DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Civil Défense personnel present themselves to serve the public on the growing situation regarding the Corona virus.

کرونا وائرس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی حالیہ صورتحال پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار وں نے عوام کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرونا وائرس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی حالیہ صورتحال پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار وں نے عوام کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کر دیا گذشتہ روز سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار وں عبد الشکور کھٹڑ، تصدق حسین اور عدیل امتیاز نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان سے کہا کہ ہم سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار مشکل کی اس گھڑی میں اپنے آپ کو اپنے ملک اور اپنے ملک کی عوام کی خدمت کے لیے پیش کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ اپنی مدد آپ کے تحت ہر مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کی ہے اور اس مشکل گھڑی میں بھی چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔

یم پی اے راجہ صغیر احمد نے ڈھوک بنگیال کے لیے40لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

MPA Raja Sagheer Ahmed approves 40 Lakh Rps grant for road works in Dhok Bangyal, UC Choa Khalsa

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال کی درخواست پرایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ڈھوک بنگیال کے لیے40لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔اہل علاقہ کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمداورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال کا تہ دل سے شکر یہ۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے فنڈز کی فراہمی کے کیے در خواست کی جس پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال کی درخواست پرعمل درآمد کرتے ہوئے ڈھوک بنگیال کے لیے40لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی جس پر اہل علاقہ کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمداورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال کا تہ دل سے شکر یہ اداکیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button