DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; No end to continuous burglaries as a car is stolen in Shah Bagh

.کلرسیداں میں چوریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ایک ہی شب گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر لی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….کلرسیداں میں چوریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ایک ہی شب گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر لی گئی دو دوکانیں دکانوں کے تالے توڑ کر ملزمان نقدی اور دیگر اشیا چرا کر لے گئے پہلا واقعہ شاہ باغ میں پیش آیا جہاں گلفراز حسین نے اپنی مہران کار حسب معمول اپنے گھر کے باہر کھڑی کی نامعلوم ملزمان کار چوری کر کے لے گئے ادہر گاؤں سروھا کے رضا الرحمان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ شب نو بجے اپنی دوکان بند کر کے گھر آگیا تھا اگلی صبح جب دوکان پر گیا توتالے ٹوٹے ہوئے تھے ملزمان سات ہزار کی نقدی اور سات ہزار کے ہی فونز کارڈ اور سگریٹ چرا کرلے گئے جبکہ گوجرخان روڈ پر بھی عمران کی دوکان کے تالے توڑ کر بیالیس ہزار کی نقدی اور دس ہزار روپے مالیت کے فون کارڈ چوری کر کے لے گئے۔

اس وقت پورے عالم کورونا وائرس لپیٹ میں آیا ہوا ہے

The entire world is currently engulfed by the Corona virus, M Navid Bhatti

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. رہنما مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 10راولپنڈی و سابق چیئرمین یوسی لوہدرا محمد نوید بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت پورے عالم کورونا وائرس لپیٹ میں آیا ہوا ہے جس کے وجہ سے ایک بڑی تعداد میں جانی نقصان کا اندیشہ ہے لیکن اس صورتحال میں ہمیں بالکل گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ اس سے نپٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم پاکستان صرف دعاؤں اور تقریروں سے اس موزی مرض سے نہیں بچا جا سکتا بلکہ ایسے ہنگامی حالات کا مقابلہ عملی اقدامات سے ہوتا ہے۔ وزیر اعظم اور ان کے وزیر صرف میڈیا پر کورونا سے نپٹنے میں مصروف ہیں اور عوام کو خدا کے رحم پر چھوڑ دیا ہے۔ جہاں اس وقت حفاظتی اقدامات کے طور بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کی ضرورت ہے وہاں وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ زلفی بخاری نے تفتان بارڈر سے سینکڑوں کی تعداد میں زائرین کو بغیر کسی اسکریننگ کے پاکستان داخل کرایا جس کی وجہ سے ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زلفی بخاری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا اس وقت پوری قوم کو شہباز شریف جیسے لیڈر کی ضرورت ہے جس نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے اور پنجاب سے ڈینگی کے مکمل خاتمے تک سکون نہیں لیا۔ ہم وزیر اعلی سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہیں جو شہباز شریف کی پیروی کرتے ہوئے خود میدان عمل میں اترے ہوئے ہیں۔ پنجاب کی وزیر صحت کو تو ابھی یہ ہی نہیں پتہ کے پنجاب میں اسوقت کتنے لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اگر اسوقت ملک میں ہنگامی اقدامات نا کیئے گئے تو پاکستان کے گنجان شہروں میں اس سے ہونے والے نقصان کا سوچ کر بھی خوف آتا ہے۔

دریائے جہلم میں دھانگلی کے مقام سے بازیاب ہونے والی نعش کی شناخت ہو گئی

The body recovered from the Dhuangli site was identified

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…دریائے جہلم میں دھانگلی کے مقام سے بازیاب ہونے والی نعش کی شناخت ہو گئی، خادم آباد ویلفیر کمیٹی کے مطابق نعش کی شناخت خاقان عباسی کے نام سے ہوئی ہے اور یہ دیر کوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے اور چند ایام قبل اس نے کوہالہ پل سے دریا میں کود کر خود کشی کر لی تھی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی جو اسے لے کر آزاد کشمیر روانہ ہو گئے۔

کلر سیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم کی دختر کی شادی چوہدری وقاص سے سر انجام پائی گئی رخصتی کی تقریب تل خالصہ میں ہوئی

Wedding of daughter of Ch Tauqir Aslam celebrated in Tal Khalsa

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم کی دختر کی شادی چوہدری وقاص سے سر انجام پائی گئی رخصتی کی تقریب تل خالصہ میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکٹ بھٹی کے علاوہ،محمد افضل کھوکھر،راجہ ظہور اکبر، محمد زبیر کیانی، محمد صفدر کیانی، راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین، چوہدری محمد رمضان، شیخ ساجد الرحمان، راجہ محمد ظریف، راجہ شہزاد یونس، قاضی عبدالوقا ر قاظمی،راجہ جاوید اشرف، چوہدری اشتیاق حسین، جہانگیر اختر بھٹی، ملک محمد فیاض، چوہدری فیاض اختر، محمد اعجاز بٹ، حاجی محمد اقبال، چوہدری نوید امین، چوہدری یاسر چمن، چوہدری مزمل حسین، قاضی محمد اخلاق، قاضی عبدالقیوم،شیخ حسن ریاض، نصیر اختر بھٹی، محمد جمیل وارثی،ملک عنصر خان، چوہدری نصرت اقبال، چوہدری ابرار حسین،اکرام الحق قریشی، پرنس جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

وائلڈ لائف انسپکٹر اور وائلڈ لائف فیلڈ سٹاف نے بیول سے ریسکیو کئے جانے والے نایاب نسل کے پینگولن جسے مقامی زبان میں سِپ کہا جاتا ہے،کو کلرسیداں میں آزاد کر دیا

Wildlife inspectors and wildlife field staff release a rare breeding pangolin called Beep in the local area of Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)….ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی محمد ندیم قریشی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر رضوانہ عزیز کی سربراہی میں وائلڈ لائف انسپکٹر اور وائلڈ لائف فیلڈ سٹاف نے بیول سے ریسکیو کئے جانے والے نایاب نسل کے پینگولن جسے مقامی زبان میں سِپ کہا جاتا ہے،کو کلرسیداں میں آزاد کر دیا،کلرسیداں کا خطہ نایاب نسل کے پینگولین کا قدرتی مسکن ہے پینگولین ایک انسان دوست جانور ہے اور دنیا بھر میں آٹھ مختلف اقسام کے پینگولین پائے جاتے ہیں کلرسیداں میں ریسکیو کر کے اپنے قدرتی مسکن میں آزاد کیا جائے والا پینگولین ان آٹھ اقسام میں ایک نایاب قسم ہے۔

ثانی فٹنس جمز اور سنوکر کلبز تین ہفتوں کے لئے سیل کر دئیے

Fitness gyms and snooker clubs have been sealed for three weeks

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایئت لنگڑیال نے کلر سیداں میں تاحکم ثانی فٹنس جمز اور سنوکر کلبز تین ہفتوں کے لئے سیل کر دئیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button