AJKDailyNews

Dadyal, AJk; Police cracked down at Bhalot Chowk against law breaking motorist, several arrested

ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ فیصل صدیق نے بھلوٹ چوک کے مقام پر ناکہ لگا کر کالے شیشوں والی گاڑیوں، کم عمر ڈرائیور، گاڑیوں میں لگے ووفر ایمپلی فائر اور ایچ ڈی لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ فیصل صدیق نے بھلوٹ چوک کے مقام پر ناکہ لگا کر کالے شیشوں والی گاڑیوں، کم عمر ڈرائیور، گاڑیوں میں لگے ووفر ایمپلی فائر اور ایچ ڈی لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو روک کر بلیک پیپر اتارے، درجنوں ایمپلی فائر اور ووفر ضبط کیے جبکہ کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لیے گئے اس موقع پر ہر آنے اور جانے والی گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او سید مرید حسین، سب انسپکٹر راجہ سمیع اللہ، اے ایس آئی راجہ شاہنواز خان اور ٹریفک اہلکار بھی موجود تھے
ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ فیصل صدیق نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے ڈڈیال میں کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے کم عمر ڈرائیور، تیز رفتاری اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی روڈ حادثات کی بڑی وجہ ہیں والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں انہوں نے کہا کہ ڈڈیال میں پھیری کرنے اور بھیک مانگنے پر دفعہ 144 لگی ہوئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ مالکان سوزوکی اور ہائی ایس کے پیچھے سواریوں کو کھڑا کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام قانون نافظ کرنے والے ادارے بلخصوص پولیس کے ساتھ تعاون کریں آپ کے ارد گرد اگر کوئی مشکوک شخص رہ رہا ہے تو اس کی نشاندہی ضرور کریں انہوں نے کہا کہ سب ڈویزن ڈڈیال میں رہائش پزیر ایسے افراد جن کا تعلق دوسرے علاقوں سے ہے وہ تھانہ ڈڈیال میں اپنی رجسٹریشن کروائیں بدوں رجسٹریشن کے افراد اور انکے مالک مکان کے خلاف بھی مقدمات درج کر رہے ہیں۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے میئر آف ہائی چوہدری مزمل حسین اور بر طانوی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیاتقریب سے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد،میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین،چوہدری محمد شکیل (اوورسیزکوارڈینیٹر وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد)،راجہ نذاکت،چوہدری جہانگیر اکبر،حاجی ادریس مغل،یاسر کیانی،چوہدری عزیز اکبر،فیصل مشتاق و دیگر مقررین سے خطاب کیا۔تفصیل کے مطابق میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین اور بر طانوی وفد کے اعزاز میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے عشا ئیہ دیا۔عشائیہ کی تقریب سے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد،میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین،چوہدری محمد شکیل (اوورسیزکوارڈینیٹر وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد)،راجہ نذاکت،چوہدری جہانگیر اکبر،حاجی ادریس مغل،یاسر کیانی،چوہدری عزیز اکبر،فیصل مشتاق و دیگر مقررین سے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین اور ان کے ساتھ آئے ہو ئے بر طانوی وفد کو ڈڈیال آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چوہدری مزمل حسین کا میئر آف ہائی ویکمب بننا ڈڈیال کے لیے بڑے اعزازکی بات ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہمارے نوجوان وہاں جاکر بھی اپنے علاقے اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ہمیں امید ہے ہمارے آنے والی نسل اسی طر ح محنت کر کے باہر کے ملک میں اپنے علاقے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے گی۔میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین نے تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جنہو ں نے میرے اعزاز میں اتنی اچھی محفل سجائی اور ہم تمام دوستو ں کا مل بیٹھنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے بڑے خوشی ہو ئے ڈڈیال آکر وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے جس دلچسپی سے ڈڈیال کے کام کروائیں ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد اپنے لوگو ں کے لیے دل سے کام کرتے ہیں اور کام کرنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ڈڈیال میں اتنے کام ہوئے اور ہم امید کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاکرتے ہیں اللہ ان کو ایسے ہی ڈڈیال کے لوگو ں کے کام کرنے کی توفیق دے اور ان کو لمبی اور تندرست زندگی دیں۔وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین اور بر طانوی وفد کو تقریب آمد پر خوش آمدید کہتا ہو ں اور۔انہو ں نے کہا کہ میئر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کاگھرانہ ایک بڑا گھرانہ ہوا کرتاتھا اور ہے ان کے والد صاحب اور دادصاحب نے لو گو ں کی بہت سی مدد کی ہے اور بہت خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری مزمل حسین کو میئر آف ہائی ویکمب بننے ان کو اور ان کی پور ی فیملی کو مبارکباد دیتا ہو ں۔انہو ں نے کہا کہ چوہدری مزمل حسین کا میئر آف ہائی ویکمب بننا ڈڈیال کے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے۔انہو ں نے کہا کہ میں دعاگوہ ہو ں اللہ تعالی ان کو مزید کامیا بیا ں عطاء کریں اور دیار غیر میں مقیم اپنے بہن وبھائیو ں کی خدمت کاموقع دیتا رہے آخر میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تقریب آمد پر تمام لو گو ں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
صدر میان محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر و پاکستان کو ملانے والی سٹر کیں تباہ حال ہیں پنچاب پولیس کسٹم اور پاکستان سے دیگر ادارئے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ظالمانہ سلوک کرتے ہیں چورڈاکو آزاد کشمیر کے لوگوں کو رات کی تارکیں میں دیدہ دلیری سے لوٹتے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان ان کے سفاک کا روائیوں کا نوٹس لیں کہ کچھ نادیدہ قوتیں کشمیر یوں کو پاکستان سے بر گشتہ کرنے کیلئے تو ایسا نہیں کر رہی ہیں ان خیالا ت کااظہا ر انہوں نے یہاں اوصاف کے آفس میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کے ڈی چوہدری نے کہا کہ میرپور اور دنیہ جہلم کو ملانے والی،علی بیگ وضلع گجرات کو ملانے والی اور ڈڈیال وضلع راولپنڈی کو ملانے والی سٹرکیں پاکستانی حدود سے مکمل تباہ ہو چکی ہیں اور آمد ورفت کے بالکل قابل نہیں ہیں ہم طویل عرصہ سے اخبارت سوشل میڈیا کی وساطت سے ان سٹر کوں کی حالت زار کی طرف توجہ دلا رہے ہیں لیکن پاکستانوپنچاب کا محکمہ شاہرات شتروع مرغ کی طرح سُر ریت میں دئے کر سویا ہواہے مسافروں کو شدید تکالیف معائب کا سامنا کر نا پڑتا ہے ضلع میرپور تارکیں وطن کا ضلع ہے برطانیہ ودیگر ممالک سے آنے والوں کو پہلے کسٹم والے لوٹتے ہیں پھر سٹرکوں پر پنچاب بلاوجہ تنگ کرتی ہے اور رات کو ڈاکودیدہمیں دلیری سے آزاد کشمیر کے لوگوں کو لوٹتے ہیں ابھی چند روز برطانیہ سے ڈڈیال آنے والے ایک خاندان کو مانکیالہ ضلع راولپنڈی میں سنکینوں کے سائے میں لوٹ کر نقدی زیورات و پاسپورٹ سے محروم کر دیا گیا اس طرح کی ظالمانہ کاروائیاں آزاد کشمیر کے لوگوں نفرت کے جذبات ابھار رہی ہیں کے ڈی چوہدری نے کہا کہ ہم نے تو قیام پاکستان سے قبل ہی تحریک آزاد ی کشمیر کے ڈانڈئے تحریک پاکستان سے جوڑ دیتے ہیں اور ہم پاکستان سے والیانہ عقیدت رکھتے ہیں لیکن ہماری قر بانیوں وعقیدت کا تمسخر اڑایاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان اور بالخصوص پنچاب میں کچھ نادید ہ قوتیں کشمیر یوں کو مملکت خدا داد پاکستان سے برگشتہ کر نے کیلئے اس کے ظالمانہ سلوک کر رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرپور میں ائیر پورٹ تعمیر کیا جائے اور رڑھوعہ ہر یام پلُ مکمل کر کے کشمیر وپاکستان کو ملانے والی سٹرکوں کو دورویہ پختہ کیا جائ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ اورچیئرمین زکوۃکمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین نے کہا ہے کہ ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوشش سے پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی اپ گریڈسکیم کے لیے 13کروڑ روپے منظور ہوئے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکر یہ اداکرتے ہیں جن کی کوشش سے پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی اپ گریڈسکیم کے لیے 13کروڑ روپے منظور ہوئے اور ان کو حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں ترقیاتی کامو ں کاجال بچھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے سابقہ دورے حکومت میں بھی بیشمار ترقیاتی کام ہو ئے تھے اور اس بار بھی ترقیاتی کام تیزیسے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پانچ سالوں میں ڈڈیال میں کوئی کام باقی نہیں رہے گا اور ہم کار کردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button