DailyNewsOverseas news

London; Commodore Raja Rab Nawaz congratulated z on becoming Rear Admiral

کموڈور راجہ رب نواز کو ریئر ایڈمرل بننے پر مبارکباد

لندن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)کموڈور راجہ رب نواز کو ریئر ایڈمرل بننے پر مبارکباد۔ برطانیہ میں مقیم معروف بزنس مین و صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل حاجی عابد حسین نے پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رّب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان نیوی کے اعلی فوجی افسرکموڈور راجہ ربّنوازصاحب کچھ عرصہ قبل تک پاکستان ہائی کمیشن لندن UKمیں بھی اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہے ہیں۔ جبکہ قومی دنوں پر منعقدہ ایونٹس میں دیگر اعلی حکام اور افسران کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی خصوصی طور پر ملاقات کرتے رہے ہیں۔اب وہ پروموشن پا کر پاکستان نیوی کے ریئر ایڈمرل بن گئے ہیں۔ حاجی عابد حسین نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے محافظوں کے جذبہ اور بہادری کی تعریف کی۔ جو پاک وطن کی حفاظت اور دفاع کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button