DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Death anniversary of Ch Khadam Hussain observed in Shah Khaqi (See video report)

چوہدری خادم حسین(مرحوم) کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب شاہ خاکی میں منعقد کی گئی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
چوہدری طارق محمود اور چوہدری ارشد محمود کے والدِ محترم چوہدری خادم حسین(مرحوم) کی دعائیہ تقریب کا آغاز حافظ سلیم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ خصوصی نعت خطہ پوٹھوار کے معروف نعت خواں احسان الحق چشتی نے پیش کی۔ تقریب سے حافظ عبدالرحمان نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالمِ دین مولانا محمد اقبال قریشی نے کیا۔ اجتماعی اختتامی دعا مولانا محمد عاصم شریف نے کرائی۔ دعائیہ تقریب میں ارشد محمود بھٹی، ماسٹر محمد تاج، چوہدری حسن اختر پٹواری، ماسٹر عمر شیر زمان، ماسٹر سجاد، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری سخاوت، چوہدری اسرار، چوہدری عامر، حاجی مظہر، حاجی ظفر، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button