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرپیر ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ حضور ﷺ سے نسبت رکھنے والی ہر چیز ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ہماراضمیر ادب اور احترام سے اٹھاہے، چادرتطہیر کے نیچے تشریف فرماعظیم ہستیاں، جن کی رگوں میں خون رسول ﷺ گردش کررہا ہو یا پیغمبرﷺ کے عظیم صحابی،ہر ایک کااحترام لازم ہے۔ اس وقت ایک مذموم سازش کے تحت مسالک کے اندرنفرت کو ہوادے کر مذہبی طبقے کو کمزور کیاجارہاہے، اس کے بعدمذہبی طبقے اور لبرلز کو آمنے سامنے لایاجائے گا، اور پھرلبرلز کے جھنڈے کولہرانے کی مذموم کوششیں کی جائیں گی، لیکن یادرکھئے! جب تک پاکستان میں خانقاہیں آباد ہیں،صوفیاء کے عظیم روحانی مراکز قائم ہیں اس وقت تک لبرلز کاجھنڈابلند کرنے والوں کاخواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ وہ بگھارشریف میں خطہ پوٹھوارکے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمدیعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر دربار عالیہ عیدگاہ راولپنڈی کے پیر حسیب حسان الرحمن، دیگرعلماء سمیت بڑی تعداد میں زائرین موجود تھے۔ پروفیسرپیرساجدالرحمن نے کہاکہ پیغمبرﷺ کے خاندان کاذکر کرتے وقت الفاظ کے چناؤ میں خاص احتیاط، احترام اور عزم کی ضرورت ہے، اسی طرح صحابہ کاذکرکرتے ہوئے بھی دامن احتیاط واحترام نہ چھوڑا جائے۔ اس وقت امت کواتحادواتفاق کی ضرورت ہے،انتشاروافتراق امت کے لئے زہرقاتل ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحابہ کامقام، احترام اور درجہ بندی بارے ایسی بات نہ کی جائے جس سے امت کے دل زخمی ہوں۔ انھوں نے کہاکہ حضرت مجددالف ثانی شیخ احمد سرہندی نے ہمیں یہ عقیدہ دیاہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق، خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق، خلیفہ سوم حضرت عثمان ذوالنورین اور خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ہیں۔ ہم حضورﷺ کے اہل بیت اور صحابہ کرام سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں۔

آئیسکو حکام نے مرکز شکایات کے اہلکار عاقب کو شو کاز نوٹس جاری

IESCO Staff member given show cause notice after having phone off

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عید کے دوسرے روز اندرون شہر محلہ غوثیہ کی بجلی بند ہوگئی لوگ مرکز شکایات فون کال کرتے رہے اور وہاں کا نمبر مسلسل مصروف ملتا رہا شہریوں کا شدید گرمی اور حبس سے براحال تھا اتنے میں مقامی کاروباری نوجوان شیخ سلیمان شمسی مرکز شکایات پہنچ گئے جہاں فون کا ریسیور کریڈل سے نیچے پڑا ہوا تھا اور وہاں موجود اہلکار کسی سے موبائل پر کال کرنے میں مصروف تھا شہری نے اس کے اس عمل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں جس سے آئیسکو کی صورتحال بہتر کرنے والوں کے تمام دعوے خش و خاشاک کی طرح مٹ گئے۔ادھر آئیسکو حکام نے مرکز شکایات کے اہلکار عاقب کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

گھر کے اندر گھس گئے اور مارا ,صداقت علی , کھنڈوت نلہ مسلماناں

Sadaqat Ali registers police report after being attacked in Dhok Khandot, Nala Musalmana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ صداقت علی نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کھنڈوت نلہ مسلماناں کا رہائشی ہوں جبکہ برادرم حقیقی نزاکت علی بھی دیہہ کا رہائشی ہے۔گزشتہ روز برادرم نے محمد ریاض وغیرہ کے مکان کی عقبی جانب اپنے گھر کے صحن میں پودے لگائے تھے اور بوقت قرین سات بجے شام ہمراہ اپنی زوجہ اور دختر اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران محمد ریاض،محمد اعجاز،محمد امتیاز مسلح آہنی راڈبھائی کے گھر کے اندر گھس گئے اور محمد ریاض نے للکارا مارا کہ آج برادر نزاکت کو ہماری دیوار کے پیچھے پودے لگانے کا مزہ چھکا دو، جس پر محمد اعجاز نے گھائی کو گردن سے پکڑ کر دبوچ لیا اور اس کا سانس بند کر دیا اور بھائی کے سر پر متعدد وار مکے کئے۔محمد امتیاز نے آہنی راڈ سے بھائی کی پشت پر یکے بعد دیگرے چار وار کئے جبکہ محمد ریاض مسلسل للکارتا رہا۔

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح امسال بھی کلرسیداں اور گردونواح میں عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Eid-ul-Adha was celebrated in and around Kallar Syedan with full religious fervor, devotion and respect.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح امسال بھی کلرسیداں اور گردونواح میں عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی لاکھوں جانوروں کی قربانی دے کر سنت ابراہیمی کو زندہ کیا گیا اجتماعی قربانی کا سب سے بڑا اجتماع دارالعلوم السلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی میں ہوا اس کے علاؤہ الخدمت فاؤنڈیشن اور دعوت اسلامی کے تحت بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا تھا کلرسیداں شہر میں صبح پونے چھ بجے سے آٹھ بجے تک نماز عید کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سیداں،مسجد نور میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے اس کے علاؤہ چوآخالصہ،دوبیرن کلاں،سموٹ،سرصوبہ شاہ،سکوٹ،چوکپنڈوری،شاہ باغ،ساگری،مانکیالہ،روات میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں علمائے اکرام نے سنت ابراہیمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ملک رشید عید کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے نماز جنازہ گاؤں ڈریال میں ادا کی گئی

Malik Rashid passed away in village Daryal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سابق رکن ملک زبیر کے والد محترم ملک رشید عید کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے نماز جنازہ گاؤں ڈریال میں ادا کی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک،محمد اعجاز بٹ،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،ضیارب منہاس،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،ٹھیکیدار لطیف،قاضی ارشد،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر محمد ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button