DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two brothers Nasir and Mansoor Shaffat shot dead by police in fire exchange are buried in Bank Chauk Kanoha as their father Shaffat is arrested.

کلر سیداں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کی تدفین اٹھائیس گھنٹوں بعد بینک چوک کنوہا میں کر دی گئی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کی تدفین اٹھائیس گھنٹوں بعد بینک چوک کنوہا میں کر دی گئی۔پولیس مقابلے میں دونوں بھائیوں ناصر شفاعت اور منصور شفاعت کی ہلاکت کے ساتھ ہی پولیس نے ان کے والد شفاعت ولد لال کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق شفاعت اپنے ہاتھوں میں موجود پستول کا لائسنس پیش نہ کر سکاجس کے باعث چوبیس گھنٹوں تک ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی کے مردہ خانے میں پڑی رہیں۔دن کے اوقات میں شفاعت حسین کی ضمانت کے بعد رہائی ملی اور اس نے راولپنڈی جا کر نعشیں وصول کیں اور دونوں بھائیوں کو رات گئے بینک چوک کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈنز کیساتھ لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Driver charged for abusing and swearing at traffic warden

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈنز کیساتھ لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ٹریفک وارڈنز عادل منیر نے تھانہ کلر سیداں میں استغاثہ ارسال کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں دن ساڑھے گیارہ بجے کے قریب چوکپنڈوری شہر میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ بھاٹہ روڈ پر دونوں اطراف ٹریفک بلاک ہونے کی اطلاع ملی،ٹریفک کی بندش کی وجہ جاننے کیلئے میں فوری طور پر موقع پر پہنچا تو وہاں ایک کیری ڈبہ گاڑی نمبری آئی ڈی جے 5755عین روڈ کے وسط میں کھڑی تھی اور اس میں ڈرائیور موجود نہ تھا۔اسی دوران گاڑی کا ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ عادل مسعود سکنہ موہڑہ کھو ہ واکا معلوم ہوا آ گیاکو گاڑی روڈ سے ہٹانے کا کہا جس پر ڈرائیور نے کہا کہ یہ گاڑی میری ذاتی ہے اور میں سواریوں کے انتظار میں کھڑا ہوں اور تم کون ہوتے ہو میری گاڑی کو یہاں سے ہٹانے والے جس کے بعد اس نے میرے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور غلیظ قسم کی گالیاں دیں اور کہا کہ میں یہاں کا مقامی ہوں گاڑی کسی صورت نہیں ہٹاؤنگا۔مذکورہ ڈرائیور نے شاہراہ عام بند کر کے عوام الناس کو ایذا پہنچائی اور لڑائی جھگڑا کر کے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے جرائم بالا کا ارتکاب کیا۔

عبدالطیف قریشی چشتی انتقال کر گئے۔انہوں نے پچاس برس سے زائد جامعہ مسجد بھیائی مہر علی خان میں خطابت دین کی تبلیغ کی

Abdul Latif Qureshi Chishti passed away in Bhiye Mehar Ali

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے معروف معالج ڈاکٹر طاہر نصیر قریشی کے ماموں او رمعروف مذہبی اور علمی شخصیت عبدالطیف قریشی چشتی انتقال کر گئے۔انہوں نے پچاس برس سے زائد جامعہ مسجد بھیائی مہر علی خان میں خطابت دین کی تبلیغ کی انہوں نے گزشتہ روز اپنے رشتے داروں اور گاؤں کے لوگوں کو اپنے پاس بلا کر کہا کہ میرے آس پاس بیٹھے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرو اور وہ یوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گئے۔نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں راجہ صفدر کیانی، راجہ ندیم احمد، پرویز اختر قادری، سائیں محمد نوید، راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا غلام مصطفی سیالوی، سردار صلاح الدین احمد، راجہ محمد جاوید، احسان الحق قریشی، زین العابدین عباس، نوید اختر مغل، مسعود احمد بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ کے علاوہ معززین علاقہ اور علمائے اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی آراضی پر قبضے پر شدید تشویش کا اظہار

Concern over land mafia taking over at BHU Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو ایک تحریری درخواست دی ہے جس میں بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی آراضی پر قبضے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکز صحت چوآخالصہ کی پچیس کنال آراضی ہے جس کے کچھ حصے پر تین برس قبل بھی قبضہ کر لیا گیا تھا جو اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر اور عمائدین علاقہ کی مداخلت پر ریونیو آفیسر منصور بیگ نے واگزار کرا کر مرکز صحت کے سپرد کیا تھالیکن اب پھر اس آراضی پر قبضہ کر لیا گیا جو تشویش کی بات ہے علاقہ بھر میں قبضہ مافیہ پوری قوت سے سر اٹھا رہا ہے جس کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہئیے۔

پاکستانی قوم میاں نواز شریف کی صحت یابی اور دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے دعا گو ہے۔

The Pakistani nation is praying for the recovery of Mian Nawaz Sharif and regaining power.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) رہنما مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 10راولپنڈی و سابق چیئرمین یوسی لوہدرا محمد نوید بھٹی نے میاں نواز شریف پراعتزاز احسن کی تنقید کو ان کی بیمار سوچ اور ذہنی گراوٹ اور پسماندگی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف اس سے قبل بھی محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کے بارے بھی اسی قسم کا بیان دیا تھا اور بعد ازاں اس پر معافی مانگنی پڑی تھی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری پرسیاست کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔ اعتزاز احسن اس قسم کی بیان بازی سے اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پتہ نہیں اعتزاز احسن کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اسوقت تو ضرورت اس امر کی ہے کہ اپوزیشن آپس میں باہم اتحاد قائم رکھے اور نااہل اور کرپٹ حکومت کی ناکامیوں پر سے پردہ اٹھائے اور اسمبلیوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دے۔ انہوں نے کہا جس شخص کو عوام نے باربارمستردکیا وہ آج کس منہ سے نواز شریف یا شہباز شریف کے بارے بات کرسکتا ہے۔ عوام بہتر جانتے ہیں کہ کس شخص نے سکھوں کی لسٹیں اس وقت کی بھارتی حکومت کو دے کر سکھوں کی تحریک کو نقصان پہنچایا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم میاں نواز شریف کی صحت یابی اور دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے دعا گو ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button