DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Corona has been blamed for the deaths of four Kallar Syedan patients, raising suspicions.

کلرسیداں کے چار مریضوں کی موت کا سبب کورونا قرار دے کر بہت سارے شکوک و شبہات نے جنم لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں کے چار مریضوں کی موت کا سبب کورونا قرار دے کر بہت سارے شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے جو بھی کسی بیماری میں مبتلا ہو کر راولپنڈی ہسپتال میں جاتاہے تو اس کی وفات کی صورت میں لواحقین کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی رپورٹ تھماکر خود میت پرسرکار قبضہ جما لیتی ہے اور پھر مرنے والے کو اچھوت سمجھ کر اس کی میت گھر والوں کے سپرد کی جاتی ہے نہ وہ اس کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں نہ میت کو لحد میں اتارا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بلدیہ کے خاکروب اس مرنے والے کو قبر میں اتارتے ہیں یہ صورتحال انتہائی کربناک اور متاثرہ خاندانوں کے لیئے اذیت کا موجب ہے کلر سیداں کے گاؤں موہڑہ بختاں کے ستر برس سے زائد کی عمر پانے والے صوبیدار محمود سلطان خاصے عرصے سے بیمار تھے ان کا ہسپتال آناجانا معمول کی بات تھی وہ گزشتہ ماہ معمول کی تکلیف کے باعث راولپنڈی ہسپتال منتقل ہوئے جہاں ان کی موت واقع ہو گئی اور ان کی موت کو کورونا وجہ قرار دے دیا گیا جب کہ ان کی ہسپتال میں تیمارداری کرنے والے ان کے دونوں بیٹوں کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اسی طرح کلرسیداں کے صوبیدار دلپزیر دل کے عارضے میں مبتلا تھے وہ اسی بیماری کے باعث راولپنڈی ہسپتال منتقل ہوئے اور ان کی وجہ موت بھی کورونا ٹھہرا اور ان کی تیمارداری کرنے والوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کلیئر آئے اس کے بعد گاؤں ٹکال کے ستر سالہ نثاراحمد مختلف امراض کا شکار تھے وہ راولپنڈی ہسپتال منتقل ہوئے اور وفات پا گئے تو ان کی وجہ موت بھی کورونا کو ٹھہرا دیا گیا اب ہفتہ کر روز گاؤں نوتھیہ کا چالیس سالہ محمد سعید جو پھیپھڑوں کا مریض تھا بد بختی سے علاج کرانے راولپنڈی چلا گیا جہاں اس کی وفات کے ساتھ ہی اس میں کورونا وائرس مثبت آنے کی رپورٹ جاری کردی گئی گویا جو بھی مریض اگر کسی بھی بیماری کی صورت میں راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل ہوتا ہے تو اس کی موت کی وجہ کورونا قرار پاتا ہے جبکہ وہ جب گھر سے روانہ ہوتا ہے تو اسے کورونا نہیں ہوتا اس کی تیمار داری کرنے والے بھی کورونا سے محفوظ رہتے ہیں جس سے بہت سارے شکوک شبہات جنم لے رہے ہیں کہ یہ یا تو طے شدہ ایجنڈہ ہے کہ ہر مرنے والے کو کورونا ذدہ قرار دے دیا جائے یا پھر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کورونا دندناتا پھر رہا ہے جو مریض جاتا ہے اس کی موت کی وجہ کورونا کو قرار دے دیا جاتا ہے لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگ اپنے بیمار کسی بھی عزیز کو علاج کے لیئے راولپنڈی کے جانے کی بجائے مریض کو گھر کے اندر ہی رکھیں اور اس کی موت کی صورت میں اسے اچھے انداز سے غسل کفن نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اس کے عزیزواقارب خود اسے لحد میں اتاریں ورنہ ہسپتال میں مریض کو کورونا ذدہ قرار دے کر نعش بلدیہ کے سینیٹری ورکرز کے سپرد کر دی جائے گی۔

Kallar Syedan; Corona has been blamed for the deaths of four Kallar Syedan patients, raising suspicions by the deceased families. the families said that even in natural death the patient is given death certificate due to coronavirus and dead body is being taken over and then families are forced isolation, leaving them not to see the deceased.

