DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Panic buying leaves shelves empty on all major stores in UK after fears of coronavirus

سلاو کے بڑے بڑے سٹورز سے اشیاء خوردنی غائب عوام کو مشکلات کا سامنا ۔

سلاو (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) سلاو کے بڑے بڑے سٹورز سے اشیاء خوردنی غائب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے اشیاء خوردنی کی ڈلیوریوں کی رکاوٹ کی وجہ سے سلاو کے بڑے بڑے سٹورز سے اشیاء خوردنی نہیں مل رہی سلاو میں موجود بڑے سٹورز آذدا، لڈل، ٹیسکو، ساہنسبری میں کھانے کی چیزیں جن میں آٹا، کوکنگ آئل، چاول ، پاسٹا کے علاوہ ٹائلٹ پیپر، ٹشو پیپر، سرف اور ادویات نہیں مل رہی جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گذشتہ روز سے سلاو کی عوام روزانہ کی شاپنگ سے ڈبل شاپنگ کرکے اشیاء خوردنی جو مل رہی ہیں ان کو اپنے گھروں میں جمع کر رہے ہیں سلاو کے سٹورز میں تین دنوں سے کافی رش دیکھنے کو ملتا ہے بعض سٹور سے دوران شاپنگ کسٹمرز کی چیزیں خریدنے کے دوران لڑائی بھی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں عوام چیزوں کے نہ ملنے کی وجہ سے کافی پریشان ہیں اور کہتے ہیں کہ اگلے چند دنوں تک اگر اشیاء خوردنی نہ ملی تو عوام کا کیا ہوگا ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ڈلیوریوں کی سٹورز تک نہ پہنچنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی اور چاہنہ وغیرہ کو بند کیا ہوا ہے اس بیماری کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں اور ڈرے ہوئے ہیں برطانیہ میں اس وقت پانچ سو چھیانوے کرونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی کی گئ ہے اور دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں عوام کو اس بیماری سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر بتائی جا چکی ہیں

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button