DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Large crowds of shoppers descend in Kallar bazaar after lifting of lockdown

ڈیڑھ ماہ کے طویل ترین وقفے کے بعد پیر کو کلرسیداں اور گردونواح کے تمام بازار اور کاروباری ادارے کھلنے سے بازاروں میں بے پناہ ہجوم

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ڈیڑھ ماہ کے طویل ترین وقفے کے بعد پیر کو کلرسیداں اور گردونواح کے تمام بازار اور کاروباری ادارے کھلنے سے بازاروں میں بے پناہ ہجوم دیکھنے کو ملا دوکانداروں نے حکومتی ہدایات اور احکامات کی جس سختی سے پابندی کی عام شہریوں نے اسی بے نیازی سے اسے ہوا میں اڑا دیا دوکاندارں نے آنے والے گاہکوں کی سہولت کے پیش نظر ایک سے زائد سینیٹائزر رکھے ہوئے تھے دوکانداروں نے گاہکوں کی سہولت کے پیش نظر فیس ماسک بھی دوکانوں کے انٹری مقامات پر رکھے تھے مگر باہر بازاروں میں بے انتہا رش تھا لوگوں کے ہجوم میں بہت ہی کم ایسے لوگ نظر آئے جنہوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے لوگوں کی غالب اکثریت کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب احتیاطی تدابیر غیر ضروری ہیں تاہم دوکانداروں اور ان کے ملازمین نے دوکانیں کھلنے اور کاروبار کی بحالی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا مین بازار کلرسیداں میں کپڑے کے بڑے تاجر شیخ زاہد شمسی نے ہر آنے والے کے لیئے سینیٹائزر کی پابندی کو یقینی بنایا ان کے بیٹے سینیٹائزر اور فیس ماسک ہاتھوں میں لیئے مستعد دکھائی دیئے۔

Kallar Syedan; Large crowds of shoppers descend in Kallar bazaar after lifting of lockdown, The masks were handed at the entrance of the shops .

احساس مرکز کلرسیداں میں خواتین کا ہجوم دھکم پیل شور شرابہ کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کی پابندی کا ذرا خیال نہیں رکھا جا رہ

Social distance totally ignored by large number of shoppers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔احساس مرکز کلرسیداں میں خواتین کا ہجوم دھکم پیل شور شرابہ کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کی پابندی کا ذرا خیال نہیں رکھا جا رہا پیر کے روز احساس مرکز پر خواتین کا ہجوم تھا کسی نے فیس ماسک کا استعمال کرنا مناسب نہ سمجھا جبکہ خواتین کے بے قابو ہجوم کے باعث دھکم پیل کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ذمہ دار شہریوں نے احساس مرکز کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گندم کی فصل کاٹنے اور منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے پر تین خواتین سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A Row over wheat harvesting in village Dhamali leads to a fight as case is registered against a dozen men and women

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔گندم کی فصل کاٹنے اور منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے پر تین خواتین سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شباب الدین سکنہ دھمالی نے پولیس کو بتایا کہ موضع ستھوانی میں زمین جدی ملکیتی میرے آباؤ اجداد سے میرے زیر قبضہ ہے۔مذکورہ زمین پر فصل گندم میں نے از خود کاشت کی جو کہ اب مکمل طور پر تیار ہے۔گزشتہ روز بوقت شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب مسمیان مبشر قیوم،منظر قیوم،مدثر قیوم پسران عبدالقیوم،عبدالقیوم ولد غلام حسین،مسماۃ حفیظ النساء،سمن گفتار،مسماۃ نادیہ بتول،بابر صفدر اور تین نامعلم افراد نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلح دراٹیاں اور کلہاڑیاں میری کاشت کی ہوئی فصل گندم زور زبردستی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر دیدہ دلیری سے کٹائی کر رہے تھے۔اطلاع ملنے پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور مذکورہ بالا افراد کو فصل کی کٹائی سے منع کیا مگر وہ منع ہونے کی بجائے مجھ پر حملہ اوور ہو گئے۔

