DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Government asked for immediate permission to traders to continue business activities for the next three days, Asim Mukhtar Mughal

تاجروں کو اگلے تین دن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی فوری اجازت دے, عاصم مختار مغل

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما عاصم مختار مغل نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کو اگلے تین دن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی فوری اجازت دے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کے اس موقع پر تاجر اپنا سرمایا اپنے کاروبار میں لگاتا ھے تاکہ وہ کاروباری معاملات جو سارا سال نرمی گرمی کا شکار رہتے ہیں ان کو کنٹرول کر سکے دوسری طرف گزشتہ کئی ماہ سے کرونا کی وجہ سے تاجر برادری مالی مشکلات کا شکار ھے اور اب پھر سے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا تاجر کی موت ھے جس سے ملک میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا چھوٹے کاروباری لوگوں نے عید کے لیئے ادھار پر سامان رکھا ہے جس کا عید سے قبل فروخت ہونا اشد ضروری ہے عید کے موقع پر بڑی تعداد میں چھوٹا اور درمیا نہ تاجر طبقہ قرض لے کر کاروباری معاملات چلاتا ھے اور عید کے بعد بھی اکثر لوگ وہ قرض بھی ادا نہیں کر پاتے انہوں نے کہا کہ اس سال بھی چھوٹا کاروباری طبقہ انتہائی سنگین صورت حال سے دو چار ھے اور اوپر سے کام کے دنوں میں لاک ڈاؤن لگا کے کاروبار بند کرنا نہ صرف تاجروں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ھے بلکہ ان کے معصوم بچوں سے نوالہ چھیننے کے مترادف ھے۔لہذا وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مطالبہ ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو ختم کر کے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیں۔

Kallar Syedan; Asim Mukhtar Mughal (PTI) has asked Government to allow permission to traders to continue business activities for the next three days, during the eid festival.

وسامہ کی والدہ مسماۃ (ث) اور اس کی بیٹیاں کمرے میں داخل ہو گئیں اور مجھے اور میرے بچوں کو مارنا شروع کر دیا,مسماۃ (ا) بی بی سکنہ موہڑہ وینس کنوہا

Woman alleges being attacked during the night in Morra Vaince, Kanoha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ مسماۃ (ا) بی بی سکنہ موہڑہ وینس کنوہا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ روز اپنے گھر میں موجود تھی اور میرا خاوند محمد صدیق اور بچے بھی کمرے میں میرے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران اوسامہ کی والدہ مسماۃ (ث) اور اس کی بیٹیاں کمرے میں داخل ہو گئیں اور مجھے اور میرے بچوں کو مارنا شروع کر دیا اور میرے کپڑے پھاڑ دہئے جس سے میں زخمی ہو گئی۔اوسامہ کے پاس پسٹل بھی تھا جس کی وجہ سے میں اور میرے بچے خوف میں مبتلا ہو گئے۔شور وویلا کیا تو میرے محلے دار آ گئے جنہوں نے میری جان بخشی کروائی۔وجہ عناد جگہ کا تنازع ہے۔

تبدیلی کے نعرے جھوٹ ثابت ہوئے،ماعت اسلامی پی پی 10کے امیر خالد محمود مرزا

Slogans for change proved to be false, Khalid Mahmood Mirza

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جماعت اسلامی پی پی 10کے امیر خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے جھوٹ ثابت ہوئے، گیس اور بجلی کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔حکمرانوں کے پاس حکومت چلانے کیلئے ٹیکس لگاؤ اورمہنگائی بڑھاؤکے علاوہ کوئی دوسرا نسخہ نہیں۔عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ چیز مارکیت میں نایاب ہو جاتی ہے۔انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث کھانے پینے کی چیزیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔اشیاء خوردونوش کی قمیتوں میں مسلسل اضافہ عوام سے کھلی دشمنی ہے۔حکمرانوں کی ناہلی کی وجہ سے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔غریب دیہاڑی دار طبقہ پریشان حال ہے اور حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث بڑے بڑے کارخانے اور فیکڑیاں بندہو گئی ہیں جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روز گار ہو گئے ہیں۔عوام بجلی اور گیس کے بل تک جمع نہیں کروا سکتے۔نااہل حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتیں بڑھانے کیساتھ ساتھ دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے،غریبوں کیلئے مفت علاج سہولیات ختم کر دی گئی ہیں۔حکومت عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے۔عمرانی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر شہری نفسیاتی مریض بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے مسائل حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیں۔

پولیس نے دوران گشت دو ملزمان سے پسٹل دو عدد اور چھ روند برآمد

Police recovered two pistols and six rounds of ammunition from the two accused during the patrol

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان سے پسٹل دو عدد اور چھ روند برآمد کر لئے۔پولیس نے محمد شعبان سکنہ طوطا ڈھیری کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ تین روند جبکہ مسمی محمد شیراز سکنہ محلہ معصوم نگر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور تین روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button