DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi hands over 41 Lakh Rps cheque to Adnan Khan, MSO, District Head Hospital, Rawalpindi

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے غریب نادار مریضوں کی ادوایات کے41لاکھ کا چیک ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال راولپنڈی کے عدنان خان کے حوالے کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے غریب نادار مریضوں کی ادوایات کے41لاکھ کا چیک ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال راولپنڈی کے MSOعدنان خان کے حوالے کر دیا۔گذشتہ روز ایم این اے صداقت علی عباسی صدر شمالی پنجاب نے ضلعی زکوۃ کمیٹی کے ممبر پر ویز عباسی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس اوعدنان خان کو 41لاکھ44ہزارو روپے کا چیک دیااس رقم سے ضلع بھر کے نادار اورغریب مریضوں کو مفت دوائیاں دی جاہیں گیں اس موقع پر نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت خط غربت سے نیچے تمام طبقات کو اوپر لانے کے لیے جامہ پالیسی ترتیب دے رہی ہے اس حوالے سے زکوۃ، بیت المال اوربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک چھتری کے نیچے لایا جا رہا ہے پاکستان کا غربت مٹاو پروگرام اس ملک کے معروضی حالات کے مطابق دنیا کے دوسرے ملکوں کے لیے ایک مشعل راہ بنے گا جس سے معاشرئے کے محروم طبقات کو چاہے ان کا تعلق دیہی علاقے سے ہو جا شہری ان کو برابرخط غربت کی لکیر سے اوپر اٹھا بنیادی سہولیات زندگی فراہم کی جائے گئی اور آنے دور انشاء اللہ آج کے کیے ہوئے اقدام کی روشن نوید لائے گا۔

انچار ج واٹر سپلائی ایم سی کہوٹہ وسابق سیکرٹری یونین کونسل بیور مرزا اشرف بیگ اور سابق کونسلر مرزا الیاس بیگ کی والدہ محتر مہ وفات پا گیں مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی قبر ستان میں ادا کیا گیا

Mother of Mirza Ashraf Baig sadly passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انچار ج واٹر سپلائی ایم سی کہوٹہ وسابق سیکرٹری یونین کونسل بیور مرزا اشرف بیگ اور سابق کونسلر مرزا الیاس بیگ کی والدہ محتر مہ وفات پا گیں مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی قبر ستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازے صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ صاحبزادہ محمدا دریس ہاشمی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیرا عوان، معروف قانون دان راجہ عقیل اختر ستی،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی آصف شفیق ستی،معروف قانون دان و نوجوان قیادت راجہ عمران ستار جنجوعہ،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق چیئر مین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،صد ر الفتح گروپ سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی،صدرپی ٹی آئی کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد خان،سی او ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال، سابق سی او سر دار آمین ثاقب،سیکرٹری محمد فہیم، سیکرٹری ذوالفقار ہاشمی،سیکرٹری سید شہزاد شاہ، سیکرٹری واجد ستی، سیکرٹری محمد شفیق، سیکرٹری امجد حسین،سیکرٹری آفتاب، راجہ ذوالفقار علی ستی، ٹھیکیدارآفتاب حسین کیانی آف نارہ،ٹھیکیدار قمر عباسی،ٹھیکیدار راجہ ساجد آف ہوتھلہ،ٹھیکیدار محمد یوسف،سابق کونسلر راجہ جلیل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت اظہر غوری،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، خاور جنجوعہ،پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،راجہ فیصل لطیف، ملک زبیر چھنی بازار کہوٹہ، راجہ اشتیا ق احمد ستی، خورشید احمد خان الحیات ہسپتال، زوہیب وحید ستی،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے کرونا وائرس کے حوالے سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر معززین علاقہ سے گفتگو

Prominent scholar Maulana Qari Usman Usmani talks with former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan in regard to the coronavirus

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے کرونا وائرس کے حوالے سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائینات کا تمام دار ومدار رب کے پاس ہے سپر پاور کوئی بھی نہیں ہے سپر پاور صرف اللہ پاک کی ذات پاک ہے آج ایک وائرس کی وجہ سے تمام ممالک لاک ڈاؤن ہو گئے ہیں جو ممالک دین اسلام کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے آج ان کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ تمام مشکلات کا حل دین اسلام میں ہے تمام عالم اسلام کے مسلمان سے اپیل ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں ہے بلکہ مل کر اس سے لڑنا ہے اللہ پاک کے حضور گڑ گڑا کر روہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں رب غفور و رحیم ہیں انشااللہ آسانیاں پیدا کر یں گئے ا ن خیالا ت اظہارممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،معروف قانون دان راجہ عقیل اختر ستی،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،راجہ ذوالفقار علی ستی،راجہ اشتیا ق احمد ستی، خورشید احمد خان الحیات ہسپتال،راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،راجہ فیصل لطیف،راجہ ساجد جنجوعہ،ماسٹر زبیر،انعام الحق قریشی،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجو د تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکا یوسی ہوتھلہ کادورہ سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے خصوصی ملاقات

Assistant commissioner meets with Raja Amir Mazhar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکا یوسی ہوتھلہ کادورہ سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے خصوصی ملاقات۔25بیڈ پر مشتمل قائم قرنطینہ سنٹرکے حوالے سے خصوصی گفتگو۔کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے بھی شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے بغیر بتائے گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ میں 25بیڈ پر مشتمل قرنطینہ سنٹرقائم کیا جس کی وجہ سے عوام علاقہ میں شدید خوف و ہراس کے علاوہ شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرنے سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پرٹھیکیدار نسیم، راجہ فرذوق، حوالدار عدالت،چوہدری مہان اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرنے کہا کہ قرنطینہ سنٹرمیں اس شخص کو لایا جائے گا جس میں کرونا وائرس ہونے کا خدشہ پیدا ہو گا یہاں پر اس کا علاج ہو گا اگر اس میں بیماری مزید بڑھی تو اس کو پنڈی،اسلام آباد شفٹ کر دیا جا ئے گا جبکہ سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر نے کو تیار ہیں مگر آپ سب سے پہلے اہل علاقہ کو مطمن کر یں کیونکہ اس سنٹر کے قائم ہونے سے عوام علاقہ میں شدید خوف پڑھ گیا ہے معززین علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ میں 25بیڈ پر مشتمل قائم قرنطینہ سنٹرکو ترکھیاں کے مقام پر موجود پرائیویٹ سکول میں شفٹ کیا جائے یہاں اردگرد آبادی کا نام و نشان بھی نہیں ہے اور لب سٹر ک بھی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button