DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi meets with PML-N supporters from Syedan at his residence

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےاپنی رھائشگاہ پر ملاقات کے لیئے آنے والے مسلم لیگ ن کلر سیداں کے رہنماؤں سے گفتگو

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی معاشی نظام مفلوج ہو چکا ہے سیاست بند گلی میں پہنچ گئی ہے ملک کو درپیش سنگین مسائل سے نجات کا واحد حل فوری انتخابات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنی رھائشگاہ پر ملاقات کے لیئے آنے والے مسلم لیگ ن کلر سیداں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کرنے والوں میں سابق یوسی چیئر مین زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،زین العابدین عباس،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد آصف،توقیراسلم چوہدری،امجد مغل،امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں مولانا احسان اللہ چکیالوی اوردیگر نے ان سے ملاقات کرکے انہیں پھول پیش کیئے اور انہیں بلند حوصلے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر دلی مبارکباد دی۔شاہد عباسی نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر ملکی ترقی خوشحالی کا راستہ روک دیا گیا آج صنعتیں بند پڑی ہیں ہمیں قرضوں کا طعنہ دینے والے آج ملکی تاریخ کا سب ذیادہ قرضہ لے کر قوم کومقروض کردیا گیا جب کہ اس بھاری قرضے کے باوجود ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا کوئی نیا پراجیکٹ شروع کیا گیا نہ ہی جاری منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا آج پوری قوم صورتحال سے پریشان ہے چینی آٹا کا بحران پیدا کرکے وزیراعظم کے ساتھیوں نے اربوں روپے کما لیئے اور وزیراعظم وعدے کے باوجود بحران پیدا کرنے والوں کے نام بتانے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بیڈ گورنس سے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رھا ہے ملک اور نظام مملکت چل نہیں رہا انہوں نے کہا کہ کہ ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ آزاد اور شفاف انتخابات ہیں اور اس میں جتنی تاخیر کی جائے گی اتنا ہی ملک کو مزید نقصان پہنچے گا۔

ماڈل کورٹ راولپنڈی کی عدالت نے 2017 میں تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو سزائے موت اور آڑھائی لاکھ روپے جرمانہ

Model Court Rawalpindi sentenced accused M Hafiz to death

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ماڈل کورٹ راولپنڈی کی عدالت نے 2017 میں تھانہ کلر سیداں میں درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو سزائے موت اور آڑھائی لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے ملزم کو 60 ہزارروپے جرمانہ کا حکم سنا یا ہے۔جائیداد کے تنازعہ پر محمد حفیظ نامی مجرم نے پولیس کانسٹیبل افضال احمد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ ولید نامی شخص مقتول کے ساتھی محمد اجمل کو گولیاں مار کر مضروب کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر محمد انور جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے ملزمان کوگرفتار کرکے چالان عدالت کر دیا تھا جس پر معزز عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم محمد حفیظ کو سزائے موت اور آڑھائی لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ولید نامی ملزم کو پولیس کانسٹیبل اجمل کو گولیاں مار کر زخمی کر نے پر 60 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔مقتول افضال احمد ڈھوک آم والی(گوجرخان) کا رہائشی تھا اور اس نے چوکپنڈوری سے شادی کی ہوئی تھی اور وقوعہ کے روز وہ اپنے سسرال میں موجود تھے کہ اسی دوران گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ملزمان رشتے میں ماموں بھانجا لگتے ہیں۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے چند یوم قبل گوجرخان روڈ پر واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار

Police arrested four suspects involved in a robbery at a house on Gujar Khan Road a few days ago.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے چند یوم قبل گوجرخان روڈ پر واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کے بعد شناخت پریڈکیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجوا دیا ہے۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چار افراد جن کے پاس اسلحہ بھی ہے منگلورہ پلی کے نزدیک موجود ہیں جنہیں بروقت کارروائی کر کے گرفتار کیا جا سکتا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور اس دوران ملزمان نے کھسکنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں زعفران جہانگیر سکنہ محلہ نواب آباد کلر سیداں،محمد نعمان محلہ عادل آباد،عمیر رضاعرف میری سکنہ جسوالہ،ہارون قیصر سکنہ جسوالہ شامل ہیں۔پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے چار عدد پسٹل 30 بور بمعہ گیارہ روند برآمد کر لیئے۔یاد رہے کہ ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی تھی۔دریں اثناء ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم محمد شیزان سکنہ بناہل کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ دو روند برآمد کر لئے ہیں۔

خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Police have registered a case against the culprits for allegedly torturing the woman.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔شمیم ارشد دختر صوبیدار ارشد محمود سکنہ بھاٹہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میری بیٹی مسماۃرخشندہ پروین کی شادی عرصہ تقریبا دو برس قبل مسمی محمد اعظم سکنہ نندنہ جٹال(کلر سیداں) سے ہوئی تھی جسے سسرال والے اکثر تنگ کرتے تھے۔عرصہ تین ماہ قبل میری بیٹی کے ہاں اللہ نے بیٹی عطا کی جس کا سار خرچہ ہم نے برداشت کیا۔ایک ہفتہ قبل میرا داماد میری بیٹی یو اپنے گھر لے گیا تب سسرال والوں نے ہمارا ان سے کوئی رابطہ وغیرہ نہ کروایا۔گزشتہ روز تقریبا تین بجے میں اپنی بیٹی کا پتہ کرنے اس کے گھر گئی تو میرے داماد کے بھائی مسمی فیصل اور محمد ذوہیب نے میرے ساتھ گالم گلوچ شروع کر دی۔اتنے میں ان کی بہن بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس کی بہنوں نے مجھے پکڑ لیا اور فیصل نے کسی کے وار سے مجھے مارنا شروع کر دیا اور ذوہیب نے ڈنڈوں سے مارا اور گھسیٹا۔اہل محلہ نے بڑی مشکل سے میری جان بخشی کروائی۔میری بیٹی کو ان لوگوں نے کمرے میں بند کیا ہوا ہے،لہذا میری بیٹی کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا جائے۔ دریں اثناء انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری سب انسپکٹر عبدالرازق نے رابطہ پر بتایا کہ درخواست وصول ہوتے ہی مدعیہ کی بیٹی مسماۃ رخشندہ پروین کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا گیا تھا اورلڑکی کو کسی نے کمرے میں بند نہیں کیا تھا۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھرکی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات

Government Boys’ High School Balakhar, poor cleaning arrangements criticised

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔دورے کے موقع پر سکول میں واش رومز ابتر حالت میں تھے جبکہ کلاس رومز میں موجود فرنیچر گرآلود اور بغیر کسی ترتیب کے پڑے ہوئے تھے۔ہیڈ ماسٹر سمیت اساتذہ خوش گپیوں میں مشغول تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے معاشرتی علوم کے ٹیچر سے ملک کے رقبے کے بارے میں سوال کیا جس کا وہ درست جواب نہیں دے سکا۔انگلش ٹیچر نے طلباء کی 24 سے 28 فروری تک حاضریاں ہی نہیں لگائی ہوئی تھیں اور جب اے سی نے ٹیچر سے استفسار کیا تو جواب دیا گیا کہ وہ حاضری لگانے پر یقین نہیں رکھتے۔انگلش کے طلباء سے بھی تعلیمی قابلیت جانچنے کیلئے مختلف سوالات کئے گئے جن کا کسی ایک طالب علم نے بھی درست جواب نہ دیا۔ ڈپٹی کمشنر کو اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مانکیالہ میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی کامیاب اور بامقصد کھلی کچہری کا خیرمقدم

Open court session held by Sadaqat Ali Abbassi in Mankila praised

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کلرسیداں کے سینئر رہنما عاقب علی نے مانکیالہ میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی کامیاب اور بامقصد کھلی کچہری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ پہلی کھلی کچہری تھی جو ماضی کی کھلی کچہریوں سے بالکل مختلف تھی جس میں سائلین کو کسی دباؤ کا سامنا نہیں تھا نہ ہی کسی نے انہیں خبردار بیٹھ جاؤ کی جھاڑ پلائی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کھلی کچہری میں سے زیادہ شکایات آراضی ریکارڈسینٹراورسب سے ذیادہ تعریف روات پولیس کی گئی ہمارے رکن اسمبلی نے شکایات اورتعریف دونوں کو قبول کیا اور آراضی ریکارڈ سینٹر کا قبلہ فوری درست کرنے کا بھی حکم دے کر لوگوں کے دل جیت لیئے ہیں صداقت عباسی کی جانب سے سوئی گیس کے لئے ہر یوسی کو ایک ایک کروڑ کی گرانٹ اور ساگری ہائیر سیکنڈری سکول کی اپ گریڈیشن کے بارے میں احکامات سے عوام علاقہ از حد خوش ہیں۔

کلرسیداں اور گردونواح میں دوایام سے جاری بارش نے جاتی ہوئی سردی کو روک لیاہے

Pleasant weather after heavy rainfall in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں اور گردونواح میں دوایام سے جاری بارش نے جاتی ہوئی سردی کو روک لیاہے مسلسل بارش جہاں گندم کی فصل کے لئے مفید ثابت ہو گی وہیں اس سے موسم بھی ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button