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی جانب سے 16گلیات کی تعمیر کیلئے تحصیل کونسل فنڈز سے ایک کروڑ روپے 25 لاکھ روپے کے منصوبوں کیلئے گزشتہ روز ٹینڈرز جاری ہو گئے

PTI approved tenders for projects worth Rs. 1 crore and 25 lakh from Tehsil Council funds for construction of 16 roads.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی جانب سے 16گلیات کی تعمیر کیلئے تحصیل کونسل فنڈز سے ایک کروڑ روپے 25 لاکھ روپے کے منصوبوں کیلئے گزشتہ روز ٹینڈرز جاری ہو گئے۔چیف آفیسر کلر سیداں خالد رشید کے مطابق ورک آرڈرز ایک ہفتہ کے اندر جاری ہو جائیں گے جس کے بعد تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا۔تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسل گف میں تین گلیات،یوسی سموٹ کیلئے دو،یوسی دوبیرن کلاں،کنوہا،نلہ مسلماناں اور چوآ خالصہ میں ایک ایک،یوسی بشندوٹ،غزن آباد اور منیاندہ میں دو دو جبکہ یوسی بھلاکھر میں ایک گلی کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔دریں اثناء سیاسی رہنما چوہدری اسد عزیز نے بتایاہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ان کی سفارش پر ایم پی اے راجہ محمد صغیر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز گلیات کی تعمیر و مرمت پرخرچ ہوئے ہیں اور علاقہ میں تعمیر و ترقی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

حکومت عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ ہے اور انہیں کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے

The government is aware of the problems facing the people and is working day and night to alleviate them, Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ حق اور سچ کیساتھ کھڑے رہنا ہی اصل بہادری اور جمہوریت پسندی ہے۔جو لوگ پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مخالف سمت پر چل رہے دراصل وہی لوگ پاکستان کو بطور ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان نہیں دیکھنا چاہتے۔ایسے لوگ نہ صرف ذہنی طور پر غلام ہیں بلکہ اسی غلامی میں ساری زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا معیشت کو ری سٹارٹ کرنے کافیصلہ درست ہے۔وائرس کے مکمل خاتمے تک معیشت اور عوام کو یرغمال نہیں رکھا جا سکتا تا ہم اس دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی فلاح،محاصل اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے بغیر ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کو کرونا وائرس کیخلاف اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا،حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ دکانیں کھولنے سے تاجروں کو ریلیف ملے گا۔حکومت عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ ہے اور انہیں کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

ضعیف العمر اور محنت کشوں کو پنشن کی ادائیگی کا ادارہ ای او بی آئی اپنے پنشنروں سے ہاتھ کر گیا

Pensioners suffer at the hands IEOBI

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ضعیف العمر اور محنت کشوں کو پنشن کی ادائیگی کا ادارہ ای او بی آئی اپنے پنشنروں سے ہاتھ کر گیا۔حکومت کی جانب سے پنشن میں دو ہزار روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پنشنرز کو 8500 سو روپے کی بجائے 6500 کی رقم ادا کی گئی جس سے پنشنرز حضرات میں سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اعلان کردہ دو ہزار روپے اضافے کی رقم یکم اپریل کو بقایا جات کیساتھ ادا کر دی گئی تھی مگر اپریل کی پنشن جو 8 مئی کو وصول ہوئی ہے میں دانستہ طور پر دو ہزار روپے کی اضافے کی رقم کو منہا کر دیا گیا ہے جو مظلوم پنشنرز کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے اور نوٹیفکیشن کے مطابق پوری پنشن ادا کرنے کے احکامات جاری کرنے اور معاملہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ شب کلرسیداں اور گردونواح میں آندھی طوفان

Heavy rainfall and storm hits Kallar Syedan region

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔گزشتہ شب کلرسیداں اور گردونواح میں آندھی طوفان کے ساتھ موسلادہار بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے شب بارہ بجے اچانک آسمان پر بادل گرجے بجلی زوردار آوازوں کے ساتھ کڑکی اور اس کے ساتھ ہی بدترین طوفان چل پڑا زور دار اور خوفناک ہواؤں نے سب کچھ الٹ پلٹ کر دیا جس کے ساتھ ہی تیز بارش اور اولے پڑنا شروع ہو گئے جس سے گندم کی فصل اور باغات کو شدید نقصان پہنچا اور بیلوں والی سبزیاں اڑ کے دوردراز مقامات پر جا گریں پھلدار پودوں کو بھی شدید نقصان پہنچا کئی مقامات پر فصیلیں منہدم ہو گئیں کاشتکار حضرات اور باغبانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔معروف قانون دان چوہدری اسدرحمان ایڈووکیٹ،تنویراختر شیرازی نے سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری سے ملاقات کی اور ان کی پھوپھی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button