AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Chaudhry Arshad of Sorkhi said that the news that has been going on about me for two days is baseless and false.

چوہدری ارشد آف سورکھی نے کہا کہ جو دو دن سے میرے متعلق خبریں چل رہی ہیں وہ بے بنیاد اور جھو ٹ پر مبنی ہیں

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
چوہدری ارشد آف سورکھی نے کہا کہ جو دو دن سے میرے متعلق خبریں چل رہی ہیں وہ بے بنیاد اور جھو ٹ پر مبنی ہیں میرا اس لڑائی سے کوئی تعلق نہیں کچھ لوگ اس کوسیاسی رنگ دے رہے ہیں اور وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا نام استعمال کر رہے ہیں نہ ہی وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میرا کوئی اس سے تعلق ہے اصل میں کہا نی کچھ اور ہے اور لو گو ں کو کچھ اور بتایا جا رہا ہے۔تفصیل کے مطابق چوہدری ارشد آف سورکھی نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دو دن سے جو میرے بارے میں خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ اصل کہا نی یہ ہے کہ ماجد کچھ دن پہلے میرے بیوی کے پہلے شوہر کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کر رہا تھا جس کی درخواست میں نے تھانہ پولیس ڈڈیال میں دی جو درخواست طاہر تفتیشی ڈڈیال کے پاس تھی اس نے اس وقت اس کو فون کیا اور منا بھی کیا تم باز آجاو ں لیکن ماجد باز نہیں آیا ماجد اس دن میرے گھر گیا گھر میں میرے بہن مو جود تھی اس نے اس کو گالیا ں دی اور پھر وہا ں سے بازار چلا گیا اور بازار جا کر میرے بارے میں گندی اور غلیظ باتیں کرنے لگا وہا ں سے میرے رشتہ دار عزیب کو پتہ چلا کہ وہ میرے بارے میں غلط باتیں کر رہا ہے میں اس وقت ڈڈیال سے باہر تھا اس دن ماجد میرے رشتہ دار عزیب کو اچانک محلے میں مل گیا اس نے ماجد سے کہا کہ تم باز آو ں گے کہ نہیں تم چوہدری ارشد کے بارے میں غلط زبان کیو ں استعمال کر رہے ہو تو اس دوران ان دونو ں میں ہاتھ پائی ہو گئی اسی دوران میں گھر پہنچ اور مجھے پتہ چل یہ دونو ں لڑئی کر رہے ہیں میں موقع پر پہنچااور اپنے رشتہ دار سے کہا کہ اس کو مت مارو ں اس کو پکڑو ں میں پولیس کوفون کرتا ہو ں ہم اس کو ان کے حوالے کرتے ہیں اتنے میں ماجد چھوڑا کر بھاگ گیا اور وہا ں سے کوئی پتہ نہیں یہ کہا گیا اور ہم اس کے بعد پولیس سٹیشن آئے اور تھانے میں ساری بات بتائی اور اس کے بعد اس کی ٹانگ کو کیسے لگی ہمیں اس بارے میں کو ئی علم نہیں۔انہو ں نے کہا کہ کچھ لوگ اس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں ماجد پہلے میرا نوکر تھا اس کو گھر تک میں نے بناوا کر دیا ہے اور اس کی مالی امداد بھی کرتا تھا لیکن جس دن سے مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ میر ی بیوی کے پہلے شوہر کے ساتھ مل کر مجھے بلیک کر رہا ہے تو میں نے اس کو نوکری سے نکال دیا تھا اب بھی یہ مجھے بلیک میل کر رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماجد نے ووٹ پیپلز پارٹی کو دی تھی اس کو مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے کچھ لوگ اپنی عادت سے مجبور ہیں اور اس کو سیاسی رنگ دے کر وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا نام بدنام کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ میرااس جھوٹی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھے کوئی ضروری کام تھا اس لیے مجھے بر طانیہ آنا پڑا میری ٹکٹ پہلے سے ہی کنفر تھی مجھے اس معاملے کا علم ہی نہیں تھا یہا ں آیا تو پتہ چل یہ جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں جس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 7دن بعد میں اپنا کام کر کے واپس آجاو نگا میں نے نہ کوئی لڑائی کی ہے اور نہ ہی اس جھوٹی لڑائی میں میرا کوئی تعلق ہے جھوٹی افواہیں نہ پھلائی جائے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
چیئر مین زکو ۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی دن رات محنت کی وجہ سے ڈڈیال آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے جتنے کام تین سالو ں میں ہوئے ہیں اتنے کام پچھلے دس سالو ں میں نہیں ہو ئے انشا ء اللہ تا ریخ میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا نام سنہر ی خروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں ریکار ڈ توڑ ترقیا تی کام کروائیں ہیں انشا ء اللہ پانچ سالو ں میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا ما ضی اور حال کرپشن سے پاک ہے کوئی آدمی بھی ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔انہو ں نے کہا کہ انشا ء اللہ ہم آمدہ الیکشن میں کار کردگی کی بنیاد پر دوبارہ بھاری اکثریت سے جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گئے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر زراعت و اسما ء چوہدری مسعود خالد نے کہا ہے کہ نریندر مودی 21ویں صدی کا ہٹلر ہے وزارت خارجہ کو پرپوزل دیا ہے کہ P5ممالک میں مستقل ”کشمیر ڈیسکس“ قائم کیے جائیں جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطہ میں جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں،یہ ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جس پر اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس اگست میں ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر کے کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا اور اس کے بعد سے آج تک مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہے مقبوضہ کشمیر کی اسی لاکھ آبادی پر 9لاکھ قابض بھارتی افواج تعینات ہے جو مقبوضہ وادی کے شہریوں پر اندوہناک مظالم ڈھاکر ان میں آزادی کی تڑپ ختم کرنا چاہتی ہے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت میں تبدیلی کر ہندوستان باہر سے ہندوں کو مقبوضہ کشمیر میں لاکر آباد کرنا چاہتا ہے کہ تاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس26فروری کو ہندوستان نے ایل او سی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے پہاڑوں پر بم گرائے جس کے جواب میں دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان نے انڈیا کے دو طیارے مار گرائے اور انڈین پائلٹ کو حراست میں لے لیاہندوستان لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں اور ایل ا وسی پر آباد معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہاہے گزشتہ برس 60سے زائدمعصوم شہری د ہندوستان کی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button