DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Bewal Qazian, Bhadana Habib Chowk and other bazaar are fully open for business.

بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک اور دیگر شرقی گوجرخان کے چھوٹے بڑے شہر مکمل طور پر کھل گئے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول قاضیاں بھڈانہ حبیب چوک اور دیگر شرقی گوجرخان کے چھوٹے بڑے شہر مکمل طور پر کھل گئے ان بازاروں میں کسی قسم کی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کوبالائے طاق رکھتے ہوئے شاپنگ کی جا رہی ہے اور زبردست رش دیکھنے کو آ رہا ہے جس سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اب لوگ بے روزگاری سے نہیں کرونا وائرس سے مریں گے کاروباری طبقے کی طرح ٹرانسپورٹروں کو بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ علاقے کی اکثریت غریب عوام پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ منسلک طبقہ بیروزگار ہو چکا ہے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے۔

Gujar Khan; Bewal Qazian, Bhadana Habib Chowk and other bazaar are fully open for business after government orders.

بیول مین بازار کی نکاسی کے نطام کو دوبارہ ٹھیک کیا جائے اور بیول اڈہ چوک سے نالہ سریں تک نالیاں بنائی جائیں۔

The drainage system of Bewal Main Bazaar should be repaired and drains should be constructed from Bewal Ada Chowk to Nala Sarin.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔حالیہ بارش نے ایم پی اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا ایم پی اے کی آبائی یونین کونسل بیول میں مسائل کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن انکی توجہ عوامی مسائل پر بالکل نہیں ہے بیول کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں بیول مین بازار میں نکاسی کا نطام جو عرصہ پندرہ سال پہلے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہو ا تھالیکن دکانداروں کی نااہلی کی وجہ سے نکاسی کا نظام ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے دکاندار اپنی دکانوں کا کیچڑ مین ہول میں ڈالتے رہے اب عرصہ دراز ہو چکا ہے بیول مین بازار کا نکاسی کا نظام مکمل طور پر بند ہے اور پلازہ مالکان گٹروں کا پانی سڑک پر چھوڑ دیتے ہیں جس سے سارے شہر میں بدبو اور تعفن پیدا ہو جاتا ہے جس سے خریداری کے لیے آئی ہوئی عوام اور نمازیوں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے اہلیان علاقہ نے ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ بیول مین بازار کی نکاسی کے نطام کو دوبارہ ٹھیک کیا جائے اور بیول اڈہ چوک سے نالہ سریں تک نالیاں بنائی جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button