AJKDailyNews

Chakswari, AJK; International Community should not delay in playing its role keeping in view the seriousness of the problem in occupied Kashmir, Chaudhry Usman Ramzan

برادری مسئلہ کی سنگینی مدنظر رکھ کراپناکردار اداکرنے میں مزیدتاخیر نہ کرے,چودھری عثمان رمضان

فیض پورشریف(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگر ی بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے نوجوان سیاسی وسماجی راہنماچودھری عثمان رمضان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھارتی گھناؤنے جرائم کوبے نقاب کریں بھارت کابھیانک چہرہ سامنے لائیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم ومحکوم کشمیریوں پربدترین ظلم وستم کیاجارہاہے جس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہاء کردی ہے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانیوں آباد کرکے کشمیر کی آباد ی کوتبدیل کرنے کی سازش کررہاہے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اوربہنوں کی مدد کرناہماری ذمہ داری ہے پوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پردباؤ ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے کشمیری عوام پرہونے والے مظالم بندکروائیں اورکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دلائیں بھارت کواپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالنے پرمجبور کریں آزادی کشمیریوں کاحق ہے جس طرح پوری دنیامیں بسنے والی قومیں آزاد ہیں اسی طرح کشمیریوں کوبھی ا ٓزادی جیسی نعمت حاصل ہونی چاہیے کشمیریوں پرہونے والے مظالم پرعالمی برادری خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے کوروناوبا ء نے پوری دنیاکولاک ڈاؤن شکارکردیاہے جس کی وجہ سے پوری دنیا سخت پریشان ہے دنیاکوکشمیریوں کی پریشانی کااندازہ ہوناچاہیے کشمیری طویل عرصے سے مظالم کاشکارہیں اوربھارت کا جبری ظالمانہ اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف وزری کاحامل لاک ڈاؤن طویل عرصہ سے جاری ہے کشمیری اپنے وطن میں محکوم ومحصور ہے عالمی برادری کشمیریوں کوان مظالم سے نجات دلانے کے لئے اپناکردار اداکرے کشمیریوں کی آزادی کے لئے عالمی براداری نے کوئی موثر کردار ادا نہیں کیابہت دیر کردی ہے اب بھی وقت ہے کہ اس طرف بھرپور توجہ دی جائے اورکوروناوائرس کی وبا ء سے اقوام عالم سبق حاصل کریں اوردہرا معیار ترک کریں کشمیریوں پرہونے والاظلم انہیں کیوں ظلم نظر نہیں آتاکشمیری مسلمان ہیں اس لیے اقوام عالم کوکشمیر یوں کی آزادی کے لئے کرداراداکرنے میں کوئی عار محسوس ہوتی ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاتب تک عالم امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے پائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ کشمیرہے دونوں ممالک ایٹمی پاورز ہیں کسی بھی وقت خطرناک جنگ چھڑسکتی ہے اورپوری دنیااس کی لیپٹ میں آسکتی ہے اس امرکی ضرورت ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کی سنگینی مدنظر رکھ کراپناکردار اداکرنے میں مزیدتاخیر نہ کرے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے نائب صدرحاجی چودھری مقصوداحمدطاہرنے راجہ گلفراز خان کوایڈمنسٹریٹرمونسپل کمیٹی چکسواری تعینات ہونے پرمبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کا زبردست خیرمقدم کیاہے اوران کی تعیناتی پردلی مسرت کااظہارکیاہے اوراس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے وہ چکسواری کی ممتاز سیاسی سماجی اورکاروبار ی شخصیت ہیں وسیع سیاسی کاروبار ی اورانتظامی تجربہ رکھتے ہیں اللہ تعالی نے انہیں اعلی خوبیوں سے نوازا ہے وہ چکسواری کے عوام اورمیونسپل کمیٹی چکسواری کے لئے بہترین اورشاندارخدمات انجام دے کرکامیا ب ایڈمنسٹریٹرثابت ہوں گے اوران کاعرصہ تعیناتی یادگارہوگا اورمدتوں یادرکھاجائے گا


