AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Prime Minister Raja Farooq Haider Khan has taken timely steps to protect Azad Kashmir from global epidemic Corona virus, Chaudhry Azeem Bakhsh

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر خان نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو کرونا وائر س جیسی عالمی وباء سے محفوظ بنایا ہے,چوہدری عظیم بخش

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چوہدری عظیم بخش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر خان نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو کرونا وائر س جیسی عالمی وباء سے محفوظ بنایا ہے آزاد خطہ میں صحت کا نظام اتنا مضبوط نہیں ہے اگربروقت اورشاندا ر اقدامات نہ اٹھائے جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی راجہ فاروق حیدر خان کے جرات مندانہ دانشمندانہ فیصلے اوراقدامات کی بدولت آزادکشمیر میں کوروناوائرس قابو میں ہے یہ اللہ تبار ک وتعالی کاخصوصی فضل وکرم ہے اورمسلم لیگ ن کی موجود ہ حکومت کاشاندار کارنامہ ہے اس پرحکومت اورا نتظامہ کوشاندار اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتاہوں محکمہ صحت محکمہ تعلیم پولیس اورصحافیو ں کوفرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں موجودہ حکومت کی شاندارکارکردگی پرآزادکشمیر کے عوام مطمئن ہیں آئندہ الیکشن میں آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر اپنی موجودہ شاندار اورتاریخی کارکردگی کی بنیاد پربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اورحکومت بنائے گی آزادکشمیر کے عوام نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیاہے اور توقع ہے کہ وہ اس خطرناک وبا کے خاتمہ تک اپنابھرپور تعاون جاری رکھیں گے حکومت آزادکشمیر اورانتظامیہ کے ساتھ تعاون میں کوئی غفلت نہیں کریں گے حکومتی اورانتظامیہ کی خصوصی ہدایا ت کی روشنی میں حفاظی واحتیاطی تدابیر پرعمل پیراہوکراپنے آپ اوراپنے پیاروں کواس خطرناک وائرس سے بچائیں گے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کوکوروناوائرس سے بچانے کے لئے فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے تمام ہمارے ہیرو ہیں ہم اپنے ہیروز کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں

Chakswari, AJK; Azad Kashmir Prime Minister Raja Farooq Haider Khan has taken timely steps to protect Azad Kashmir from global epidemic like Corona virus, The statement was made by additional secretary information, Chaudhry Azeem Bakhsh

Show More

Related Articles

Back to top button