DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; The Coronavirus spread has been failed to stop in Kotli Sattian region, Samih Ullah Satti

کوٹلی ستیاں,کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے,سمیع اللہ ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء سمیع اللہ ستی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لاک ڈاؤن کھول دیا گیا مگر عوام کو کورونا کے حوالے سے آگاہی پوری طرح فراہم نہیں کی گئی یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد بازاروں میں رش عروج پر پہنچ چکا ہے اور لوگ حکومتی ایس اوز پیز پر ایک فیصدبھی عمل نہیں کررہے ہیں عوام کو چاہیے کورونا سے بچاؤ کیلئے خود اقدامات اٹھائیں حکومتی اقدامات پر نہ رہیں کیونکہ حکومت کے تمام تر اقدامات صرف زبانی دعوؤں اور اخباراتی بیانات تک محدود ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے کو ٹلی ستیاں کے دورے کے دوران دکانداروں اور اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کرینگے کورونا وائرس کا پھیلاؤ رک نہیں سکے گا،پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادبھی بڑھ رہی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔

Kotli Sattian; Samih Ullah Satti (PML-N) speaking to pothwar.com said the current The Coronavirus spread has been failed to stop in Kotli Sattian region,

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے نو جوان رہنما ء سا بق ممبر میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں یاسر غفا ر ستی کے والد وفا ت پا گئے انکء نما ز جنا زہ آج 13مئی کو کری رو ڈ راولپنڈی میں ادا کی جا ئے گی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… امداد شاہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سادات کوہسار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ماہ رمضان کے آغاز اور وسط میں مخیر حضرات کے تعاون سے ساٹھ،ساٹھ مستحقین میں راشن تقسیم کیا اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کیشن ضروتمند افراد میں تقسیم کئے اور عہد کیا کے آئندہ بھی انشاء اللہ مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری رئے گا کیونکہ سادات کوہسار ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کی بھوک اور پیاس ہمیں بلخصوص مخیر حضرات کو یاد دلاتی ہے کے معاشرے کے اندر کمزور اور مستحق افراد کو یاد رکھنااور ان کی مناسب امداد کرنا کتنا ضروری ہے اللہ تعالی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنی بھوک اور پیاس نادار افراد کی بھوک و پیا س کو محسوس کرو۔اگر رمضان کے روزے رکھ کر ہمیں دوسروں کی ضرورت کا احساس پیدا نہ ہو تو خدا تعالیٰ کے ہاں ہماری اس بھوک و پیاس کی کوئی قدر وقیمت نہیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…محکمہ جنگلات کے بلاک آفسیر پر آرا مشین آپریٹر کی طرف سے تشدد بارے دی گئی درخواست پرتاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا،تھانہ میں درخواست دینے پر ایس ڈی ایف او حماد بلاک افسر پر برہم،میری اجازت کے بغیر بلاک آفیسرآرا مشین پر چھاپہ نہیں مار سکتا.بلاک افسر معاملے کو خواہ مخوا طول دی رہا ہے ایس ڈی ایف اوحماد نے ملازمین کا ساتھ چھوڑ دیا.تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رتہ کس راک پول ہوٹل پر لگی آرا مشین پر بلاک افسر لہتراڑ نسیم اختر نے چھاپہ مارا تھا جس پر نصیر نامی شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر بلاک افسر کی طرف سے لہتراڑ چوکی میں درخواست دی گئی تھی جو کہ تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا اوردوسری طرف نصیر وغیرہ نے بھی لہتراڑ چوکی میں بلاک آفیسرکے خلاف درخواست دے دی ہے جس میں بلاک افسر پر الزام لگایا کہ وہ سرکاری ریسٹ ہاؤس کا فری کام کروانا چاہتا تھا کام نہ کر نے پر مجھے گا لم گلو چ بھی دی اور بلاک افسر نسیم نے ہمراہ دیگر گارڈز اسے ریسٹ ہا ؤ س لیجا کر اس پر تشدد بھی کیا ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں کے مطابق دونوں پارٹیوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں دریافت کے بعد کارروائی کی جائیگی واضع رہے کہ پورے معاملے میں محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او اور دیگر ملازمین ایک پیج پر نہیں ہیں اور بلاک آفیسراور دیگر گارڈز کو محکمہ کی طرف سے درخواست واپس لینے بارے بھی دباؤ ڈا لا جا رہا ہے جبکہ ڈی ایف او محکمہ فا ریسٹ طاہر کاظمی نیمیڈیاکیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے اپنے موقف میں کہا کہ معاملے بارے پوری چھان بین کر رہے ہیں اگر محکمہ کے ملازمین کی طرف سے زیادتی ہوئی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی آرا مشینوں پر چھاپہ مارتے وقت انتظامیہ ساتھ ہوتی ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے رہنما ء منعم با سط ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دورحکومت میں ڈینگی جیسی وبا پر قابو پاکر دنیا کو دکھا دیا تھا کہ اگر نیک نیتی سے کام کیا جائے تو ہروبا پرقابو پایا جاسکتا ہے مگر موجودہ حکومت کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کنٹرول نہیں ہوپارہا،حکومتی وزیر اورمشیر صرف بیانات کی حد تک کورونا کنٹرول
کررہے ہیں کورونا ریلیف فنڈ سے بھی اپنوں کو نوازا جارہا ہے غریب لوگ آج بھی امدادسے محروم ہیں امداد کن کو مل رہی کوئی نہیں جانتا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا رہن سہن میں فاصلوں کو مدنظررکھنا ہوگا بھیڑ چال،رش والی جگہوں میں جانے سے بچنا ہوگا،کورونا وائرس سے بچاؤ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم خود بھی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی آگاہی فراہم کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button