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے متحرک نوجوان راہنماچودھری وقارسکندرآف ڈھانگری بہادر نے آزادکشمیر کے بزرگ سیاستدان سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ چودھری عبدالمجید طویل سیاسی کیئر ئراور وسیع سیاسی تجربہ رکھنے ولے آزادکشمیر کے بزرگ سیاستدان ہیں سیاست کے طالب علموں اورسیاسی کارکنوں کے لئے یونیورسٹی اوراکیڈیمی کادرجہ رکھتے ہیں آزادکشمیر کے سابق وزراء اعظم میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں کامیاب ترین وزیر اعظم کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز اورمیگاپراجیکٹس دیے جوتاریخی کارنامہ ہے اس کے دوررس نتائمج برآمدہوں گے سنگ میل ثابت ہوں گے ہوررہے ہیں اورحلقہ نمبردو چکسواری میں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں آج بھی حلقہ نمبر2چکسواری کے مقبول اورہرد ل عزیز راہنماہیں حلقہ نمبر2چکسواری کے عوام نے انہیں سات مرتبہ ایم ایل اے بنایااوروزارت عظمی کے منصب پرفائز رہے یہ ان کی مقبولیت اورعوام کے ان کے ساتھ غیر مشروط حمایت وتعاون کامنہ بولتاثبوت ہے انہیں آج بھی حلقہ نمبر2 چکسواری کے عوام کی بھرپور حمایت وتعاون حاصل ہے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبر 2چکسواری کی قیادت چودھری عبدالمجید کیساتھ ہے کارکن متحدومنظم ہیں اوراپنے محبوب قائدچودھری عبدالمجید کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں حلقہ نمبردوچکسواری میں مثالی تعمیروترقی پران کاشکریہ اداکرتے ہیں اور انہیں زبردست الفاط میں خڑاج تحسین پیش کرتے ہیں آزادکشمیر میں اگلے سال عام الیکشن منعقدہوں گے الیکشن میں حلقہ نمبر2 چکسوار ی کے مقبول لیڈر چودھری عبدالمجید ہی ہوں گے انشاہ اللہ وہ آٹھویں بارشاندار کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ مخالفین ماضی میں بہت آزماچکے ہیں اورآئندہ بھی ان کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں سیاسی میدان میں موجود ہیں اوران شاء اللہ موجود رہیں گے عوام کی خدمت کابے لوث مشن اورسفرجاری وساری ہے ان کے جانشین چودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپور کی کاوشیں قابل ستائش ہیں وہ بھی سیاسی میدان میں اپنالوہامنواچکے ہیں حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام سات مرتبہ چودھری عبدالمجید کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں ان شاء اللہ آئندہ بھی ان ہی کے حق میں فیصلہ دیں گے

چکسواری (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری کے مسلم لیگی رہنماؤں جن میں ،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ راجہ ذولفقار علی، راجہ بلال زر،راجہ محمد عارف، راجہ شعیب،راجہ عربی خان،محمد افضال چوہدری،وسیم سجاد نے اپنے مشترکہ بیان میں چکسواری میں نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کو سرائتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے چکسواری کے عظیم فرزند راجہ گل فراز احمد خان کو بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعینات کیا ہے راجہ گل فراراحمد خان نہایت قابل اور باصلاحیت خوبیوں کے مالک ہیں سابق ایڈمنسٹریٹر خواجہ ایو ب قابل احترام ہیں اور عرصہ تین سال میں ان کی کارکردگی عوام علاقہ کے سامنے ہے وہ دفتر میں بیٹھنا بھی گوراہ نہیں کرتے تھے انکو دفتری معاملات کے حوالے سے کسی معاملے کا علم نہیں ہوتا تھا جب بھی کوئی شکایت لے کر گئے خواجہ صاحب دفتر سے غیر حاضر پائے گئے جبکہ انکی گاڑی کو کبھی کسی کے