DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; M Waseem Khan of Dhok Pathan, Goleen killed in a fatal accident near Sagri

پنجاب پولیس کا جوان ٹریفک حادثے میں جانبحق , نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد انجم ملک) ڈھوک پٹھان موضع گولین کا رہائشی پنجاب پولیس کا جوان ٹریفک حادثے میں جانبحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محمد وسیم خان نامی جوان راولپنڈی سے ڈیوٹی ختم کر کے واپسی پر ساگری کے مقام پہ ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے خالق حقیقی سے جا ملا۔محروم کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 5:30 بجے ڈھوک پٹھان سموٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

حلیمہ سکول اینڈ کالج قاضیاں کے زیر اہتمام 5فروری یوم پاکستان کے موق پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے قاضیاں بازار میں ایک ریلی نکالی گئی

Kashmir Solidarity procession held at Qazian bazaar by Halim school and college, Qazian

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)حلیمہ سکول اینڈ کالج قاضیاں کے زیر اہتمام 5فروری یوم پاکستان کے موق پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے قاضیاں بازار میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں طلباء و طالبات سٹاف ادارہ سربرہان قاضی عتیق،قاضی کلیم احمد،سردار نزاکت اور اہلیان قاضیاں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی میں شامل تمام طلباء و طالبات نے کشمیر کا جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیری بھائیوں کے لیے اظہار ہمدردی کے نعرے درج تھے ملی نغموں نے ریلی میں موجود تمام فرد کے کشمیری بھائیوں کے لیے جزبے میں اضافہ کر دیا حلیمہ سکول اینڈ کالج کے سربراہان نے اس موقع پر کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ اگر ہم آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہیں گے تو دنیاء کی کوئی طاقت ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی آج کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہو رہے ہیں اور مسلمان ممالک خاموش ہیں جبکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں،آج کی نسل کو اس سے سبق سیکھنا ہو گا کہ ہمیں کشمیریوں کے لیے ان کے حق اور ان کی زندگی کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔۔۔۔

جاتلی،دولتالہ اور اس کے گردونواح کے سکولوں میں زیر تعلیم طالبعلم گاڑیوں کے کرایے دینے کے باوجود چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور

Students studying in schools in Jatli, Daultala and its surrounding areas are forced to travel on roofs o buses

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) جاتلی،دولتالہ اور اس کے گردونواح کے سکولوں میں زیر تعلیم طالبعلم گاڑیوں کے کرایے دینے کے باوجود چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور اور گاڑیوں کی سائیڈوں پر لٹکتے سکول بیگز نے پیدل چلنے والوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں متعدد بار درجنوں راہگیر زخمی والدین اور اہل علاقہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے جاتلی،دولتالہ اور گردو نواح کے سکولوں میں زیر تعلیم طالبعلم پڑھنے کے لیے روازنہ دور دراز کے علاقوں سے گاڑیوں پر سفر کرکے آتے ہیں ان سے گاڑیوں کے ڈرائیور کرایہ پورا لینے کے باوجود انہیں گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھا دیتے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کو سکول بھیجنے والی گاڑیوں کو کرایہ پورا اس لیے دیتے ہیں کہ ہمارے بچے باآ سانی سفر کر سکیں لیکن اس کے باوجود بچوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے کے ساتھ ساتھ پائیدانوں کے ساتھ لٹکا دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں طالبعلموں کا گاڑیوں کی چھتوں سے گر کرزخمی ہونے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں دوسری طرف سکول گاڑیوں کی سائیڈوں پرلٹکتے سکول بیگز نے پیدل چلنے والے راہگیروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں متعدد بار ان بیگز کی ٹکر سے درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں اہل علاقہ و والدین نے آئے روز حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک وارڈن کے اعلی افسران سے خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کے باہراہل محلہ کے چند لوگوں کی طرف سے لگائے کے گوبر کے ڈھیرسے

Health fears over cow dung dumped outside high school, Jatli

Show More

Related Articles

Back to top button