AJKDailyNews

Chakswari, AJK; President of Rickshaw Drivers Union Chakswari Chaudhry Saber Shiraz discuss the atrocities committed on Rickshaw drivers.

جے کے رکشہ ڈرائیور یونین چکسواری کے صدر چوہدری صبر شیراز چکسواری پریس کلب میں آکر حکومت اور رکشہ یونین کے صدر کی طرف سے ہونے والی زیادیتوں کے حوالے سے بات چیت

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جے کے رکشہ ڈرائیور یونین چکسواری کے صدر چوہدری صبر شیراز چکسواری پریس کلب میں آکر حکومت اور رکشہ یونین کے صدر کی طرف سے ہونے والی زیادیتوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حکومت نے فی الحال کوئی ریلیف پیکج نہیں دیا ہے اور مسلسل ٹرخاؤ پالیسی اپنائی جا رہی ہے جبکہ ہمارا سابقہ صدر اپنی ہی یونین کے حقداروں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکا ہے صبر شیراز کا کہناہے کہ آج کے بعد کسی بھی ڈرائیور کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دونگا ساتھیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان شاہ اپنی ساری توانائی لگا دونگا مگر دو ماہ سے مجبور ہو کر گھر بیٹھے ہوئے غریب رکشہ ڈرائیوروں کو ان کا حق دلانے میں کوئی دقیقہ نوش فروا گزشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ نام نہاد تنظیمیں قابل قبول نہیں جو لوگ رکشہ ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتے ان کو نمانئدگی کا کوئی حق نہیں حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد اور سینئر نائب صدر چودھری ظفرانور کی طرف سے ملنے والی امداد پسند نا پسند پر بانٹا گیا جبکہ بہت سے حق دار اس امداد سے محروم رہ گئے ہیں معذور اور انتہائی غریب ممبران کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے اس موقع پر سرپرست اعلی محمد علی جنرل سیکرٹری نوید حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل ملک اشتیاق اعوان سابق صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ میرپور راجہ قیصر شہزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکڑ حبیب الرحمن کو اگر مسٹ یونؤرسٹی پر کسی طرح بھی قابض کرنے کی کوشش کی گئی تو اووسیز کشمیری ملک اور بیرون ملک احتجاج کی کال دینگے راجہ حبیب الرحمن کو کروناسے بھی زیادہ موذی وائرس قراردیا ہے راجہ حبیب الرحمن ایک کرپٹ اور بدیانت شخص ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ راجہ حبیب الرحمن کے خلاف احتساب بیورو دائر ریفرنس کا جلد فیصلہ کیا جائے اور سابق وی سی کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے سابق وی سی مسٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدیانتی کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا یونیورسٹی میں اپنے رشتے داروں کی فوج ظفر موج بھرتی کی صدر ریاست اور دیگر ادارے ہوش کے ناخن لیں اور کرپت شخص کی پشت پناہی سے دستبرار ہو جائیں کرپٹ اور بدیانت افراد کو چن چن کر اعلی تعلیمی اداروں میں لگایا گیا اب جب ہم اس وائر س کی لپیٹ میں ہیں تو پھر بھی ہم نے توبہ نہیں کی راجہ حبیب الرحمن نے اپنے اقدامات سے ریاست کو بدنام کیا انہوں نے مراعات کے نام پر ریاستی خزانے کو پانی کی طرح بہایا ہے ان سے باصلاحیت لوگ بھی موجود ہیں مگر سفارش نہ ہونے اورکسی بڑے کے ساتھ تعلق نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حق تلفی کی گئی ہے اگر فوری طور پر ان کے خلاف ایکشن نہ ہوا تو ہم بھرپور احتجاج کرینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button