DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mollana Qari Mohammad Amin of Jammia Masjid Bilal, Kahuta appointed Jammat Ulma Islam Jammu O Kashmir Distt Rawalpindi Ameer

جامع مسجد بلال کہوٹہ کے خطیب مولانا قاری محمد آمین کو جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع راولپنڈی کابلا مقابلہ امیر منتخب

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع راولپنڈی کے انتخابات۔جامع مسجد بلال کہوٹہ کے خطیب مولانا قاری محمد آمین کو جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع راولپنڈی کابلا مقابلہ امیر منتخب۔ مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مولانا قاری محمد آمین کو مبارکبا د۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر ضلع راولپنڈی کے انتخابات ہوئے جس میں مولانا قاری محمد صغیر،امیر قاری جہانگیر نقشبندی سیکر جنرل منتخب ہوئے جبکہ جامع مسجد بلال کہوٹہ کے خطیب مولانا قاری محمد آمین بلا مقابلہ امیر اور مفتی عبد الواجد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے کہوٹہ کی مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات مولانا قاری عثمان عثمانی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغرکیانی،راجہ مجیب اللہ ستی،صحافی ملک عامر محمود،سیاسی رہنماء اظہر غوری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء رانا ثناء اللہ کے ساتھ سابق بلدیاتی نمائندوں راجہ گلزار احمد گلزاری، محمد زبیر کیانی، نوید احمد بھٹی، سرفراز احمد قریشی اور دیگر کی ملاقات

Kahuta political personalities meet with Rana Sana Ullah Khan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء رانا ثناء اللہ کے ساتھ سابق بلدیاتی نمائندوں راجہ گلزار احمد گلزاری، محمد زبیر کیانی، نوید احمد بھٹی، سرفراز احمد قریشی اور دیگر کی ملاقات۔جرت مندانہ سیاست پر خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق بلدیاتی نمائندوں یوسی ہوتھلہ کے سابق ممبر راجہ گلزار احمد گلزاری،یونین کونسل بشندوٹ کے سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،یونین کونسل لوھراں نوید احمد بھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرفراز احمد قریشی، راجہ تنویر بنارس،شاکر ضیاء گل کشمیر ی اور دیگر نے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء رانا ثناء اللہ کے ساتھ ایک تقریب میں ملاقات کی اور ان کو جرت مندانہ سیاست پر خراج تحسین پیش کی رانا ثناء اللہ نے تمام افراد کاشکریہ ادا کیا۔

صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ کی طرف سے دیے گے ناشتے کی دعوت

PML-N Youth wing President Rafaqat Janjua holds reception

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ کی طرف سے دیے گے ناشتے کی دعوت۔ شیخ برادری کے صدر قاری محمد صدیق اور صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیردیگر کی شر کت۔تفصیل کے مطابق صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ نے گذشتہ روز اپنے دوستوں کے اعزاز میں ایک پر تکلف ناشتے کی دعوت کا اہتمام کیا جس میں شیخ برادری کے صدر قاری محمد صدیق،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی،معروف صحافی ملک عامر محمود،سیاسی رہنماء اظہر غوری، سوشل میڈیا کے معروف صحافی راجہ توقیر شبیر،راجہ معراج اسلم اور صحافی کبیر جنجوعہ نے شر کت کی اس موقع پر میزبان رفاقت جنجوعہ نے اپنے معزز مہمانوں کی کلچہ نان، سری،پائے، انڈہ چنے، مرغ چنے اور کوفتہ چنے کے ساتھ تواضع کی تمام دوستوں نے میزبان رفاقت جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ کی رہائش گاہ پر سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد، محمد ظریف راجا اور راجہ تنویر بنارس کی آمد سیاسی حالات پر گفتگو۔

Political personalities gather at the residence of journalist Kabir Ahmed Janjua

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ کی رہائش گاہ پر سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد، محمد ظریف راجا اور راجہ تنویر بنارس کی آمد سیاسی حالات پر گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، ممبر سنسر بورڈ و سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ، مسلم لیگ ن کے کارکن راجہ تنویر بنارس ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ کی رہائش گاہ پرآئے اور ان سے حلقے کی سیاست پر گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے صحافی کبیر جنجوعہ کو نئی رہائش گاہ پر مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button