DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Government boys higher sec school Bewal, Principal’s vacancy vacant for long time and still not filled

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں عرصہ سے پرنسپل کی آسامی خالی

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں عرصہ سے پرنسپل کی آسامی خالی،ہائیر سکینڈری سیکشن میں طلباء کی تعداد200 کے لگ بھگ،اساتذہ کی شدید کمی۔شرقی گوجرخان کے معروف ادارے ہائیر سکینڈری سکول بیول میں عرصہ دراز سے پرنسپل کی اسامی خالی ہے۔بڑھو پنجاب پڑھو پنجاب کے نعرے کی حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ ادار ے میں سٹاف کی شدید کمی ہے کمسٹری،فزکس اور اردو کے اساتذہ کی پوسٹیں خالی ہیں تعدادد زیادہ ہے اور سٹاف کم۔ان حالات میں درس و تدریس میں سخت دشواری کا سامنا ہے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور وزیر اعلی سے پرزور عوامی مطالبہ ہے کہ علاقے کی قدیم اور مشہور درسگاہ میں پرنسپل کی آسامی فوری طور پر پُر کی جائے اور خالی پوسٹوں پر اساتذہ بھی تعینات کیے جائیں تاکہ علاقے کے طلباء کا جو تعلیمی حرج ہو رہا ہے وہ پورا ہو امید ہے کہ حکام بالا اہم نوعیت کے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں گے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیس فیصد اضافہ

A 30% increase in prices of goods at utility stores

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیس فیصد اضافہ،غریب عوام کی آخری امیدبھی دم توڑ گئی۔یوٹیلٹی سٹورز پر کھانے پینے کی بنیادی ضرورت کی اشیاء میں تیس فیصد اضافے سے غریب کو ملنے والا معمولی ریلیف بھی ختم ہو گیا ہے چینی آٹا چاول گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے عوام اور دیہاڑی دار مزدور کو ملنے والا ریلیف بھی واپس لے لیا گیا ہے۔مہنگائی سے تنگ عوام کا کہنا ہے کہ ہم محدود آمدنی سے بجلی کے بل ادا کریں یا بچوں کی فیسیں ادا کریں یا پھر اہل و عیال کے لیے اشیائے خوردونوش کی خریداری کریں منہ توڑ مہنگائی نے ہمار اجینا محال کر دیا ہے ہمارے چولہے بجھانے کا حکومت کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی 2019میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی جو رکنے کا نام نہیں لے رہی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب عوام کا غیض و غضب حکمرانوں کو بہا کر لے جائیگا۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔شرقی گوجرخان بالخصوص قاضیاں، بھڈانہ،حبیب چوک اور بیول شہر میں سبزی،فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی،سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر،عوامی وسماجی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ قاضیاں، بھڈانہ،حبیب چوک اوربیول شہر میں دکانداروں نے سبزی،فروٹ کے من مانے ریٹ مقرر کررکھے ہیں اور ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی بھی اشیاء فروخت نہیں کی جارہی ہے اگر کوئی گاہک ریٹ لسٹ دیکھنا چاہے تو اُس کو صاف انکار کردیا جاتا ہے جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی اتنی زیادہ ہیں کہ سبزیاں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور اُنہوں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قاضیاں کی ملحقہ آبادیاں گیس جیسی اہم سہولت سے محروم

UC Qazian deprived of gas supply facilities

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔یونین کونسل قاضیاں کی ملحقہ آبادیاں گیس جیسی اہم سہولت سے محروم لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور۔ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت یونین کونسل قاضیاں پی پی پی کے صدر بابو اختر پرویز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موضع جگاپیکا موضع بلوٹ موضع میانی ڈھیری موضع بورگی بنس نئی آبادی موضع پنجگراں دھنگدوسیداں اور چند آبادیاں چند سومیٹر پر ہونے کے باوجود بھی اس جدید دور میں بھی گیس جیسی اہم سہولت سے ان علاقوں کو محروم رکھا گیا ہے بابو اختر پرویز نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے دد سال ہونے کو ہے لیکن کوئی بھی عوام کی فلاح کے لئے کام نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ گیس پانی بجلی عوام کے بنیادی حق ہے ان اہم سہولتوں سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے انہوں نے موجودہ حکومت سے سے ان ملحقہ آبادیوں کو گیس فرہمی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوام گیس جیسی اہم سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button