DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Federal Minister for Aviation, Mr. Ghulam Sarwar Khan addresses public open court session in Chak Bailey Khan

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن جناب غلام سرور خان نے چک بیلی خان میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن جناب غلام سرور خان نے چک بیلی خان میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک بیلی خان کے لئے100بستروں کے ہسپتال، چک بیلی خان کے مضافاتی9 جبکہ تھانہ روات سے تعلق رکھنے والے4دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام مارچ تک شروع کر دیا جائے گا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کریں گے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی الائنمنٹ مکمل کی جا چکی ہے اور اس پر کام کا آغاز اسی سال شروع ہو جائے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کریں گے یہ وہ منصوبے تھے جنہیں 75سال پہلے مکمل ہو جانا چاہئے تھا لیکن افسوس اقتدار اور بھر پورطاقت رکھنے والے لوگوں نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہ دی چک بیلی خان کے سو فیصد گھروں کو بلا تفریق گیس فراہم کی جائے گی اور ہر یونین کونسل کو بجلی کے نظام کی درستگی کے لئے پچاس پچاس لاکھ روپے دئیے جائیں گے چک بیلی خان، رائیکا میرا اور دھندہ تین یونین کونسلیں پہلے اس پروگرام میں شامل نہیں تھیں لیکن اب ان تینوں کو بھی یہ فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مہنگائی کے متعلق جناب غلام سرور خان نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے اپنا جامع پروگرام دے دیا ہے اب مزید مہنگائی نہیں ہونے دی جائے گی جس کے لئے ہر تحصیل میں پندرہ پندرہ اراکین پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی جائیں گی ضلع راولپنڈی میں مزید یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے اور گھوسٹ یوٹیلیٹی سٹورز کا سراغ لگا کر انھیں ختم کراویا جائے گا انھوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت عوام کے گلے پر چھری چلانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی جناب غلام سرور خان نے کہا کہ پہلے اساتذہ اوردیگر ملازمین کے تبادلے کر کے انھیں ووٹ حاصل کرنے کے لئے ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جسے موجودہ حکومت نے ختم کر دیا ہے لہٰذا کھلی کچہری میں موجود افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اداروں میں ایماندار لوگوں کو تعینات کریں جو میرٹ پر کام کریں جناب غلام سرور خان نے ہر قانون گوئی میں ایک ایک اراضی سنٹر بنانے کا بھی وعدہ کیا اور فوری طور پر دو اراضی سنڑ بنانے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر ایم این اے جناب منصور حیات خان، ایم پی اے صاحبان جناب واثق قیوم عباسی،چوہدری امجد، عمار صدیق خان، اور چوہدری عدنان بھی موجود تھے علاقے کے اکثر شکایت کنندگان نے بار بار یہ بات دہرائی کہ اس علاقے میں یہ پہلا موقع ہے کہ لوگوں کو کھل کر ایک وفاقی وزیر کے سامنے شکایات کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے

عبدالرحمٰن قریشی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوُں موہڑہ نگیال(بیول) میں ادا کی گئی

Abdul Rehman Qureshi passed away in Morra Nagiyal, Bewal

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
سابق ہیڈ ماسٹر فیض احمد قریشی کے بھائی عبدالرحمٰن قریشی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوُں موہڑہ نگیال(بیول) میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، امیر افضل قریشی، چوہدری ضیارب، جماعت اسلامی کے رہنما راجہ جواد، چوہدری اخلاق ،پروٹوکول آفیسر عابد ہاشمی، مالک داد بھٹی، او پی ایل۔ کے چئرمین چوہدری اشتیاق،بینک مینیجر راجہ عبدالجبار بھٹی،جہانگیر بھٹی،مرزا منیر، انجمن تاجراں بیول کے صدر چوہدری ذوالفقار،ٹھیکیدار اسماعیل،جہانگیر افضل، حافظ عمران منظور، ماسٹر اللہ دتہ،اور اسلام آباد سے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کے ساتھ ساتھ بیول،جبر ،بھڈانہ قاضیاں، دریالہ،میرہ شمس،سکول کے اساتذہ کرام اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button