ڈھوک بلندیاں,شادی شدہ عورت آشنا کیساتھ فرار ہو گئی

Allegation of mother running away from home in Dhok Balandian

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔شادی شدہ عورت آشنا کیساتھ فرار ہو گئی۔والد کی رپورٹ پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈھوک بلندیاں کے ایک شخص نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میں گھر پر ہی ہوتا ہوں اور میری 30 سالہ بیٹی (س)جس کی شادی عرصہ چار سال قبل ہوئی ہوئی تھی اور اس کا ایک تین سالہ بیٹا بھی ہے، 4/5 یوم سے ہمارے گھر آئی ہوئی تھی اور اس کے زیر استعمال موبائل فون بھی تھا۔گزشتہ روز اپنی والدہ کے ہمراہ سودا سلف لینے کیلئے کلر سیداں بازار گئی اور وہاں سے والدہ کو چکمادے کر کسی غیر مرد کیساتھ فرار ہو گئی۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

دوران ڈیوٹی شور شرابہ اور بدتمیزی کرنے پر ڈیوٹی پرمیڈیکل آفیسرنے کارسرکار میں مداخلت پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

The duty medical officer has registered a case against a person for interfering in the affairs of the government.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔دوران ڈیوٹی شور شرابہ اور بدتمیزی کرنے پر ڈیوٹی پرمیڈیکل آفیسرنے کارسرکار میں مداخلت پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔سید اعزاز خالد نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور سینئر میڈیکل آفیسراپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز ایمرجنسی ڈیوٹی کے دوران ایک مریض جس کا بعد میں نام سجاد احمد معلوم ہوا میرے پاس آیا اور اپنے بازو میں درد بیانی بتایا۔میں نے مریض کو انجکشن لکھ کر دیا،رش ہونے کی وجہ سے اس نے شور کرنا شروع کر دیا جس پر میں نے اسے کہا کہ ایکسیڈنٹ والے مریضوں کی طبی امداد سے فارغ ہو جانے دو انجکشن لگا دونگا جس پر وہ مزید طیش میں آ گیا اور بدتمیزی شروع کر دی اور باہر جا کر بذریعہ فون 8 سے 10 افراد کو بلوا لیا جو میرے ساتھ دست و گریباں ہو گئے اور دھکے دہئے اور دھمکیاں دیتے رہے کہ آپ سب کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

چک مرزا ,بکریاں چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Abdul Rehman of Chak Mirza registers police case after his four goats are stolen

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔بکریاں چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔عبدالرحمان سکنہ چک مرزا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے مال مویشی کے علاوہ چار عدد بکریاں پال رکھی ہیں۔گزشتہ روز میں اپنی بکریاں چرا رہا تھا اور جبکہ میں خود ایک درخت کے نیچے لیٹا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک سفید رنگ کی مہران گاڑی رک اور اس میں سے دو آدمی نیچے اترے جنہوں نے میری چار عدد بکریاں پکڑ کر گاڑی میں ڈال لیں اور فرار ہو گئے۔ میں گزشتہ کئی روز سے ملزمان کو تلاش کرتا رہا مگر اب مجھے پتہ چلا ہے کہ میری بکریوں کو محمد فرید اور حسن عباس سکنائے سکنہ ڈھوک کھبہ راولپنڈی نے چوری کی ہیں۔

مسلم لیگ ن بھلاکھرکے رہنما چوہدری عبد المجیدانتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک ڈھیراں میں ادا کی گئی

PML-N activist Chaudhry Abdul Majeed passed away. Namaz e janaza prayers were offered in Dhok Dheran.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن بھلاکھرکے رہنما چوہدری عبد المجیدانتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک ڈھیراں میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار محمد بشارت،راجہ صفدر کیانی،جبران صفدر کیانی،حق نواز اراہیں،شاہد اکبر گجر،چوہدری ابرار حسین،چوہدری محمد شیراز اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button