DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Sagri; Munib Walliyat shot dead by his cousin after row broke out between the families in village Dhok Maira

ساگری میں چچا زاد بھائیوں کا جھگڑا،فائرنگ سے ایک ہلاک اور ایک شدید زخمی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں چچا زاد بھائیوں کا جھگڑا،فائرنگ سے ایک ہلاک اور ایک شدید زخمی،مقدمہ درج ملزم گرفتار روات پولیس کے مطابق ڈھوک میرا داخلی ساگری کے رہائشی چچا زاد بھائیوں کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر مطیع الرحمان ولد واجد محمود نے فائرنگ کر کے منیب ولائت اور ہاشم امجد کو شدید زخمی کر دیا جنھیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پپہنچ کر منیب ولائت زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہو گیا جبکہ ہاشم امجد زخمی حالت میں ہسپتال زیرعلاج ہے تاہم روات پولیس نے ملزم مطیع الرحمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کی ملی بھگت یا چشم پوشی اڈیالہ جیل کرپشن کا گڑھ بن گئی،ٹھیکدار سبزی فروٹ اور اشیائے خوردو نوش کی تین گنا قیمتیں بٹورنے لگا،لواحقین سے کھانا پہنچانے کے بھی ریٹ مقرر،قیدی و حوالاتی صورتحال سے شدید پریشان تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے کرپٹ افسران کی مبینہ چشم پوشی کے باعث جیل میں تعینات پولیس اہلکاروں و ٹھیکیداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جیل میں قید متعدد قیدیوں نے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ جیل کے اندر رشوت،لوٹ مار اور مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے کینٹین ٹھیکیدار افسران کی ملی بھگت سے آلو پیاز 800 روپے کے پانچ کلو فروخت کر رہا ہے جبکہ اسی طرح سگریٹ و دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بھی من مرضی کی وصول کی جا رہی ہیں کسی بھی ملاقاتی کا کھانا یا سامان اندر پہنچانے کے عوض بھاری رشوت بٹوری جا رہی ہے جنھیں کوئی پوچھنے عوالا نہیں قیدیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے فوری نوٹس اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)قمار بازوں کی سرپرستی پر ایس ایچ او صدر بیرونی،پولیس چوکی رنیال کا انچارج اور تمام عملہ معطل،سب انسپکٹر انوارالحق ایس ایچ او صدربیرونی تعینات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی نے صدر بیرونی کے علاقہ میں گھوڑوں کے ساتھ تانگہ باندھ کر قمار بازی والی ریس پر چھاپہ مار کر 159 قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی لاکھوں روپے نقدی،درجنوں موبائیل فون بھی قبضہ لے لئے جبکہ قمار بازوں کی سرپرستی پر چوکی انچارج رنیال سب انسپکٹر امتیاز اور محرر ارشد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا اور ایس ایچ او صدر بیرونی ندیم ظفر کو بھی معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی جبکہ چوکی رنیال کا پورا عملہ بھی معطل کر دیا گیا بعد ازاں سی پی او راولپنڈی نے سب انسپکٹر انوارالحق کو ایس ایچ او صدر بیرونی تعینات کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button