DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Rescue 1122 service will be operational soon in Kahuta, Sadaqat Ali Abbasi Member National Assembly

کہوٹہ میں بہت جلد ریسکو ون ون ٹوٹوآپریشنل ہو جائے گا,صداقت علی عباسی ممبر قومی اسمبلی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صداقت علی عباسی ممبر قومی اسمبلی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں بہت جلد ریسکو ون ون ٹوٹوآپریشنل ہو جائے گا اس سلسلے میں گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے آفس میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہو جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈینیشن اور ضلعی انتظامیہ نے شر کت کی تھی اس موقع پر ڈی او ریسکو ون ون ٹوٹونے بتایا کہ ریسکو1122کلر سیداں نے ایک ایمبولینس کہوٹہ کو دے دی ہے سٹاف بھی بھرتی کر لیا گیا ہے جن کی ٹرینگ جاری ہے ٹرینگ کے بعد ان کو فوری کہوٹہ بھیج دیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ چند نئی ایمبولینس کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا اگلے ماہ میں کہوٹہ میں بہت جلد ریسکو ون ون ٹوٹوآپریشنل ہو جائے گا۔

سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار وں کو ایڈیشنل چیف وارڈن سید مختار حسین شاہ نے نئے سال2020کے کارڈ جاری کر دیے

Additional Chief Warden Syed Mukhtar Hussain Shah Issues New Year 2020 Cards To Civil Defense Kahuta Officers

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار وں کو ایڈیشنل چیف وارڈن سید مختار حسین شاہ نے نئے سال2020کے کارڈ جاری کر دیے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سول ڈیفنس کہوٹہ کے آفس میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ایڈیشنل چیف وارڈن سید مختار حسین شاہ نے پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ، ملک منیب ثاقب، ذکی اللہ،عدیل امتیاز قریشی، تصدق حسین، راجہ جاوید سلطان،ملک امجد حسین، افضال شمسی،ملک ثقلین اور ملک اکرام کو نئے سال2020کے کارڈ جاری کیے اس موقع پر تمام رضا ء کاروں نے ہمیشہ کی طرع عوام کی بے لوث خد مت کر نے کا عزم کیا۔

دارلعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual award ceremony held at Dar alaloom Yaqoobia Baghar Sharif

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دارلعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ وہ دیگر کی شرکت اس موقع پر ممتاز مذہبی سکالر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسرڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین بگہار شریف نے کہوٹہ میں لاء کالج کے بعد دوسال کے اندر اندر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ لاء کلاسز کا ستمبر میں باقاعدہ آغاز اور افتتاح کیا جائے گا۔ تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن جبکہ غریب، نادار اور مستحق طلباو طالبات کو مفت تعلیمی سہولیات اور ہاسٹل میں رہائش بھی فری حاصل ہوگی۔ صاحبزادہ عمیر ہاشم، صاحبزادہ عزیر ہاشم، ڈائریکٹر سی ڈی اے راجہ خضر حیات ستی، محمد داؤد اور دیگر مذہبی شخصیات اور معززین نے کامیاب طلبامیں انعامات تقسیم کیئے۔ دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں حفظ قرآن پاک اور دیگر کلاسز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء کو میڈلز، ٹرافیاں اور انعامات کے ساتھ اساتذہ اور ادارے کے طلبا کے لیئے مہتم ادار ہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان سجادہ نشین نے خصوصی انعامات کا اعلان بھی کیا۔ اور اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ناممکن ہے۔ دین کے ساتھ ساتھ علاقہ کے بچوں کو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ لاء کالج کی عمارت کا کام تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ستمبر میں لا ء کلاسز کا آغاز اور افتتاحی تقریب کہوٹہ شہر میں یعقوبیہ لاء کالج کے احاطہ میں منعقد کر کے کلاسیں شروع کی جائیں گی۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے کہا کہ دوسال کے اندر اندر علاقہ میں معیاری یونیورسٹی قائم کرکے تعلیمی مشن کو جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا جو والدین اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کر سکتے ان کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات بھی فری حاصل ہونگی۔ میر امشن کاروبار نہیں بلکہ تعلیم کا فروغ ہے۔ (20) سال قبل دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف کا قیام عمل میں لاکر علاقہ میں علم کی شمع روشن کی۔ پرنسپل ادارہ محمد عثمان نے ادارے کی کارکردگی پیش کی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر معروف مسلم لیگی رہنماء چوہدری ساجد علی، عبدالقدوس عباسی، سابق چیئرمین محمد نوید بھٹی،چوہدری عثمان حسن اور دیگرکی ملاقا ت

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi meets Chaudhry Sajid Ali, Abdul Qadoos Abbasi, former Chairman Muhammad Naveed Bhatti, Chaudhry Usman Hassan and others at a NAB court hearing.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر معروف مسلم لیگی رہنماء چوہدری ساجد علی، عبدالقدوس عباسی، سابق چیئرمین محمد نوید بھٹی،چوہدری عثمان حسن اور دیگرکی ملاقا ت مختلف سیاسی حالات،علاقائی اور ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگوجرت مندانہ سیاست کرنے پر خراج تحسین پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل اسلام آباد نیب عدالت میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی تاریخ تھی اس موقع پر کہوٹہ، چکوال،مری، کلر سیداں، کوٹلی ستیاں، گوجر خان، راولپنڈی سے کثیر تعداد میں مسلم لیگی موجود تھے جنہوں نے اپنے قائد سے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد علی، سابق چیئرمین یونین کونسل لوھرداں نوید بھٹی،سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی،سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید وجہی گیلانی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سید زوہیب شاہ، سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد فداآف بھون،سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عثمان، سابق کونسلر راجہ جلیل آف لونہ، سیاسی وسماجی شخصیت ملک مظہرآف بھون، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button