DailyNews

Kotli Sattian; Kashmir solidarity day observed with a large number of people at Tayin Dhalkot bridge

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سابق نا ظم ملو ٹ ستیاں جا وید اختر انقلا بی و دیگر سیاسی و سماجی تنظیمو ں کے مشترکہ تعا و ن سے ٹائیں ڈھلکوٹ پل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سابق نا ظم ملو ٹ ستیاں جا وید اختر انقلا بی و دیگر سیاسی و سماجی تنظیمو ں کے مشترکہ تعا و ن سے ٹائیں ڈھلکوٹ پل پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے میجر لطاسب ستی، کے علاوہ دیگر مہمان گرامی میں پی پی این اے ستاون کے رہنما آصف شفیق ستی، پی ٹی آئی رہنما احسان ستی مسلم لیگی رہنماء امیدوارچیر مین حاجی حق نواز ستی، سابق ناظم جاوید اختر انقلابی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی،ڈی ڈی ایچ او کوٹلی ستیاں ابرار الحق ستی،ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں، ڈاکٹر سلیمان خان،ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق عاصی،اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ ازکار، ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں سکندر گوندل، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں وقار سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات صحافیوں،عوام علاقہ سکولوں کے طلباء، اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان کو اب زبانی تقریروں، ریلیوں، نعروں، سے ہٹ کر عملی اقدامات کرنے ہونگے حکومت پاکستان کشمیر میں جہاد کا اعلان کرے اورکشمیری عوام کو عسکری تربیت فراہم کرے تو مو دی کے نا پا ک عزائم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خا ک میں مل جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ حکمران جما عت ما ضی کی غلطیو ں کو بھلا کر کامیاب سفارتکاری کے زریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف دلائے انسانی حقوق کا پرچار کرنے والی عالمی تنظیموں کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پر اسرار خاموشی معنی خیز ہے خطہ کشمیر ارض فلسطین کی طرح دھرتی کا مظلوم ترین گوشہ ہے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بتاتے ہیں کہ کشمیری قوم کو بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف جدوجہد آزادی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہم ان کی سیاسی، سماجی، سفارتی اور معاشرتی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا، بھارت کے کشمیر میں گھناؤنے مظالم، پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیاں اور آبی جارحیت دنیا کے سامنے ہیں پاکستانی قوم دشمن کیخلاف متحد اور قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے پر عزم ہے پاکستان ایک ایٹمی ٹیکنالوجی کاحامل ملک ہے اور دنیاکی بہترین تربیت یافتہ فوج رکھتا ہے بھارت نے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے 1965 کی طرح شکست کا سامنا ہوگا، مودی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیر کو بھارتی ریاست ڈیکلیئر کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو غلام بنانے کی کوشش کی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) مہنگائی نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا۔تبدیلی سرکار بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔بجلی گیس پٹرول آٹے کے بعد چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔رہی سہی کسر کرپشن نے بھی نکال دی ہے۔جھوٹے وعدوں اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا گیا۔عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے آرگنائزر توصیف ستی نے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ گڈ گورنس اور ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔آج حالات اس سٹیج پر پہنچ چکے ہیں کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی ملک میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی رپورٹ پیش کر دی ہے۔مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

کوٹلی ستیاں ( نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)مزاحیہ مُڑبُش ویب چینل نے ہماری پہاڑی زبان اور ثقافت کو اُجاگر کیا۔ رضوان ستی، عثمان ستی،ہمارہ مقصد علاقائی پہچان کے ساتھ ساتھ افسردہ چہروں پر ہنسی لانا ہے سلمان ستی، نسیم ستی تفصیلا ت کیمطا بق مُڑبُش نیوز ویب چینل کے تخلیق کار سلمان ستی، اسکرپٹ رائٹر نسیم ستی، سوشل میڈیاایکٹیوسٹ رضوان ستی اور عثمان ستی نے پریس کلب کوٹلی ستیاں کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مُڑبُش نیوز ویب چینل طنزومزاح کے ساتھ ساتھ بنیادی طور پر ہماری پہاڑی زبان، ثقافت، تہذیب و تمدن، بول چال اور لب و لہجے کو اُجاگر کرتا ہے نوجوانوں کو مزاحیہ اور تفریحی سے بھر پور وڈیوز فراہم کرنے کے علاوہ ماضی سے منسلک علاقائی طرز زندگی اور موجودہ حالات و واقعات کی معلومات مختلف انداز سے مہیا کرتا ہے دُکھوں اور غموں کے اس بیابان دور میں اگر ہماری ناقص و نامکمل کوششوں اور کاوشوں سے اگر کسی پریشان حال انسان کے چہرے پر خوشی آتی ہے تو یہی ہمارے لیے سب سے بڑے اعزاز کی بات ہے ہمارا مقصد علاقائی پہچان کے ساتھ ساتھ اُداس چہروں پر خوشی لانا ہے۔ اور اپنی مادری زبان اور ثقافت کو اُجاگر کرنا ہے۔ مُڑبُش ویب چینل کو خطہ کوہسار کے علاوہ بہت سارے لوگوں نے پسند کیا اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام لو گو ں کی بے پناہ محبتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور اسی طرح ہر عام و خاص کو اپنی زبان، ثقافت اور منفرد انداز سے میڈیا پر پروموٹ کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button