DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Police crack down on drug dealers, arrest three suspects during operation

پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی,دوران کاروائی 03 ملزمان گرفتار

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ کہوٹہ مرزا حافظ محمد آصف کی نگرانی میں کہوٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری گذشتہ روز قبل دوران کاروائی 03 ملزمان گرفتار,ملزمان کے قبضہ سے شراب چرس اور ناجائز اسلحہ برآمدمقدمات درج پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کہوٹہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے عمل میں لائیں ملزمان محمد سلیم سے 20 لیٹر شراب شاکر حسین کے 10لیٹر شراب جبکہ جمیل احمد سے 200گرام چرس اور پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمدکی ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف ملزمان کے انکشاف پر دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گاایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کا میڈیا سے گفتگو جبکہ یس پی صدر ضیاء الدین احمد نے ایس ایچ او کہوٹہ مرزا حافظ محمد آصف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

Kahuta; The Police crack down on drug dealers, in the raid arrested three suspects during operation, Amongst arrested were M Salim, Shakar Hussain and Jamil Ahmed.

کہوٹہ کے علمائے کرام کا صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ خطیب جامع مسجد مرکزی کہوٹہ علامہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی کی قیادت میں غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کا دورہ

Kahuta Scholars Visit Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center Led by Allama Sahibzada Idrees Hashmi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علمائے کرام کا صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ خطیب جامع مسجد مرکزی کہوٹہ علامہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی کی قیادت میں غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کا دورہ کڈنی سنٹر میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور جدید سہولیات سے آراستہ کڈنی سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پرصدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی، مولانا آصف القادری، مولانا سید خالد حسین شاہ،مولانا حافظ غلام حسین قادری،مولانا صغیر احمد قادری اور دیگر علمائے کرام نے غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئر مین آصف ربانی قریشی کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا کی ان کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں ٓصف ربانی قریشی کی جانب سے منعقدہ پیر سید زبیر احمد شاہ مرحوم، سابق چیف جسٹس سردار اسلم مرحوم اور پیر شیخ عبدالقادر آف واہ فیکٹری مرحوم کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے مرحومین کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر علمائے کرام نے آصف ربانی قریشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کڈنی سنٹر اور الفتح ویمن وکیشنل ٹرینگ سنٹر کے قیام سے جہاں ہزاروں مریض علاج کرواتے ہیں وہا سینکڑوں بچیاں ہنر سیکھ کر باعزت روزگار کما کر اپنے گھر کا چولہا جلا تی ہیں علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی اپنے صدقات عطیات غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کو دیں اس موقع پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے تمام علماء کا شکریہ ادا کیا اور غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں آخر میں مرحومین کی مغفرت و بخشش اور مریضوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

عید کی خوشیوں میں بے سہارا، غریب و نادار افراد کو شامل کرنا حقیقی خوشی ہے

Adding helpless, poor and needy people to the joys of Eid is a real joy

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں بے سہارا، غریب و نادار افراد کو شامل کرنا حقیقی خوشی ہے ہر سال ایسے موقع پر جس طرع غربا کا خیال رکھا اسی طرع عید پر بھی غربا،مساکین، یتیم اور بیوائیوں کا خیال رکھا جائے۔ عید کی آمد آمد ہے عید خوشیوں میں غربا کو بھی شریک کریں۔عید الحضےٰ کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتاہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں۔موجودہ حالات کے پیشے نظر اپنے ارد گرد نظر رکھنے چاہے اور اگر کوئی مشکوک شے دیکھے تو انتظامہ کو اطلاع کر ئیں۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکے رہائشی آغا سید مشتاق حسین نقوی اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ۔عیدا لالحضی سنت ابراہمی ؑ کی یاد دیلاتی ہے کہ جس طرع اللہ پا کے حکم پر انہوں نے اپنے بیٹے کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم کیا اور اس پر عمل بھی کیا جس پر اللہ نے حضرت اسماعیل ؑ کی جگہ اللہ پاک کے حکم پر دنبہ ذبح ہو ا اور االلہ پاک نے اپنے پیارے نبی ؑ کی اس سنت کو تا قیامت زندہ رکھنے کے لیے مسلمانوں کو قربانی کا حکم دیا عیدا لالحضی کا یہ مبارک دن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے۔ عید الحضےٰ کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتا ہے دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button