DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Due to lockdown, Flour Mills owners have also started their efforts to create artificial shortage of flour as Choa Khalsa region public face flour shortage

لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی پوری کوششیں شروع کردی ہیں چوآ خالصہ میں کئی ایام سے آٹے کی قلت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی پوری کوششیں شروع کردی ہیں چوآ خالصہ میں کئی ایام سے آٹے کی قلت پیدا ہو چکی تھی تحصیل انتظامیہ کی مدد سے گزشتہ روز کلرسیداں،ممیام،دوبیرن اور سرصوبہ میں سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تھا مگر منگل کے روز چوآخالصہ سمیت کہیں بھی آٹا فراہم نہیں کیا گیا اور اس بارے میں فلور ملز مالکان کی غفلت اور دھاندلی بھی کھل کر سامنے آ گئی لوگ بارش میں بھی آٹے کی تلاش میں پھرتے رہے اور فلور ملز سے کلر آنے والی گاڑی یہاں نہ پہنچ سکی ادہر انتظامیہ نے بھی اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیاہے۔ریونیوافسر محمد مسعود کے مطابق اب فلور ملز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہمارے اہلکار کی موجودگی میں ہی ہمارے مقرر کردہ سیلز پوائنٹس پر ہی آٹا مہیا کرنے کے پابند ہوں گے۔

کلرسیداں میں ایک غریب اور نادار محنت کش نے سڑک کنارے کھڑے ہوکر لوگوں کو سستے داموں کپڑے سے تیار شدہ فیس ماسک مہیا کرکے بڑے تاجروں کو آئینہ دکھا دیا

A poor and unskilled labourer standing in the street and showing a mirror to big businessmen by giving people a cheap mask made of cloth at cheap prices.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلرسیداں میں ایک غریب اور نادار محنت کش نے سڑک کنارے کھڑے ہوکر لوگوں کو سستے داموں کپڑے سے تیار شدہ فیس ماسک مہیا کرکے بڑے تاجروں کو آئینہ دکھا دیا پٹھان خاندان سے تعلق رکھنے والا محنت کش رحمان خان جو برسہا برس سے چوآروڈ پر سعید بیکرز کے باہر کھڑا ہوکر ٹوپیاں اور عینکیں فروخت کرتا تھا اس نے گزشتہ روز اچانک فیس ماسک صرف پچیس روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا وہ لوگوں کو قیمت بتا کر آوازیں لگاتااور یہ بھی کہتا کہ جس بھائی کے پاس پچیس روپے بھی نہیں ہیں وہ یہ ماسک فری میں بھی لے جاسکتا ہے اس کی یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی جب بازار میں ماسک دوسو روپے سے بھی زائد نرخوں پر فروخت کیا جارہا تھا رابطہ کرنے پر رحمان خان نے بتایا کہ وہ راولپنڈی سے فی کس ماسک کپڑے سے تیارشدہ 26روپے میں خرید کر لایا تھا اور اس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے یہ ماسک ایک روپے کے نقصان پر فروخت کرکے لوگوں کی زندگیاں بچانے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔

کلرسیداں میں فیس ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت لنگڑیال کی درخواست پر پولیس نے تین میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے

Police register cases against owners of three medical stores for selling expansive masks

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلرسیداں میں فیس ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت لنگڑیال کی درخواست پر پولیس نے تین میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے،اے سی کلرسیداں کے مطابق صداقت میڈیکل سٹور پر ڈیڑھ سو روپے علی میڈیکل سٹور پر سو روپے اور اعوان میڈیکل سٹور پر فی ماسک پچاس روپے میں فروخت ہو رہا تھا کرونا وائرس کی آڑ میں فیس ماسک کی مہنگے داموں فروخت دفعہ 144کی خلاف ورزی ہے جس پر مقامی پولیس نے تینوں میڈیکل اسٹوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران ارد گرد کے دیہات سے لوگ ٹولیوں کی شکل میں کلر سیداں شہر میں داخل ہو جاتے

During the lockdown, people from the surrounding villages entered the bazaar in the form of groups .

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلر سیداں میں دفعہ 144کی خلاف ورزیاں معمول بن گئیں،لاک ڈاؤن کے دوران ارد گرد کے دیہات سے لوگ ٹولیوں کی شکل میں کلر سیداں شہر میں داخل ہو جاتے ہیں اور مختلف چوراہوں پر کھڑے ہو کر خوش گپیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں انہیں نہ اپنی صحت کا خیال ہے نہ کسی دوسرے کو کورونا وائرس سے بچانے کی کوئی سبیل کر تے ہیں ان کا یہ روئیہ کسی بھی وبا ء کے پھیلنے میں معاون ہو سکتا ہے۔کلر سیداں پولیس کی چاہئیے کہ وہ اس طرح کے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لے تا کہ قانون کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. پریس کلب کلر سیداں کے عہدے داران شیخ شبیر ثانی، پرنس جاویدا قبال، قیصر اقبال ادریسی، دلنواز فیصل، راجہ محمد سعید، ملک محمد یاسر، چوہدری عامر کنبوہ، عابد حسین زاہدی،اکرام الحق قریشی، چوہدری شہباز رشید اور دیگر نے چکری میں نوائے وقت کے نامہ نگا ر ملک خالد کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button