DailyNewsKahuta

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi visits Kahuta region with Raja Waheed Ahmed

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کاپی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد کے ہمراہ کہوٹہ کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کاپی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد کے ہمراہ کہوٹہ کا دورہ۔کروٹ کے مقام پر یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں شرکت،مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد امیدوار برائے چیئرمین،سردار مظہر اقبال، قاضی عبد الحفیظ کوثر، صحافی ملک عامر محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔صداقت عباسی نے کروٹ کے مقام پر یوم یکجہتی کشمیر پروگرام میں شر کت کی انہوں نے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت مختار قریشی، نثار قریشی اور وقار قریشی کے والدمحترم، سردرا مہان کی والدہ اور ارم سکول کی پرنسپل محترمہ ارم سکندر جنجوعہ کی والدہ محترمہ اور کرنل وسیم جنجوعہ کی خوشدامن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مر حومین کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے یونین کونسل نارہ سے ن لیگی رہنماء قاری عبدا لرحیم اور دیگر کی ملاقات۔

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with delegation from Nara

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے یونین کونسل نارہ سے ن لیگی رہنماء قاری عبدا لرحیم اور دیگر کی ملاقات۔سیاسی معملات پر اور حلقے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نیشنل اسمبلی میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے یونین کونسل نارہ مسلم لیگ ن کے معروف رہنماؤں سابق چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری محمد یونس،مسلم لیگ ن یونین کونسل نارہ کے صدر الحاج حکیم برکت حسین،جنرل سیکرٹری و ن لیگی رہنماء قاری عبدا لرحیم،ن لیگ کے سرگرم رہنماء راجہ عبد القدوس اور چوہدری ارشد نے ملاقات کی اور ان سے سیاسی معملات پر اور حلقے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو جرت مندانہ سیاست کر نے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ نے جس طرع سے سیاست کی ہے اس طرع کی سیاست کوئی نہیں کر سکتا اللہ پاک حق و سچ کو فتح دیں گے اور انشااللہ بہت جلد آپ اپنی عوام کے درمیان موجود ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے قاری عبدا لرحیم اور دیگر افراد کا شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button