DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Due to heavy rainfall land sliding reported on Bhun Balawara road, Bani as motorist are asked to beware of the danger

گزشتہ دو رو ز سے جا ری حا لیہ شدید با رشو ں کے دو ران کو ٹلی ستیاں کے مختلف علا قوں میں لینڈ سلا ئیڈنگ کا سلسلہ ایک با ر پھر سے شرو ع ہو گیا،بھن بلا وڑہ رو ڈ بنی کے مقام پر لینڈ سلا ئیڈنگ

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. گزشتہ دو رو ز سے جا ری حا لیہ شدید با رشو ں کے دو ران کو ٹلی ستیاں کے مختلف علا قوں میں لینڈ سلا ئیڈنگ کا سلسلہ ایک با ر پھر سے شرو ع ہو گیا،بھن بلا وڑہ رو ڈ بنی کے مقام پر لینڈ سلا ئیڈنگ کے با عث مکمل طو ر پر بند ہو گئی اور سڑک پر ہر طرح کی گا ڑیوں کی آمدو رفت نا ممکن ہو گئی لینڈ سلا ئیڈنگ کے دوران اسی مقام پر ایک سبز درخت گرنے سے سابق کو نسلر اعجاز حسین ستی کی گا ڑی جو کہ انکے گھر کے پا س کھڑی تھی اسے اور انکے مکا نو ں کو شدید نقصا ن پہنچا سڑک بند سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کا مین با زار کو ٹلی ستیاں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ دو سری جا نب کو ٹلی ستیاں ملوٹ ستیاں رو ڈ پر درجنوں درخت گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی جسے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے موقعہ پر جا کر اپنے سٹا ف کے ہمرا ہ سڑک کو ذرائع آمدو رفت کے لیے کھلوا دیا آخری اطلا عا ت تک ملو ٹ ستیاں کے دیگر مختلف مقاما ت پر بھی لینڈسلا ئیڈنگ اور ساتھ ہی بارش کا سلسلہ جا ری تھا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر ابرا ر الحق ستی نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کے مریضوں کو بچاتے ہوئے خود اس کا شکار بننے والے ڈاکٹر اسامہ کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض نے اپنے فرائض کی پوری ایمانداری سے ادائیگی کے دوران اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے یقینی طور پر شہادت کا رتبہ پایا ہے جو ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں. انہوں نے شہید ڈاکٹر کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور رنج و غم کا بھی اظہار کیا. دریں اثناء اپنے ایک بیان میں انہوں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے از خود اپنے گھروں کو قرنطینہ بنا لیں. غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر کسی انتہائی ضرورت کے تحت باہر جانا پڑے تو پوری احتیاط کے ساتھ منہ اور ناک ڈھانپ لیں ۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)….پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء امیدوار چئرمین میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں راجہ محمد اعبا س ستی ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیہاڑی دار مزدوروں کے لئے تین ہزار روپے ماہانہ کی امداد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ وسائل کی قلت کے باوجود ان کا یہ قدم صحیح معنوں میں ریاست مدینہ کا ایک وصف ہے جس پر پوری قوم اپنے پرائم منسٹر کو سلام پیش کرتی ہے پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم غریب طبقے کے لیے سب سے زیا دہ فکر مند ہے کورونا وائرس سے عوام مت گھبرائیں بلکہ احتیاطی تدابیر اپنائیں نزلہ زکام سے متاثر لوگ ماسک کا استعمال کریں اور عوام ہاتھ زیادہ سے زیادہ دھوئیں کیونکہ یہ وائرس فضا سے انسانی جسم میں داخل نہیں ہوتابلکہ چھونے سے یہ منتقل ہوتاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام ادارے کورونا کے حوالے سے ریڈ الرٹ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button