DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Heavy rainfall in past three days causing huge land sliding in Kotli Sattian region

حالیہ تین دنو ں سے جاری طوفانی بارشوں سے کو ٹلی ستیاں کی کئی اہم شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے بند ہو گئیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… حالیہ تین دنو ں سے جاری طوفانی بارشوں سے کو ٹلی ستیاں کی کئی اہم شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے بند ہو گئیں جبکہ متعد د علاقوں میں بجلی کے پو ل گر نے او ر ٹرانسفارمر جل جا نے سے بجلی کا نظا م بھی بری طر ح متا ثر ہوا ہے جبکہ کئی علا قوں میں متعدد مکا نا ت مکمل طو ر پر منہدم ہو گئے اور لو گ بے گھر ہو گئے متاثرہ گھرا نے بے یا رو مدد گا ر، 2016کے بعد لینڈ سلا ئیڈنگ کے متا ثرینن تا حا ل حکو متی امدا د کے منتظر ہر سال متا ثرین کی ما لی امدا د لسٹین بننے تک ہی محدو د رہتی ہیں اس دفعہ متاثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کیساتھ کیا سلو ک ہو گا ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے کمانڈر قاسم ستی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی، ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد سمیت واپڈ اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ کوٹلی ستیاں کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور اہل علاقہ سے خیریت دریافت کی طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلایڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے اور بجلی معطل ہونے پر انتظامیہ کو سڑکیں اور متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں اور متعدد سڑکیں اپنی نگرانی میں ٹریفک کے لیے کھلوا ئیں جبکہ محکمے سڑکوں اور بجلی کی بحالی کے لیے گزشتہ دو دنوں سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے علاوہ ازیں ایم پی اے پی پی 6 میجر (ر) لطاسب ستی کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 سے کوٹلی ستیاں بازار میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سپرے کروایا گیا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں کا وزٹ کیا جہاں تما م ڈا کٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹا ف کو کرو نا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہا ئی الرٹ رہنے اور لو گوں میں اگا ہی فراہم کر نے پر خراج تحسین پیش کیا ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کرو نا وائرس اور لینڈ سلا ئیڈنگ قدرتی آفا ت ہیں اس سے نمٹنے کے لیے بحثیت قوم ہمیں متحد ہو کر کردار ادا کر نا ہے،متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کی امدا د کے لیے عملی کردا ر ادا کریں گے انہوں نے تمام سرکا ری ادا روں کے افسران، اہلکاران سمیت با لخصوص ڈا کٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹا ف جو کہ اپنی جا نو ں کی پرواہ کیے بغیر اس مشکل گھڑی میں اپنے فرائض منصبی سر انجا م دے رہے ہیں انہیں خران تحسین پیش کیا اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں انہیں گا رڈ آف آنر پیش کیا انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت اور حکو متی ہدا یا ت پر عمل درآمد کریں اوراحتیا طی تدا بیر پر عمل پیرا ہو کر زندہ قوم ہو نے کا ثبو ت دیں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…حالیہ بارشوں کے دوران ہو نے والی لینڈ سلا ئیڈنگ سے موضع بھتیاں ڈھوک مورلیاں کے رہا ئشی سید ماجد حسین شاہ کے 3کمرے اور ایک برآمدہ مکمل طو ر پر تبا ہ ہو گیا جس سے متا ثرہ شخص کے لیے یہاں رہا ئش رکھنا انتہا ئی نا ممکن ہو چکا سید ماجد حسین شاہ اپنے پڑوسیوں کے ہاں عارضی طور پر پناہ لینے پر مجبو ر، حکام بالا اور مقامی انتظامیہ سے دادرسی کی اپیل ڈھا نڈہ میں بھی عمیر احمد ستی اور رحیم داد کے مکا نا ت لینڈ سلا ئیڈنگ کی زد میں آنے سے متا ثرہ گھرا نے بے گھر ہو گئے مقامی لو گو ں کی مدد سے مکا نا ت کو خا لی کروایا گیا سادات کوہسار ویلفئر ایسوسی ایشن کے صدر سید امداد شاہ نقوی اور جنرل سکرٹری سید نواز الحسین نقوی نے ایم پی اے پی پہ6 میجر لطاسب ستی، اے سی کوٹلی ستیاں سید ظفر حسین نقوی اور تحصیل دار کوٹلی ستیاں سمیت دیگر مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ شحص کی فوری مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے سر چھپانے کی کوئی جگہ بنا سکیں متاثرہ شحص دیہاڑی دار مزدور ہیں اور مدد لینے کے اصل حقدار ہیں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصا ف یوسی 71 شکریال راولپنڈی سٹی کے رہنما ء فیصل ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کی کرونا ریلیف ٹائیگر ویلنٹئیر یوتھ فورس کے لیئے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں اس مشکل گھڑی میں میرے ملک کو جہاں میری ضرورت ہوگی میں ہمہ وقت کام کے لئے تیار ہوں اللہ پاک تمام عالم اقوام اور بالخصوص امت مسلمہ اور ملک پاکستان کو اس موزی وبا سے نجات فرمائے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کو ٹلی ستیاں بلا وڑہ شریف کے سماجی رہنما ء سیٹھ سجا د احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وبا ء کے دوران کسی بھی غریب و نا دار شخص جس کے ذرائع آمدنی متا ثر ہو ئے اور استطا عت نہیں رکھتے با لخصوص بیوہ و خواتین اور مزدور طبقہ انکی ما لی مدد کے لیے وہ اپنے محدو د وسائل جن میں وہ اپنے ہی کریا نہ سٹو ر سے اپنے گا ؤں کے لو گوں کی اشیا ئے خوردو نو ش کی فراہمی کی صورت میں ما لی امدا د کر یں گے انہوں نے تحصیل کو ٹلی ستیاں کے دیگر مو ضعات میں کریا نہ سٹو ر کے مالکا ن سے بھی یہ اپیل کی ہے کہ وہ بھی درد دل و انسانیت کی خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہو کر اپنے اپنے مو ضعا ت میں مالی استطا عت نہ رکھنے والے با لخصوص بیوہ و خواتین اور مزدور طبقہ کی ما لی مدد کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں اس عمل کے لیے اللہ تعالی مجھ سمیت دیگر بھا ئیوں کو ہمت و توفیق عطا فرما ئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں و انتظا میہ سے یہ بھی اپیل کی ہے وہ سرکا ری نرخوں پر میرے ہی کریانہ سٹو ر پر آٹے کی سپلا ئی دیں تو بغیر کسی منا فع کے لو گوں میں آٹے کی تقسیم کر نے کا اعلا ن کر تا ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button