DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Eid-ul-Adha celebrated with religious devotion and respect in Kahuta like other cities of the country.

ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ میں بھی عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ میں بھی عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ہزاروں فرزندان توحید نے سنت ابراہیمی پر عمل کر تے ہوئے اللہ پاک کی راہ میں جانور وں کی قربانی کی عیدالاضحی کے موقع پرتحصیل انتظامیہ نے بہترین کاکر دگی کا نتیجہ پیش کیا پولیس تھانہ کہوٹہ، سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں ملک جہانگیر، راجہ مستنصر،شاہد محمود،فیصل شہزاد، عمران اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز اور تصدق حسین نے بہترین سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے جبکہ اس موقع پر صفائی کا انتظام بہترین تھا انچارج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ راجہ اسحق کی قیادت میں سپر وائزر عطیق، آویزیش،نزیر کی نگرانی میں سنیٹری ورکروں نے صفائی کا انتظام بہترین کیا انہوں نے اپنے فون نمبر شہر بھر میں آویزاں کیے ہوئے تھے ایک کال پر وہ جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر لے جاتے عوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمنا ن کا اظہار کیا ہے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجرعبد الرؤف راجہ یوسی کا مواڑہ کا دورہ

Former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan and former Chairman UC Mowara Major Abdul Rauf Raja visit Mowara

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجرعبد الرؤف راجہ یوسی کا مواڑہ کا دورہ۔ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی لواحقین سے دلی تعزیت کا ظہار کیا اور معززین علاقہ کے ساتھ ملاقات کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجرعبد الرؤف راجہ نے یونین کونسل مواڑہ کادورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورئے کے موقع پر مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی لواحقین سے دلی تعزیت کا ظہار کیا انہوں نے ساعی کے مقام پر حافظ یٰسین کے داماد کی وفات پر،جہانگیر صدیقی کے بھتیجے کی وفا ت پر، جنجور کے مقام پر صوبیدار فاروق کی وفات پر،پٹواری صابر کے سسر صوبیدار خادم کی وفات پر،مواڑہ کے رہائشی نوجوان جو دوہبی میں فوت ہوا س کی وفات پر، اسلوہا چوہدریاں میں چوہدری مبارک کے والد کی وفات پر، چوہدری خضر کے کزن حاجی ندیم کی وفات پر، سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود کی والدہ کی وفات پر، نوگراں کے مقام پر ملک شمیم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے کثیر تعدادمعززین علاقہ سے بھی ملاقات کی۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد نوید آف پٹھی یونین کونسل دوبیرن کلاں کے فارم ہاوس

Prominent political and social figure Chaudhry Muhammad Naveed Farmhouse in Dhok Bhathi

https://youtu.be/-bGhkcJTMEM

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد نوید آف پٹھی یونین کونسل دوبیرن کلاں کے فارم ہاوس نے جنگل میں منگل کا سماں پیدا کر دیا۔چوہدری محمد نویدنے اس فارم ہاوس کی بنیاد آج سے22سال قبل رکھی تھی جس میں انہو ں نے اپنے ہاتھوں سے سینکڑوں کی تعداد میں پھلدار درخت لگائے جس میں آمرود، کھیلا، مختلف قسم کے آموں کے درخت، جاپانی پھل،شاہ توت،آڑھی، خوبانی کے درخت شامل ہیں چوہدری محمد نویدنے اپنے اس فارم ہاؤس میں ایک بڑا فش فارم کی بنایا ہے جس میں 4سے 6کلو کے وزن کی مچھلی پائی جاتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 11کلو وزن کی مچھلی نکالی گئی ہے چوہدری محمد نویدنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر میرے فارم ہاوس میں سیر کے لیے آنا چاہیں تو آ سکتے ہیں کسی قسم کی کوئی پر شانی نہیں ہو گئی پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ناظرین کے لیے ویڈیو پیش خدمت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button