DailyNews

Watford, UK; Wife of Raja Munawar Nawabi passed away

وٹفورڈ۔یوکے راجہ منور نوابی کی اہلیہ محترمہ رحلت فرما گئیں۔

وٹفورڈ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) راجہ منور نوابی کی اہلیہ محترمہ رحلت فرما گئیں۔ وٹفورڈ، انگلینڈ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے راجہ منور خان کی زوجہ اور آزاد کشمیر مسلم لیگ ن (یو۔کے) کے مرکزی راہنماء راجہ مظہر خان نوابی کی تائی جان (ساس صاحبہ) کا مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا۔ مرحومہ کی وفات کی خبر سنتے ہی برطانیہ بھر سے انکے عزیز و اقاب اور عوام علاقہ افسوس اور تعزیت کیلئے جامع مسجد وٹفورڈ سے ملحقہ کمیونٹی سینٹر پہنچنا شروع ہو گئے۔ انہوں نے راجہ منور نوابی اور راجہ مظہر نوابی سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 13 فروری 2020ء بروز جمعرات کو بعد از نماز ظہر راجہ مظہر نوابی کی خوشدامن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جبکہ مرحومہ کی وٹفورڈ کے مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ سلاؤ برکشائر سے راجہ شوکت علی خان، راجہ گلفراز کیانی، طارق کیانی، سردار شکیل، راجہ علی شاہنواز خان، راجہ امان ریاض اور راجہ ضمیر خان نے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی گئی۔ وٹفورڈ کے چوہدری شیراز نے بھی پس ماندگان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اور مرحومہ کی بلندیئ درجات کیلئے دعا کی۔

صدر اردوغان نے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ حلیم جنجوعہ

President Erdogan has won hearts of Kashmiri and Pakistani public, Halim Janjua

نارتھہمپٹن۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) صدر اردوغان نے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ حلیم جنجوعہ۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری لیڈر PTI UK کے مرکزی راہنماء بزنس مین عبدالحلیم جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر طیب اردوغان کے دورہئ پاکستان کو سراہا اور کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے زیادہ مضبوط روابط، اخوت اور بھائی چارے کے رشتوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ مسئلہ کشمیر پر بھی دونوں ملکوں نے یکساں مؤقف اپنا کر عالمی برادری کو بھی یہ پیغام دے دیا کہ اب کشمیریوں کی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ عبدالحلیم جنجوعہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ٹھوس پالیسیوں اور اصولی مؤقف کی بدولت دنیا بھر میں وطن عزیز پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ جبکہ تجارت اور سیاحت میں بھی اضافہ ہوا۔

Show More

Related Articles

Back to top button