پاس دیکھا گیا کبھی کوئی استعمال کرتا رہا جس کے واضع ثبوت موجود ہیں گاڑی کے پیٹرول کے بل کے پیسے تو خواجہ ایوب کی جیب میں جا رہے تھے جبکہ گاڑی کسی اور کے تصرف میں رہی لیگی راہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ تبادلے صرف چکسواری تک محدود نہیں بلکہ دوسرے حلقوں اور اضلاح میں بھی تبادلوں اور نئے صوابدیدی عہداروں کی تعینانیوں کا سلسلہ جاری ہے حال ہی میں حلقہ چکسواری سے زکوۃ و عشر کے عہدے دار کو تبدیل کیا گیا جبکہ حلقہ 1کے ایڈمنسٹریٹر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اسلا م گڑھ ایڈمنسٹریٹر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے جب دوسروں حلقوں میں بھی صوبدیدی پوسٹوں پر عہداداروں کو تبدیل کیا گیا ہے تو چکسواری میں کون سی آفت آ گئی ہے جو سابق ایڈمنسٹریٹر شور مچا رہے ہیں اور حکومت کو مورد الزام دے رہے ہیں چکسواری کے لیگی راجہ گل فرار احمد خان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان سے چکسواری شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے نہایت بہترین اقدامات کی توقع کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چکسواری راجہ گل فراز نے ہمراہ عمران یوسف نائب تحصیل دار اسلام گڑھ آج چکسواری بازار کا دورہ کیا ان کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ چکسواری حافظ ظہیر بھی موجود تھے مرکزی انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری،جبکہ انجمن تاجراں چکسواری بازار کے صدر خواجہ شفیق کے علاوہ چیف آفیسر میونسپل راجہ عرفان نے بھی نے بھی بازار کا راؤنڈ لگاتے ہوئے ددکانداروں کو ایس او پیز اور سوشل ڈسٹنس کے حوالے سے آگاہ کیا اور دوکانداروں کو کہا گیا کہ آپ بلا وجہ دوکانوں میں لوگوں کو نہ بٹھائیں اور ماسک اور سنیٹائزر کا ہونا ہر ضروری ہے دوکاندار خود بھی ماسک پہنیں اور آنے والے گاہکوں کو بھی اس کی تلقین کریں جبکہ سیناٹزر اچھی کوالٹی کا استعمال کریں دائروں کے استعمال خصوصی مدنظر رکھ اجائے چکسواری کے دوکاندار کافی حد تک انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں نائب تحصیل دار نے کہا کہ جو دوکاندار خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا اس کی دوکان کو سیل کر دیا جائے گا جو کہ عید تک سیل ہی رہے گئی اور اس کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے لہذاد وکاندار حضرات ایس او پیز پر عمل کریں اور کرونا وائرس سے بچنے کے لئے قانون اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں چکسواری پریس کلب کے صحافیوں معظم علی چوہدری،نوید یونس،چوہدری الطاف حسین اور تاج جالب نے بھی انتظامیہ کے ساتھ چکسواری بازار کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائز لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری بارواں کی سیاسی و سماجی شخصیت احمد خان اسلم نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں ایک پروقار افطار پارٹی بمقام دلڑ میاں آفتاب حسین کی بیٹھک پر اہتما م کیا جس میں ضلع میرپور کے صدر پیلز پارٹی کے صدر چوہدری قاسم مجید،چوہدری لقمان لیاقت پی وائے پیپلز پارٹی ضلع میرپور،وائس چیئرمین پی وائے او سفیان ایوب،سابق ایڈمنسٹریٹر ظہیر حسین شاہ،سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری مشتاق،میاں آصف دلڑ،چوہدری الطاف ممبر پریس کلب چکسواری،بھٹی عابد حسین، صدر رشید،محبوب حسین،اور چوہدری ناظم حسین نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی میزبان افطار پارٹی احمد اسلم خان نے تمام مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق ایڈ منسٹر خواجہ محمد ایوب یہ پریس ریلز کرتا ہے کہ میرے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے مجھے آج سے دو سال چار ماہ قبل وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے چکسواری تعینات کیا اس پر جہاں مسلم لیگی کارکن خوش تھے وہیں حلقہ نمبر ۲ کی قیادت محمد نزیر انقلابی کی بھرپور حمایت حاصل تھی میں نے اپنے عرصہ تعنیاتی بطور ایڈمنسٹر میں نے چکسواری کی تعمیر و ترقی کو بغیر ذات پات سیاسی وابستگی کے میونسپل کمیٹی چکسواری کے فنڈز سے تعمیر و ترقی کے کام جن میں پی سی سی گلیاں، صٖفائی ستھرائی ہو یا پھر بازار کو خوبصورت بنانا ہو اسی سلسلے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے چکسواری کو خوبصورت بنانے کے لئے چالیس لاکھ کی خطیر رقم دی جس سے حمید آباد تا چکسواری نالیوں کی صفائی اور نالیوں پر تجاوازات کے خاتمے کے لئے کام شروع کیا گیا جو ابھی بھی کام جاری ہے۔ اس سے قبل بھی مجھے جو بھی فنڈز حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ملے انہیں میں نے ایمانداری کے ساتھ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیا نہ کہ اپنی ذات یا جماعت کے کسی پروگرام پر خرچ کیا اور میں نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی سالانہ آمدن کو بڑھایا اب چونکہ عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سین پوری دنیا متاثر ہو چکی ہے اسی سلسلہ میں آزاد کشمیر میں بھی لاگ ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروں میں مصور ہو چکے ہیں اسی کون سی آفت آن پڑھی تھی کہ گزشتہ ہفتے پیر کے دن اچانک بغیر کسی اطلاع کے مجھے عہدے سے ہٹا کر راجہ گلفراز خان کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا اور مجھ سے چارج لینے کے لئے راجہ گلفراز خان پیپلز پارٹی کے لشکر کے ساتھ میونسپل کمٹی پہنچ گے۔ میں نے آرڈر دیکھ کر چارج دے دیا بعد از تعقیق مجھے معلوم ہوا کہ مجھے ایڈمنسٹریٹر سے ہٹانے کے لئے نہ تو حلقہ کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی حلقہ کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ مزید پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس ایدمنسٹریٹر کے عہدے کو خریدا گیا بیچنے والا وزیر اعظم ہاؤس کا ایک بیورو کریٹ جس کا نام امجد پرویز ہے جس کا جماعت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں اس نے پیسے لے کر راجہ گلفراز کو ایڈمنسٹریٹر چکسواری لگا دیا اور راجہ گلفراس خان جب چارج لینے کے لئے آئے تو ان کے ساتھ مسلم لیگ (ن) حلقہ نمبر دو کی کوئی قیادت موجود نہ تھی۔ بلکہ برادری اور پیپلز پارٹی کے رہنما ساتھ آئے اور چارج لیا گیا۔ چارج لینے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے نئے ایڈ منسٹریٹر کو مبارکبادوں کا اشتہارات سوشل میڈیا کی زینت بنے رہے اور چند ایک ایسے اشتہار بھی موجود تھے جن میں راجہ امجد پرویز کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ میں یہ سوال کرتا ہوں کہ ایسی کون سی مجبوری تھی کہ کرونا وائریس کی وجہ سے لاگ ڈاؤن میں پورے آزاد کشمیر سے صرف چکسواری میں مجھے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ہٹیا یا گیا۔ اب حقائق سامنے آنے کے بعد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بیچنے والے راجہ امجد پرویز کو کہٹرے میں لایا جائے جس نے جماعتی پالیسی کے مخالف سر گرمیوں کو پروان چڑھاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے ویژن کو سبوتاس کیا ہے اور یہ کہ میرے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مجھے اپنے عہدہ (ایڈمنسٹریٹر) چکسواری تعینات کئے جانے کے حکامات جاری کئے جائیں تاکہ مسلم لیگی کارکن کی حوصلہ شکنی نہ ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button