DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Hamar Yasir and Wasim given death penalty for the murder of Mudassar Ijaz in Mator

مٹور, نوجوان مدثر اعجاز قتل کیس کے ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا

کہوٹہ: عمران ضمیر , نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام- نوجوان مدثر اعجاز قتل کیس کے ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔ مدعی کی طرف سے ممتاز قانون دان راجہ تنویر ایڈووکیٹ کے دلائل سے عدالت سے اتفاق کیا جبکہ ملزمان عمار یاسر، وسیم ساکنان مٹور کی جانب سے سنیئر وکیل ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ تفصیل کے مطابق خاندانی رنجش پر تحصیل کہوٹہ کے نواحی علاقہ مٹور کے ہر دلعزیز نوجوان مدثر اعجاز کو گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کر کے وسیم اور عمار نے قتل کر دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجھلہ نے مدعی کی طرف سے نوجوان قانون دان راجہ تنویر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کیا اور ملزمان عمار یاسر، وسیم سکنہ مٹور کو دس دس لاکھ جرمانہ اور سزائے موت کاحکم بھی سنایا۔ ملزمان کی جانب سے ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ن لیگی کارکنان کی ملاقات

PML-N Workers meet with Ex PM Shahid Khaqan Abbassi after he is released from prison

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ن لیگی کارکنان کی ملاقات۔رہائی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے کارکنان یونین کونسل ہوتھلہ سے سید ذوالقرنین شاہ،یونین کونسل نارہ سے راجہ ذوالفقار علی ستی،یونین کونسل دوبیرن خورد سے عبد القدوس عباسی،کہوٹہ شہر سے عدیل افضل، شیر دھمیال سے سید وقار کاظمی، سید سفیر کاظمی،یونین کونسل نارہ سے سردار جنید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور ان کو رہائی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی انہوں نے شاہد خاقان عباسی جر ت مندانہ سیاست کر نے پر خراج تحسین پیش کی شاہد خاقان عباسی نے تمام افراد کا دلی طور پر شکر یہ ادا کیا۔

حکومت پرانے حج فارم پر حاجیوں کو ایک سوچ سمجھی سازش کے تحت نئے فارم جاری کیے گے

The government issue new forms to the pilgrims as part of a deliberate plan, Mollana M Amin

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مولاناقاری محمد آمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پرانے حج فارم پر حاجیوں کو ایک سوچ سمجھی سازش کے تحت نئے فارم جاری کیے گے جن میں سے مہذب کا خانہ ختم کیا گیا جسکی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے مسلمان ہر چیز برداشت کر لیں گے مگر ختم نبوت کے حوالے سے کی گئی کسی سازش کو برداشت نہیں کرینگے ملک پہلے سے ہی بحرانوں کا شکار ہے اس لیے حکومت غیر ملکی اشاروں یا اپنی مرضی سے ایسے اقدامات سے گریز کریں جسکی وجہ سے اشتعال پیدا ہو ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد بلال قاری مولانا آمین نے گذشتہ روز قبل اپنے خطبہ میں تقریر کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کا تحفظ نہ کرے غلام احمد قادیانی کو کافر قرار دیا گیا انھوں نے کہا کہ آزادی کے نام پر چند خواتین معاشرے میں غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں انکو باز رکھا جائے لال مسجد کا مسلہ آفہام و تفہیم سے حل کیا جائے مشرف دور میں بھی سیکڑوں بچوں کو شہید کیا گیا ایسے کسی واقعہ سے بچنے کے لیے تمام معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button