DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Authorities in Kahuta take tough action against law breaking traders and illegal encroachment

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے کہوٹہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے بیشتر دکانوں کو سیل کردیا اور تجاوازت کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر نے کہوٹہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے بیشتر دکانوں کو سیل کردیا اور تجاوازت کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا اس موقع پر چیف آفیسر مخدوم احمد بلال،پاک فوج کے جوان،پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر عملے نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کلر چوک، مٹور چوک اور زبحہ خانہ تک کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوکانداوں کو پہلے وراننگ دی تھی کہ اپنا سامان حدود میں رکھیں اور گاہکوں کو دائرہ میں کھڑا کر سامان دہیں اور زیادہ رش نہ کریں جن دوکانداوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی انکو دو دن کے لئے سیل کر دیا جبکہ بلاوجہ گھومنے والے لوگوں کو وارننگ دی گئی انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کا بھی خیال کریں۔

عوام علاقہ کی انتظامی احکامات کی خلاف ورزی انتظامیہ کے مطابق 5بجے دوکانیں بند رنے کا حکم جبکہ بازار میں کچھ دوکانیں بدستور کھلی ہوئی ہیں

Shops still open despite 5pm curfew

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عوام علاقہ کی انتظامی احکامات کی خلاف ورزی انتظامیہ کے مطابق 5بجے دوکانیں بند رنے کا حکم جبکہ بازار میں کچھ دوکانیں بدستور کھلی ہوئی ہیں کہوٹہ شہر میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دفعہ 144پر عمل درآمد کرانے میں ناکام،پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران شام 5بجے دوکانیں بندکرنے کے احکامات کے باوجود کہوٹہ شہر کے علاقوں مٹور چوک،پنجاڑ چوک،مچھلی چوک اور دیگر علاقوں میں دوکانیں شام گئے تک کھلی رہتی ہیں۔جبکہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شام گئے گھروں کو روانہ ہوجاتے ہیں۔دوسری جانب کہوٹہ شہر میں واقع بنکوں اور جنرل پوسٹ آفس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پنشن لینے کے لئے ایک دوسرے کو دھکم پیل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاض آف کلانہ راجگان کی طرف سے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے لیے 1لاکھ روپے کاعطیہ۔

Raja Riaz of Kallana Rajgan donates 1 Lakh Rps for kidney centre

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاض آف کلانہ راجگان کی طرف سے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے لیے 1لاکھ روپے کاعطیہ۔ممتاز قانون دان سابق ممبرایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی نے گذشتہ روز وہ رقم آصف ربانی قریشی کے حوالے کی۔گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے گاؤں کلانہ راجگان یوسی دکھالی کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاض حال مقیم دوبئی نے غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹرکے لیے مبلغ ایک لاکھ روپے عطیہ بھیجا تھا جو گذشتہ ممتاز قانون دان سابق ممبرایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی نے گذشتہ روز وہ رقم الفتح گروپ کے صدر اور غلام قریشی کڈ نی سنٹر کے “آنر”آصف ربانی قریشی کے حوالے کی۔غلام قریشی کڈ نی سنٹر کے “آنر”آصف ربانی قریشی نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاض آف کلانہ راجگان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

سابق ممبر ضلع کونسل راجہ خالد آف بگلہ راجگان مختصر علالت کے بعد انگلینڈ میں وفات پا گئے

Ex Member Distt Council Raja Khalid of Bagla Rajgan passed away in UK

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ خالد آف بگلہ راجگان مختصر علالت کے بعد انگلینڈ میں وفات پا گئے۔ان کا شمار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے والد محترم خاقان عباسی (مرحوم) کے قریبی ساتھیوں میں تھا۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راجہ خالدجنجوعہ جو حلقے کی ایک معروف سیاسی شخصیت تھے وہ دو مر تبہ ضلع کونسل کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے کئی بارایم پی اے کے ٹکٹ کے لیے بھی اپلائی کیا ہوا تھاوہ علاقے میں ایک اپنا سیاسی اثر و رسوخ رکھتے تھے اور جوڑ توڑ کے بھی خاصی ماہر تھے۔حالیہ عالمی صورتحال کی وجہ سے دنیا بھر میں ہوائی،زمینی اور سمندری راستے بند ہونے کی وجہ سے امکان ظاہر ہو رہا ہے کہ ان کا جنازہ وہاں پر ہی ادا کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button