DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Second Free Medical Camp organized by Caravan Trust, , 300 check-ups and free medicines provided

کاروانِ فلاح ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوسرا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد نلہ مسلماناں میں ہوا،300مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات کی فراہمی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،ارسلان بھٹی)
کاروانِ فلاح ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوسرا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد نلہ مسلماناں میں ہوا،300مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات کی فراہمی
تفصیلات کے مطابق کاروانِ فلاح ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور ارشد محمود بھٹی کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ریشم برکت میموریل ہسپتال موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں ہوا جس میں بریگیڈیر(ر) ڈاکٹر احمد خان، کرنل(ر) ڈاکٹر صفدر کے علاوہ فی میل ڈاکٹرز نے300 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کرکے ادویات دیں۔ اس کے علاوہ تین نادار افراد کو چھ چھ ماہ کے راشن کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے پہلے مہینے کا راشن موقع پر فراہم کر دیا جبکہ ایک بیوہ خاتون کے لیے ایک بکری جس کی مالیت 26ہزار روپے ہے موقع پر خرید کر خاتون کے حوالے کردی۔ نیز ایک لاکھ سے زائد مالیت کے کپڑے، جوتے، سویٹرز، شہد اور دیگر اشیاء مستحق لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر بریگیڈیر(ر) ازکار لودھی، کونسلر طارق ملک، ماسٹر عارف ملک، نثار احمد، نوید اختراور دیگر بھی موجود تھے۔ اس فری کیمپ کے کامیاب انعقاد پر کوآرڈینیٹر ارشد محمود بھٹی نے کاروانِ فلاح ٹرسٹ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

Show More

Related Articles

Back to top button