DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Current government is to blame for inflation, Raja Pervez Ashraf

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے کی ذمہ دار حکومت ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

Kallar Seydan- Ex prime minister Raja Pervez Ashraf blamed the government for current inflation in country. He said PM is trying to avert the public and blaming mafia for rather it is their own administration who is responsible for all of this mess. He was attending a public gathering in Kallar Seydan.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے کی ذمہ دار حکومت ہے وزیراعظم نے جس مافیا کا ذکر کیا ہے وہ اسے اپنی صفوں میں تلاش کریں پنجاب میں ق لیگ کے تحفظات دور نہ ہوئے تو تبدیلی رونما ہوسکتی ہے موجودہ حکومت کو لانے والے بھی اب کنفیوز ہیں ملکی معیشت حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں پٹواری محمد نعمان ظفر کے بھائیوں محمد عثمان علی،محمد رضوان اقبال کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،پیر محمد افضل نقیبی، محمد اعجاز بٹ، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،سردار صلاح الدین احمد اور دیگر بھی موجود تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے چینی کے بحران کی ذمہ داری وزیراعظم نے مافیا پر عائد کی ہے وہ بتائیں کہ مافیا کون ہے اگر ہماری صفوں میں ہے تو کاروائی کریں یا پھر اسے اپنی صفوں میں تلاش کریں انہوں نے پیشکش کی کہ حکومت اگر مافیا کو تلاش کرنا چاہتی ہے تو ایوان کی کمیٹی قائم کرے ہم اسے بے نقاب کریں گی چند لوگوں کو لوٹ مار کی اجازت دینا قوم سے بدترین دشمنی ہے انہوں نے کہا کہ اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اب روانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے حکومت کہیں نظر نہیں آتی اب تو دال ساگ ٹماٹر گھی تک قوت خرید سے باہر ہیں میں حلقے میں جہاں جاتا ہوں تو لوگ بجلی گیس کے بل اٹھائے پھرتے ہیں حکومت صورتحال کو قابو میں لانے میں بے بس ہے کیونکہ ملکی معیشت حکمران جماعت نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ٹیم چلا رہی ہے جو ہرماہ گیس بجلی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کرتی ہے دنیا بھر میں پٹرول سستا ہے مگر پاکستان میں سستے داموں خرید کر مہنگا فروخت کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر کی اڑان روکنے میں بھی ناکام رہی ہے اس کا کسی بھی چیز پر کوئی کنٹرول نہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں حکومتی اتحادی ناراض ہیں پنجاب میں اگر ق لیگ کے تحفظات دور نہ کیئے گئے تو تبدیلی رونما ہوسکتی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ حکومت اس طرح ناکام ہو جائے گی انہیں اقتدار میں لانے والے بھی اب کنفیوز ہیں ملک کے تمام حلقے اکائیاں اور ہر محب وطن شخص موجودہ ملکی صورتحال میں پریشان ہیں ہم بند گلی کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں۔

Provincial local bodies department to have new bank account under new regulations

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)صوبائی محکمہ بلدیات نے تمام ماتحت اداروں کو ازسر نو بنک اکاؤنٹ کھولنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جن میں تمام کارپوریشنز میونسپل کمیٹیز،یوسز سمیت تمام بلدیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود چار اکاؤنٹس میں مزید دو کا اضافہ لرکے اسے چھ اکاؤنٹس میں تبدیل کردیا گیا لہذا تمام ادارے ازسر نو پنجاب بنک میں نئے اکاؤنٹس کھول لیں جن کا مقصد انہیں نئے بلدیاتی آرڈیننس سے ہم آہنگ بنانا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے بلدیہ کلرسیداں نے اپنے اکتیس کروڑ سے زائد کی رقم نئے اکاؤنٹس میں منتقل کردی ہے۔

Free Insulin to tackle diabetes have been stopped by Punjab Government

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ذیابیطس کے مریضوں کو مفت فراہم کی جانے والے انسولین کی فراہمی بند کر دی گئی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں گزشتہ چار ماہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین فراہم نہیں کی جارہی ہے،جس کی وجہ سے غریب اور مستحق مریضوں کو ہر چند دن بعد انتہائی مہنگی انسولین بازار سے خرید نا پڑتی ہے،جبکہ میڈیکل سٹورز پر کچھ عرصہ قبل 500روپے میں ملنے والی انسولین کی قیمت یکدم بڑھا کر 700روپے کردی گئی ہے۔ذیابیطس کے مریضوں نے موجود صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

21 Year old from Kallar Seydan died in train accident in Paris

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کا اکیس سالہ نوجوان فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ٹرین کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، نوجوان احتشام کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں ڈھوک شگری ڈھیری موضع سہوٹ بگیال سے تھا اور یہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

Khateeb Jamia Masjid Mangloora, Molana M Riyaz Aajiz passed in Kallar Seydan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)معروف عالم دین اور جامعہ مسجد حیدر منگلورہ کلر سیداں کے خطیب مولانا محمد ریاض عاجز انتقال کر گئے،وہ گزشتہ پچیس برس سے کلر سیداں میں دین کی تبلیغ میں مصروف تھے اور ان کا شمار جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں میں ہوتا تھا نماز جنازہ میں جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر ضیار الرحمان،جنرل سیکرٹری ارشد عباسی،مولانا تاج محمد،مولانا احسان الحق چکیالوی،شیخ حسن ریاض، صغیر بھولا، مفتی قاسم الحق، مولانا سلیم محمود، حاجی سہراب چیمہ، انجنیئر شاہین، مولانا خلیل اللہ، حافظ احسان، اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button