DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Severe flour shortage crisis in Kahuta

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں آٹے کا شدید بحران 20کلو آٹے کا تھیلہ جو مارکیٹ میں 805کا ملتا تھا وہ غائب

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں آٹے کا شدید بحران 20کلو آٹے کا تھیلہ جو مارکیٹ میں 805کا ملتا تھا وہ غائب ہو گیا ہے جبکہ25کلو والا آٹے کا تھیلہ 1350 روپے سے 1400تک فروخت ہو رہا ہے مل مالکان کہوٹہ میں جو بلیک اور چوری چھپے دوکانداروں کو20کلو کا تھیلہ دیتے ہیں وہ ایک ہزار سے لیکر1050روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی85روپے سے 90روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ابھی گندم کو مارکیٹ میں آئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا تو یہ حال ہے آگے کیا ہو گا عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ میں آٹے چینی کی ذخیرہ اندوزوں کرنے اور زہاد ریٹ وصول کرنے والے نا جائز منافع خوروں کے خلاف مہنگے داموں آٹا دیتے ہیں کمشنر راولپنڈی انکے خلاف بھی کاروائی کریں کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی لوگ بے روزگار ہیں کاروبار بند پڑے ہیں اوپر سے مہنگائی کے اس طوفان نے غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے ہر تاجر کے اپنے اپنے ریٹ ہیں انتظامیہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر اویزاں کرا کر ان پر عمل در آمد کرائے ڈیزل پیٹرول سستا ہونے اور حکومت کی طرف سے گندم اور چینی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کے باوجود مافیا سرگرم ہے کہوٹہ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Kahuta; Severe flour shortage crisis in Kahuta as the 20kg bag at cost of 805 Rps is unavailable and as ony 25kg bag costing at 1350 i only available in the market.

ڈاکٹرز،پولیس اور فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو کرونا کے خلاف اپنی خدمات صف اول میں سر انجام دے رہے ہیں

Tributes to doctors, police and soldiers who are serving in the forefront against corvid-19

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے راہنما فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر) ظفر عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جرات و بہادری کو سلام عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس طرح عمران خان کرونا وائرس سے نمٹ رے ہیں اور عوام کے لیے پریشان ہیں ایسا لیڈر آج سے پہلے کوئی نہیں دیکھاانھوں نے کہا کہ کہوٹہ میں صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے بھی اقدامات کیا جا رہے ہیں کرونا وائرس نے جس طرح سارے نظام کو دھرم بھرم کر دیا ہے ویسے ہی تعلیمی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔کرنل (ر) ظفر عباسی نے کہا کہ بہت جلد کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھے گا سہالہ اوور ہیڈ برج کے لیے کوشاں ہیں کافی حد تک اس پر ورکنگ ہو چکی ہے جلد عوام کو خوشی کی خبریں ملیں گی۔اس موقع پر انھوں نے محکمہ صحت کے عملہ ڈاکٹرز،پولیس اور فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو کرونا کے خلاف اپنی خدمات صف اول میں سر انجام دے رہے ہیں۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا دوحہ قطر میں کروناوائرس سے وفات پانے والے خالد محمو د کی وفات پر فاتحۃخوانی

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan pays condolences on the death of Khalid Mahmood, who died of Crohn’s virus in Doha, Qatar.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا دوحہ قطر میں کروناوائرس سے وفات پانے والے خالد محمو د کی وفات پر فاتحۃخوانی۔تحصیل کہوٹہ کی وارڈ نمبر10کے رہائشی عبدالطیف کاداماد اورساہیں محمد فرید (مرحوم) کا بھانجا خالد محمود جو بسلسلہ روز گار دوحہ قطر میں تھا وہاں کروناوائرس کی وجہ سے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا گذشتہ روز سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، ماسٹر محمد زبیر اور صحافی کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی یا د رہے دوحہ قطرسے مر حوم کی ڈیڈ باڈی کو اپنے ملک لانے کے لیے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنا خصوصی کر دار ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button